Download.phpکا مسئلہ

ذیشان حیدر

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میں‌جب بھی اردو محفل کے ڈاؤن لوڈ سنٹر سے کوئی چیز ڈاؤن لوڈ‌کرنے کی کوشش کرتا ہوں‌تو Download.phpکی ایک فائل ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہو جاتی ہے کہ جبکہ اصل فائل جو مجھے چاہیے وہ نہیں ہوتی ۔ کوئی ساتھ مجھے اس کا حل بتا دے ۔ میں اس وجہ سے پریشان ہوں ۔
 

ذیشان حیدر

محفلین
زیک بھائی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں ونڈوز ایکس پی استعمال کررہاہوں اور انٹرنیٹ ایکسپلور ورژن 8 استعمال کررہاہوں۔
 

ابوعثمان

محفلین
ڈکشنری ڈاؤنلوڈ‌کرنا تھی۔کئی مرتبہ کوشش کی لیکن یہ مسئلہ آتا ہے۔باقی چیزیں ڈاؤنلوڈ‌ہورہی ہیں۔
 

زیک

مسافر
میں نے ابھی انٹرنیٹ ایکپلورر 8 اور ونڈوز ایکس پی پر کوشش کی ہے۔ بلکہ اپنے ایڈمن اکاؤنٹ کی بجائے لاگ‌ان ہوئے بغیر ڈاؤنلوڈ کیا اور کامیاب رہا۔
 

شہزاد وحید

محفلین
ہاں جی بات تو سہی ہے۔ محفل کے ڈاؤنلوڈ سیکشن سے میں بھی آج تک کچھ بھی ڈاؤنلوڈ کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔ پہلی بار ڈاؤلوڈ پر کلک کرو تو وہی php یا html کا صفحہ ڈاؤنلوڈ ہوتا ہے اور دوسری بار کلک کرو تو میسج آتا ہے کہ صبر کرو‌ تم بہت تیز ڈاؤنلوڈ کرتے ہو۔
 

عمار عاصی

محفلین
آپ کوئی ڈاؤنلوڈ ایکسلریٹر تو نہیں استعمال کر رہے؟ اکثر ڈاؤنلوڈ اکسلریٹر php links کو ہینڈل نہیں کر پاتے۔
 

ابوعثمان

محفلین
ڈاؤنلوڈ ایکسلریٹر کا محفل پرہی مسئلہ کیوں آتا ہے۔میں آربٹ یوز کررہا ہوں۔براؤزر7 ہے۔ڈکشنری کافی دفعہ اتارنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔پلیز کوئی ڈکشنری کا اور کوئی ربط دے دیں۔
 
Top