Diploma of Associate Engineer

رند

محفلین
السلام علیکم
میرا آج کا سوال Diploma of Associate Engineer کے متعلق ہے جو تمام صوبوں کے بورڈ آف ٹکنیکل ایجوکیشن کرواتے ہیں جسے ہمارے صوبے کا پشاور بورڈ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کسی بھی شعبے میں Diploma of Associate Engineer پرائیویٹلی کیا جاسکتا ہے ؟ یعنی بغیر کسی ادارے کو جوائن کئے یا ریگولر کلاسس کے بغیر گھر میں ہی تیاری کرکے امتحان دیا جاسکتا ہے ؟ اور اگر Diploma of Associate Engineer نہیں ہوسکتا تو کیا DIT یعنی Diploma of Information Technology کیا یہ پرائیویٹلی کیا جاسکتا ہے ؟
وسلام
 
طالوت

محفلین
جواب دینے والے حضرات اس میں تھوڑا سا اضافہ فرما لیں کہ آیا اس تین سالہ ڈپلومے کے بعد مزید کیا کچھ پڑھا جا سکتا ہے ۔۔؟
وسلام
 
دوست

محفلین
اس کے بعد آپ یونیورسٹی آف انجنئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ اور یہ غالبًا ان تمام شعبوں میں کروایا جاتا ہے جن کی ڈگری یو ای ٹی کی طرف سے جاری کی جاتی ہے۔ اور انجنرئنگ کی تعلیم ریگولر ہی حاصل کرنا پڑتی ہے۔
 
طالوت

محفلین
شکریہ دوست۔۔۔۔۔۔ میری مراد تھی کہ اس کے بعد کس ڈگری کے لیے تعلیم حاصل کی جا سکتی ہے ؟؟ بی ٹیک اور بی ٹیک آنرز کے علاوہ۔۔۔
اور کراچی میں کون کون سے کالج/یونیورسٹیاں اس کی تعلیم دیتی ہیں ؟
وسلام
 
غازی عثمان

محفلین
ڈی اے ای میں 75 فیصد حاضری ضروری ہے۔

اس کے بعد بی ٹیک اور بی ٹیک آنرز میں داخلہ لیا جاسکتا ہے، اگر اسی فیلڈ میں آگے بڑھنا نہ چاہیں تو کامرس، آرٹس، سائنس و کمپیوٹر میں گریجویشن کیا جاسکتا ہے، ڈی اے ای ایف ایس سی انجینرئنگ کے مساوی ہے،

کراچی میں اس کے مشہور تعلیمی ادارے یہ ہیں،

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سائٹ کراچی ( ٹیکنکل تعلیم کا کراچی میں سب سے بڑا ادارہ ہے، بی ٹیک یہیں ہوتا ہے )، سویڈش پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ ( قائد آباد ) سیفی ایدی زہبی انسٹیٹیوٹ ( ناظم آباد ؟؟؟ ) جامعہ ملیہ پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ ( شاہ فیصل ٹاؤن، میں اس ادارے میں زیر تعلیم رہا ہوں ) گورنمٹ مونو ٹیکنک ملیر میں اور لانڈھی میں آسوگوٹھ ملیر میں اور ایک خواتین کے لئے ملیر میں ہے، اس کے علاوہ بھی کئی ایک ہیں جو مجھے معلوم نہیں۔
 
ymca کو بھی شامل کر لیں ، میرا چھوٹے بھائی نے ڈی اے ای وہیں سے مکمل کیا ہے۔۔
وسلام
 
ڈی اے ای میں 75 فیصد حاضری ضروری ہے۔

اس کے بعد بی ٹیک اور بی ٹیک آنرز میں داخلہ لیا جاسکتا ہے، اگر اسی فیلڈ میں آگے بڑھنا نہ چاہیں تو کامرس، آرٹس، سائنس و کمپیوٹر میں گریجویشن کیا جاسکتا ہے، ڈی اے ای ایف ایس سی انجینرئنگ کے مساوی ہے،

کراچی میں اس کے مشہور تعلیمی ادارے یہ ہیں،

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سائٹ کراچی ( ٹیکنکل تعلیم کا کراچی میں سب سے بڑا ادارہ ہے، بی ٹیک یہیں ہوتا ہے )، سویڈش پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ ( قائد آباد ) سیفی ایدی زہبی انسٹیٹیوٹ ( ناظم آباد ؟؟؟ ) جامعہ ملیہ پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ ( شاہ فیصل ٹاؤن، میں اس ادارے میں زیر تعلیم رہا ہوں ) گورنمٹ مونو ٹیکنک ملیر میں اور لانڈھی میں آسوگوٹھ ملیر میں اور ایک خواتین کے لئے ملیر میں ہے، اس کے علاوہ بھی کئی ایک ہیں جو مجھے معلوم نہیں۔

یہ بھی تو بتائیے کہ جی سی ٹی دھشت گردی کا بھی سب سے بڑا ادارہ ہے
 
طالوت

محفلین
یہاں بات تعلیم اور تعلیمی اداروں کی ہو رہی ہے ، اسلیے غیر متعلقہ ٹانگ نہ ہی اڑائیں تو بہتر ۔۔۔
وسلام
 
جی اس کی بات کررہاہوں کہ جی سی ٹی جمیعت کی دھشت گردی کا بہت بڑا ادارہ ہے۔ میں‌خود یہاں کا الیکڑانس میں ڈپلومہ ہولڈر ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
تو دہشت گردی کی تعلیم آپ نے وہیں سے پائی ہے۔

بھائی صاحب ایک صاحب کہہ رہے ہیں کہ موضوع پر رہیں، پھر آپ کیوں دخل در معقولات کر رہے ہیں؟
 
کوئی ایک ادارہ بتا دیں جہاں بقول آپ کے دہشت گردی نہیں ہے ۔ حضرت آپ کسی چیز کو کیسے دیکھتے ہیں اس سے فرق پڑتا ہے ۔ آپ کو سوائے دہشت گردی کے تعلیمی اداروں میں کچھ نہیں نظر آتا ۔ عوامی مسائل کا حل صوبوں کی تراش خراش میں اور دیگر سب مسائل کی جڑ میاں برادران میں ہی کیوں نظر آتی ہے ۔ کبھی اس پر بھی سوچیئے گا کہیں آپ ایک ایسی عینک لگا کر تو ہر چیز کو دیکھنے کے عادی نہیں ہوچکے جس میں حقیقت بھی آپ کو بدرنگ نظر آتی ہو ۔ میری درخواست ہے کہ بات کو موضوع پر ہی رکھئیے ۔ جو تعلیم کے متعلق ہے ۔ اسکا رخ بدلنے کو کوشش نہ کیجئے ۔

پلیییییییییییییز
 
بات ہوہی کیا رہی ہے جو موضوع سے ہٹے۔
اپ لوگوں نے تو میری مخالفت کا موضوع پکڑلیا ہے اور اس سے ہٹتے ہی نہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
آپ کی مخالفت سے آپ خود نہیں ہٹنے دے رہے۔ سب کہہ رہے ہیں کہ نہیں لیکن آپ ہیں کہ گھیر کر پھر وہی میں نہ مانوں پر آ جاتے ہیں۔
 
Top