گرافکس 3 ڈی میکس کے ویڈیو لیکچر اردو میں

الکبیر

محفلین
intwhitenightaj.jpg
 
بہت عمدہ کام ہے آپ کا ماشاء اللہ!۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں۔ آپ تھری ڈی میکس کا کون سا ورژن استعمال کر رہے ہیں؟ وی رے یا اضافی پلگ انز کے ورژنز بھی بتائیے پلیز! نیز آپ کے سسٹم کی کنفیگریشن کتنی ہے؟ کیونکہ میں نے تھری ڈی میکس پر کام کیا تھا تو رینڈرنگ کے وقت سسٹم نے ہانپنا شروع کر دیا تھا۔ میرے پاس پی فور اور 1 جی بی ریم ہے۔ اُمید ہے رہنمائی فرمائیں گے!
 
الکبیر

محفلین
میرا کام پسند کرنے کا بہت شکریہ!
میں کچھ عرصہ سے 3 ڈی میکس 2012 استعمال کر رہا ہوں۔ 64 بٹ ۔ ۔ ۔ وی رے 2 بھی ظاہر ہے اسے سے مطابقت والا۔
میں نے میکس پر کام پی 4 +2 جی بی ریم پر شروع کیا تھا۔۔۔ پھر اس کو پروفیشنلی کرنے کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے 2011 میں " آن لائن وی ری انٹیرئر رینڈرنگ کورس" سنگاپور سے کیا جس سے پہلے مجھے ظاہر ہے سسٹم بھی اپ ڈیٹ بلکہ نیا بنوانا پڑا۔
میرا سسٹم : intel core i7 + 8 GB Ram + 1 GB External VGA
مزید کچھ پوچھنا ہو تو پوچھ لیں، ورنہ میں ہارڈویئر کے معاملہ میں بالکل جاہل ہوں۔۔۔ اپنے کمپیوٹر کنسلٹنٹ دوست سے پوچھ کر تو بتا ہی دوں گا ان شاء اللہ۔
8)
 
عمر سیف

محفلین
یہ جو آپ نے کورس کیا ہے سنگاپور سے اس کی کتنی فیس دی تھی اور آپ کو کون سا سرٹیفیکیٹ ملا ہے۔؟؟
 
عمر سیف

محفلین
کوئی سرٹیفیکیٹ نہیں۔۔۔ کام ہی ضمانت بنے گا !
فیس کے لئے میرے استاد کی سائٹ کا لنک خود ہی دیکھ لیں اگر منتظمین اعتراض نہ کریں:
http://www.nelsoncourse.com/index.php
:roll:
شکریہ ۔۔ کام اچھا ہے بلکہ بہت اچھا ہے۔ پر اس طرح کے اور بھی آن لائن کورسز ہیں جوآپ کو سرٹیفائی بھی کرتے ہیں۔
کام ضمانت بننے کے علاوہ اگر سرٹیفیکیٹ بھی ساتھ ہو تو جاب وغیرہ کے حصول کے لیے آسانی رہتی ہے۔
 
الکبیر

محفلین
- اس معیار کا یہ کام آن لائن مع سرٹیفیکیٹ کوئی نہیں کروا رہا۔۔۔ میری سرچ کا نتیجہ!
- مجھے سند سے زیادہ جاننے کی فکر تھی، کام اسی بنیاد پر ملتا ہے۔ گرافکس بھی ایسا شعبہ ہے جہاں سند نہ بھی ہو تو لوگ آپ کا کام دیکھ کر نوکری دے دیتے ہیں۔
- سند کسی مقبول ادارے کی ہو تو انٹرویو کے آغاز میں اچھا تائثر پیدا کرتی ہے مگر حتمی نتیجہ کی بنیاد کام کا معیار ہی ہوتا ہے۔
- میں جو تھوڑا بہت جانتا ہوں اسی کی بنیاد پر میری کئی سی ڈیز ملکی سطح پر ریلیز بھی ہوتی ہیں اور میں اپنے گھر + آن لائن گرافکس کے سافٹ ویئر سکھاتا بھی ہوں۔

یہ میرا نقطہ نظر ہے، اس سے کسی کو بھی اختلاف ہو سکتا ہے۔ :roll:
 
