FireFox 3.5

شہزاد وحید

محفلین
ابھی کچھ دیر پہلے میں نے FireFox 3.5 انسٹال کیا ہے۔ اس سے پہلے میں 3.0.8 ورژن استعمال کر رہا تھا۔ نئے ورژن میں مجھے جو تبدیلیاں محسوس ہوئی ہیں وہ یہ کہ کچھ ہیوی ویب سائیٹس جو سکرولنگ کرتے وقت اٹکتی تھیں اب نہیں اٹکتی اور Twitter.com جو کہ بہت سُست طریقے سے چلتی تھی فائر فاکس پر لیکن اب بہت ٹھیک چل رہی ہے۔ محفل کا بھی جو لاگ ان کرنے سے پہلے ڈیفالٹ سٹائل تھا وہ بھی اٹکتا تھا وہ بھی اب بلکل ٹھیک ہے۔اور بھی کچھ کام کے فنکشنز ہیں۔ یہ رہا ڈاؤنلوڈ کرنے کا لنک

ونڈوز کے لئے
http://www.mozilla.com/products/download.html?product=firefox-3.5&os=win&lang=en-US
لینکس کے لئے
http://www.mozilla.com/products/download.html?product=firefox-3.5&os=linux&lang=en-US
میک کے لئے
http://www.mozilla.com/products/download.html?product=firefox-3.5&os=osx&lang=en-US
 

محمدصابر

محفلین
شہزاد بھائی۔ میں نے بھی آج ہی اس کو انسٹال کیا ہے۔ پہلی بات جو محسوس ہوئی وہ نستعلیق فونٹ کی رینڈرنگ ہے۔ بہت اچھی ہے لائنیں ٹوٹ نہیں رہیں جبکہ انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 میں رینڈرنگ خراب ہو گئی ہے۔ لیکن لکھتے ہوئے بعض اوقات لفظ جڑنے کے بجائے علیحدہ علیحدہ لکھنے شروع ہو جاتے ہیں جو شاید میرے کمپیوٹر کا مسئلہ ہے۔
دوسری بات یہ محسوس ہوئی کہ میرے پانچ، چھ پلگ انز نے کام کرنا بند کر دیا ہے۔
تیسری بات سپیڈ بہت بہتر ہے۔
چوتھی بات Ajax کو شاید کام کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ یا صرف میرے پاس ہی ہو۔ کیونکہ محفل میں فوری جواب جا تو رہا ہے لیکن صفحے کو ریفریش کرنے سے ہی اپ ڈیٹ ہو رہاہے۔

اور شہزاد بھائی لنک فائرفاکس کی آفیشل سائٹ کا کر دیں تو زیادہ بہتر ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ دوستوں کا انفارمیشن فراہم کرنے کا شکریہ۔ میرے لیے زیادہ اہم فائربگ اور اس کے ایڈآنز ہیں۔ میں کچھ دن انتظار کرکے فائرفاکس 3.5 انسٹال کروں گا تاکہ اس کے پلگ انز بھی اپڈیٹ ہو جائیں۔
محمد صابر، آپ بے شک پہلی پوسٹ ایڈٹ کرکے آفیشل سائٹ کا ربط شامل کر دیں۔
 

شہزاد وحید

محفلین
شہزاد بھائی۔ میں نے بھی آج ہی اس کو انسٹال کیا ہے۔ پہلی بات جو محسوس ہوئی وہ نستعلیق فونٹ کی رینڈرنگ ہے۔ بہت اچھی ہے لائنیں ٹوٹ نہیں رہیں جبکہ انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 میں رینڈرنگ خراب ہو گئی ہے۔ لیکن لکھتے ہوئے بعض اوقات لفظ جڑنے کے بجائے علیحدہ علیحدہ لکھنے شروع ہو جاتے ہیں جو شاید میرے کمپیوٹر کا مسئلہ ہے۔
دوسری بات یہ محسوس ہوئی کہ میرے پانچ، چھ پلگ انز نے کام کرنا بند کر دیا ہے۔
تیسری بات سپیڈ بہت بہتر ہے۔
چوتھی بات ajax کو شاید کام کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ یا صرف میرے پاس ہی ہو۔ کیونکہ محفل میں فوری جواب جا تو رہا ہے لیکن صفحے کو ریفریش کرنے سے ہی اپ ڈیٹ ہو رہاہے۔

اور شہزاد بھائی لنک فائرفاکس کی آفیشل سائٹ کا کر دیں تو زیادہ بہتر ہے۔
میں نے آفیشل لنک ایڈ کر دیا ہے۔ پچھلے ایک دو ہفتوں میں 3.5 کے rc1, rc2, rc3 ورژن آئے تھے۔ لیکن فائینل ورژن تو شاید کل یا آج ہی آیا ہے۔
 

محمدصابر

محفلین
ایک اچھا نیا فیچر
<H4 class=feature align=left>Improved Text Rendering

Read your language as it’s written—more like real life. With a new graphics engine, Arabic, Persian, Punjabi and other script languages now render in a remarkably seamless way.​
</H4>
text-rendering.png
ٹیکنالوجیز کی لسٹ

  • CSS2.1
  • CSS3
  • HTML5
  • SVG Filters
  • Ogg Vorbis
  • Ogg Theora
  • Native JSON
  • MathML
  • Animated Portable Network Graphics (APNG)
  • Cross-Site XMLHttpRequest
  • Microformats
  • Web Worker Threads
نبیل بھائی فائر بگ تو کام کر رہا ہے لیکن اسکی سب ایکسٹیشن Codeburnerکام نہیں کر رہی ۔
 

محمدصابر

محفلین
وجی بھائی کروم کو جب بھی میں نے استعمال کیا تو بے کار چیز لگی۔ ہاں سفاری بہتر ہے۔ کروم اور سفاری دونوں اُردو میں ماٹھے ہیں۔ فائر فاکس کا ایک نشہ ہے جو شاید اس کے Add-ons کی وجہ سے ہے۔ میں انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائر فاکس ساتھ ساتھ ہی استعمال کرتا ہوں۔
 

وجی

لائبریرین
بھائی میں جب بھی فائر فوکس استعمال کیا مجھے بھاری لگا ہے
لیکن یقین 3.5 زیادہ تیز ہے اور فائر فوکس میں ایڈاونس کی سہولت اس کو زیادہ کارآمد بناتی ہے
 
Top