2020 کی بہترین کتاب

سال 2020 میں آپ نے کتنی کتابیں پڑھیں؟

  • 9سے زائد

    Votes: 7 30.4%
  • 5 سے 9 کتابیں

    Votes: 3 13.0%
  • 1سے 4کتابیں

    Votes: 9 39.1%
  • کوئی نہیں

    Votes: 4 17.4%

  • Total voters
    23
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

سید عاطف علی

لائبریرین
لائبریریاں کیوں نہیں ہیں؟ کیا لوگ پڑھنا نہیں جانتے؟
پبلک لائبریریاں تو ہیں البتہ شاید زیادہ نہیں ہیں ۔ اور تعلیمی اداروں میں تو خیر ہیں ہی ۔
ریاض میں سب سے بڑی اور مشہور تو کنگ فہد لائبریری ہے (ملک فہد روڈ پر فیصلیہ کے پاس )۔ یہ ستمبر میں وائرس کی پابندیوں کے بعد کھل چکی ہے لیکن شاید جزوی طور پر ۔
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
احمد بھائی ، کوئی پوری کتاب پڑھے ہوئے تو زمانہ ہوا ۔ البتہ ضرورتاً مختلف کتب اور رسائل حوالہ جات وغیرہ کے لئے دیکھتا رہتا ہوں بلکہ روزانہ ہی کچھ نہ کچھ دیکھتا ہوں ۔ زیادہ تر پیشہ ورانہ لٹریچر ، یا پھر مذہبی اور ادبی کتب وغیرہ زیرِ نظر رہتی ہیں ۔ بہت سالوں سے میں غیر نصابی اور تفریحی کتابیں پڑھنے کا قائل نہیں رہا ۔ اور یہ بات پوری سنجیدگی سے لکھ رہا ہوں کہ کتابیں ہر ایک کے لئے نہیں ہوتیں ۔ اکثر لوگوں کو کتب بینی سے فائدے کے بجائے نقصان پہنچتا ہے ۔ آج کے انسان کو کتابوں کی نہیں بلکہ استادوں (رہنمائوں) کی ضرورت ہے ۔
یہ ہیلمٹ والا ایموجی کہاں مرگیا ۔ جب بھی ضرورت پڑتی ہے ، نظر نہیں آتا
 
ماہی احمد

اس کی وجہ جانا چاہوں گی.
 
شمشاد

اپنی اپنی پسند ہے ظہیر بھائی، ہاں یہ کہہ سکتے ہیں کہ اچھی کتاب کا انتخاب ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے کہ کون سی کتاب پڑھی جائے اور کون سی وقت ہی ضائع کرے گی۔
بلا شبہ اس میں لکھاری کا انتخاب بھی شامل ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین
آنلائن پڑھنے میں مجھے بھی مزہ نہیں آتا لیکن کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے

کتاب پڑھنے کا لطف اپنی جگہ لیکن اتنا وقت اور ایسا ماحول نہیں مل پاتا کہ سکون سے کتاب لے کر بیٹھیں اور اسے پڑھ بھی سکیں۔ میں زیادہ ترکتابیں اپنے فون میں ہی پڑھتا ہوں۔ فون ہر وقت ساتھ ہوتا ہے سو جب جہاں فرصت ملتی ہے اور کچھ وقت ملتا ہے میں کتاب پڑھ لیتا ہوں۔ یعنی جو وقت فون پر انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے استعمال میں لگتا ہے، میں اُس کا کچھ حصہ( کوشش کرکے) کتابیں پڑھنے میں لگا دیتا ہوں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
2020 کی بہترین کتاب:

فکشن : سید ذوالفقار علی بخاری کی "سرگزشت"
مالیات:The Barefoot Investor: The Only Money Guide You'll Ever Need by Scott Pape