عمر سیف

محفلین
مجھے آپ کی اس بات سے مکمل اتفاق ہے کہ کام جاننے سے آتا اور اسی بنیاد پر ملتا ہے۔
آٹوڈیسک کے ادارے آن لائن ایسے کورسز کروا رہے ہیں ۔ یہاں میں اپنی ایک ای میل شامل کرنے جارہا ہوں۔ چند سوالات کے جوابات ہیں۔

Hello Omer Saif,
Thank you for your request.
1. what is the course duration?
The training lasts 30 days. The start is in September, 1- 30.
If you want to learn earlier, please inform. I will send detail information.
2. what certification would be given by you?
Our Training Center is Autodesk certified training center. After you finish the Course you will get Autodesk Certificate.
3. what is the cost of the course?
We have got two courses - Exterior Effective Visualization and Interior Effective Visualization. Each of the courses is 1300$, if you buy two courses - the price is 1800$ (50% discount for the second).
4. what benefits can i get from this course ?
We give a lot of bonuses - models, textures, scenes.
Please find them here (except Platinum bonuses):
Interior
http://d-e-s-i-g-n.ru/category/all-...ualisation/bonuses-interior-training/?lang=en
Exterior
http://d-e-s-i-g-n.ru/category/all-...ualisation/bonuses-exterior-training/?lang=en
If you have any other questions please ask.
Best regards,
Nataly
assistant
Skype: stanislav_orekhov
E-mail: coaching@d-e-s-i-g-n.ru
www.d-e-s-i-g-n.ru
ریسرچ تو میں نے بھی کی ہے۔​
 
الکبیر

محفلین
آپ کی سرچ بالکل درست ہے۔۔۔ اس وقت آن لائن وے رے کا ایڈوانسڈ کورس صرف دو جگہ پر دستیاب ہے۔۔۔ ایک، جو آپ نے بتایا۔۔۔ دوسرا، جو میں لنک بتا چکا ہوں۔
اب آپ کے لنک پر فیسس 1300$ ہے، پچھلے سال 1000$ کے لگ بھگ تھی جبکہ رینڈرنگ کا معیار وہی تھا جو دوسرے لنک پر تھا جبکہ فیس میں فرق تھا۔۔۔ اس لئے میں نے 'نیلسن فرام انڈونیشیا' سے ہی کورس کر لیا۔

یہ تو استاد لوگ ہیں، میرے لئے بھی قابلِ عزت۔۔۔ میں جو سیکھ سکا وہ ان جیسا تو نہیں مگر کوئی سیکھنا چاہے تو اپنے گھر پر اور آن لائن بھی سکھاتا ہوں۔

گویا اب آن لائن وی رے ایڈوانسڈ کورس تین جگہ پر دستیاب ہے۔ (یہ جملہ بڑائی کے طور پر نہیں، اعلانیہ طور پر لکھا ہے۔ مجھے اپنی کم علمی کا ہمیشہ سے اعتراف رہا ہے اور رہے گا)
 
اس بات سے تو اتفاق کریں کہ آپ کو سرٹیفائی کر رہے ہیں $1300 میں ۔۔ :)
اللہ آپ کو آپ کے کام میں مزید ترقی عطا فرمائے ۔ آمین
 
عمر سیف

محفلین
میں بیسیکلی سول ڈرافٹسمین ہوں۔ بحرین میں جاب کے سلسلے میں پچھلے 10 ماہ سے مقیم ہوں۔ میکس میں کافی عرصہ سے کام کر رہا ہوں ، لاہور کے ایک ادارہ سے کورس بھی کر رکھا ہے، پر میں کسی مستند ادارہ سے وی رے کرنے کا خواہشمند ہوں۔ میرا ارادہ ایسی روسی ادارے سے کورس کرنے کا ہے انشاءاللہ۔
 
الکبیر

محفلین
کبھی روس میں تعلیمی سلسلہ میں 3 سال رہنا ہوا تھا مگر پھر بھی فیس میں فرق کی بنا پر دوسری جگہ سے ہی کورس کیا۔۔۔ اب تو ان کی فیس مزید بڑھ چکی ہے۔
آپ جہاں سے بھی کورس کریں، میری دعائیں آپ کے ساتھ رہیں گی۔۔۔ اور یہاں اپنا کام اگر دکھا سکیں تو مسرت ہو گی :)
 
انشاءاللہ ۔۔جلد ۔۔
 
Top