6 ستمبر یوم دفاع بینر مقابلہ

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
https://www.facebook.com/dhokehassurwp
6 ستمبر یوم دفاع بینر مقابلہ
ڈھوک حسو پیج کی جانب سے 6 ستمبر یوم دفاع بینر مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ مقابلہ جیتنے والے کو پانچ سو روپے کا موبائل بیلنس دیا جائے گا۔ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے کو 250 روپے کا بیلنس دیا جائے گا۔
مقابلے کے قوانین
بینر 4.5 X 11 اینچ کا ہونا چاہئے۔ بینر میں 6 ستمبر کے حوالے سے کچھ بھی بنا سکتے ہیں۔ بینر صرف اور صرف ڈھوک حسو بیچ پر لگائے جائیں گے۔ بینر میں ڈھوک حسو بیج کا لنک، مہر اور بینر بنانے والے کا نام اور اس کی پروفائل کا لنک ہونا چاہے۔ بینر 6 ستمبر سے پہلے پہلے ڈھوک حسو بیج کے ایڈمن کو فیس بک پر ہی میل کریں اور ایڈمن خود ڈھوک حسو پیج پر اپلوڈ کریں گے۔ پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر کا فیصلہ لائیک اور شیئر سے ہو گا۔ یعنی جس بینر کو زیادہ سے زیادہ لائیک یا یا شیئر کیا جائے گا اس حساب سے انعام دیا جائے گا۔ مقابلہ برابر ہونے کی صورت میں دونوں کو انعام دیا جائے گا۔ بینر 6 ستمبر سے 10 ستمبر تک لگے رہیں گے۔ باقی معلومات کے لیے ڈھوک حسو بیج کے ایڈمن سے رابطہ کریں
https://www.facebook.com/dhokehassurwp
1184955_201840983319050_1863695370_n.jpg
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
شمشاد بھائی محفل کے جو ڈئزائنر ہیں ان کو ٹیگ کر دیں پلیز
اور آپ سب سے درخواست ہے آپ اپنے بینر یہاں ہی شئیر کر دیں میں وہاں لگا دوں گا۔ مقصد انعام دینا یا مقابلہ کرنا نہیں ہے میرا مقصد 6 ستمبر کے حوالے سے نوجوانوں کو بتانا ہے جو کہ آج کل میڈیا نہیں بتا رہا شکریہ
 

نایاب

لائبریرین
محترم خرم شہزاد بھائی
بہت خوب سوچ کا مظہر ہے مقابلہ
کیا اس مقابلے میں شریک ہونے کے لیئے فیس بک کا ممبر ہونا لازم ہے ۔۔۔۔۔؟
 
بہت اچھی کاوش اسے دیکھ کر مجھے بھی آئیڈیا آ گیا ہے اور اچھے مقاصد کے لیے آئیڈیاز مستعار لینا کوئی بری بات نہیں، :)

ہم بھی منعقد کرنے جا رہے ہیں یہ مقابلہ
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت اچھی کاوش اسے دیکھ کر مجھے بھی آئیڈیا آ گیا ہے اور اچھے مقاصد کے لیے آئیڈیاز مستعار لینا کوئی بری بات نہیں، :)

ہم بھی منعقد کرنے جا رہے ہیں یہ مقابلہ
جی ہاں ٹھیک ہے میں بھی حصہ لوں گا آپ کے مقابلے میں تھوڑا بہت تو ہم بھی کر ہی لیتے ہیں
 
Top