جو کتابیں میں نے اس سال پڑھیں اُن میں میرے انتخاب کو بہت زیادہ دخل نہیں تھا۔ بس یوں کہیے کہ کتاب کی دستیابی پہلی ترجیح رہی۔ سرگزشت البتہ میری فہرست میں کافی عرصے سے تھی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ بےایمانی ہے۔ ہمیں پتا ہے آپ نے اس سال کافی کتب پڑھی ہیں۔ اور اب ہمیں یہاں گھیرا جا رہا ہے۔ ہم نہیں کھیلتے۔۔۔

میں نے Goodreads چیلنج پر اپنے لئے اس سال کے لئے 20 کتابوں کا ہدف مقرر کیا۔ چونکہ ان دنوں میں کتابوں کی طرف کافی مائل تھا۔

لیکن پھر مصروفیات اس قدر بڑھ گئیں کہ کتابیں پڑھنے کا وقت بہت کم ملنے لگا۔ سو میں نے جیسے تیسے ہدف پورا کرنے کے لئے ہر وہ کتاب شامل کر دی جو میں نے کسی بھی مد میں پڑھی ہو۔ :) اب بھی مجھے بتایا جارہا ہے کہ میں چار کتابیں پیچھے ہوں۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
محمداحمد بھائی یہ سوال آپ ۲۰۱۹ کے حوالے سے پوچھ لیتے عزت رہ جاتی۔۔۔۔:unsure:
لیکن پھر میں نے سوچا آپ نے سوال کتابوں کے بارے میں پوچھا ہے، مکمل ہو چکی کتابوں کے بارے میں نہیں:p

ابھی دو ہزار بیس ختم ہونے میں دو ماہ باقی ہیں اور یہ رائے شماری ختم ہونے میں چار ماہ۔ آپ اپنی کتابیں جلد از جلد مکمل کر لیں۔ :)

اور یہ کہ 2019 کی اگر کوئی قابلِ ذکر کتاب ہے تو اُس کا ذکر بھی اسی لڑی میں کر دیجے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
میری عادت ہے جب موڈ بن پڑے تو پڑھتی ہوں ۔

کتاب پڑھنے کے لئے مُوڈ کا ہونا بہت ضروری ہے۔

کتاب ہم سے تب ہی مخاطب ہوتی ہے جب ہم اُس کو اپنی پوری توجہ دیں۔ ہاں البتہ کچھ کتابیں آپ کی توجہ از خود حاصل کر لیتی ہیں۔
 
اکثر لوگوں کو کتب بینی سے فائدے کے بجائے نقصان پہنچتا ہے ۔ آج کے انسان کو کتابوں کی نہیں بلکہ استادوں (رہنمائوں) کی ضرورت ہے ۔
خود رائی کا مرض جس سنگین حد تک ہم لوگوں میں سرائیت کر گیا ہے، آپ کی بات صد فی صد درست ہے۔ استاد کی رہنمائی ہی علم اور معلومات کے درمیان خطِ فارق ہوتی ہے۔ اللھم ارحمنا
 
ماہی احمد

لائبریرین
میں نے Goodreads چیلنج پر اپنے لئے اس سال کے لئے 20 کتابوں کا ہدف مقرر کیا۔ چونکہ ان دنوں میں کتابوں کی طرف کافی مائل تھا۔

لیکن پھر مصروفیات اس قدر بڑھ گئیں کہ کتابیں پڑھنے کا وقت بہت کم ملنے لگا۔ سو میں نے جیسے تیسے ہدف پورا کرنے کے لئے ہر وہ کتاب شامل کر دی جو میں نے کسی بھی مد میں پڑھی ہو۔ :) اب بھی مجھے بتایا جارہا ہے کہ میں چار کتابیں پیچھے ہوں۔ :)
میری چھوٹی بہن نے شاید ۱۱۴ کتب کا حدف سیٹ کیا تھا اور ۱۱۸ پڑھ ڈالی ہیں۔۔۔ ایگزیکٹ نمبرز بھول گئی میں کیوں کہ سرسری سا دیکھا تھا میں نے۔۔۔۔
 
Top