1st Test Match: Pakistan VS West indies

چائنہ کا سعید انور ،سمیع اسلم نے خود کو نروس نائنٹیز کا شکار کر لیا۔
ویسے آپ اسے حسین اتفاق کہہ لیں یا حمیرا عدنان آؤنٹی کا کرشمہ کہ ادھر انہوں نے اس دھاگے میں قدم رکھا ادھر وکٹ ڈشکوؤں۔۔۔
 
چائنہ کا سعید انور ،سمیع اسلم نے خود کو نروس نائنٹیز کا شکار کر لیا۔
ویسے آپ اسے حسین اتفاق کہہ لیں یا حمیرا عدنان آؤنٹی کا کرشمہ کہ ادھر انہوں نے اس دھاگے میں قدم رکھا ادھر وکٹ ڈشکوؤں۔۔۔
لگا لو الزام مجھ معصوم پر اللہ پوچھے گا :nottalking:
وہ کیا کہتے ہیں نا
تیر چلا تلوار چلا
جو دل چاہے وہ یار چلا
ہم نے تو گردن خم کر دی ہے
اک بار چلا سو بار چلا
 
لگا لو الزام مجھ معصوم پر اللہ پوچھے گا :nottalking:
وہ کیا کہتے ہیں نا
تیر چلا تلوار چلا
جو دل چاہے وہ یار چلا
ہم نے تو گردن خم کر دی ہے
اک بار چلا سو بار چلا
کویت کے ویزے مل رہے ہیں یا آپ یہاں تشریف لائیں گی
 
وہ کس خوشی میں ہون دو سال نام وی نہیں لینا پاکستان آن دا
لے دس۔۔۔۔
اب اتنا عرصہ گردن خم ہی رکھیں گی کیا ؟ آجاؤ تے ایہہ کم مکاؤ
تیر چلا تلوار چلا
جو دل چاہے وہ یار چلا
ہم نے تو گردن خم کر دی ہے
اک بار چلا سو بار چلا
 
پہلے دن کا کھیل ٹائیں ٹائیں۔279-1
پاکستان پورے دن پر حاوی رہا۔البتہ رن ریٹ نسبتاً سست رہا۔لیکن پھر بھی عمدہ آغاز پاکستان کل مجموعے میں مزید 300 رنز شامل کر کے اننگ ختم کر سکتا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
قبلہ محمد وارث بھائی ٹیسٹ کرکٹ میں اس جدت پر آپ کے تاثرات جاننے کی خواہش شدت سے ہے۔ 3 دہائیوں سے ٹیسٹ کرکٹ کو فالو کرنے کے بعد آپکے خیال میں ٹیسٹ کو نئے دور کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لئے یہ قدم کیسا ہے؟
تقریبا چار دہائیاں ہونے والی ہیں :)

میں نے اس میچ کی ایک بھی گیند نہیں دیکھی، میری شامیں آج کل ریاضی اور سائنس کی "آغوش" میں گزر رہی ہیں :)

ابھی تک میرے خیال میں اس پر اعتراض صرف گیند خراب ہونے پر ہوا تھا۔ اگر اس شکایت کو ختم کر لیا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ کرکٹ اب کمرشل ہو گئی ہے، رہے گی تو ٹیسٹ کرکٹ ہی مگر اس کو بھی کمرشل کیا جا سکتا ہے اور یہ بھی اسی کا ایک طریقہ ہے۔ برصغیر پاک و ہند و بنگلہ دیش و سری لنکا کرکٹ کی سب سے بڑی منڈی ہے اور کرکٹ میں سب سے زیادہ پیسہ ٹی وی کمپنیاں لگاتی ہیں، جو ان میچوں کے رائٹس اربوں‌روپے میں خریدتی ہیں اور کمرشلز دکھا کر سود سمیت پیسے کماتی ہیں، ان ملکوں میں‌ڈے نائٹ ٹیسٹ کرکٹ سے ٹی وی پر میچ دیکھنے والوں‌کی تعداد میں‌اچھا خاصہ اضافہ ہوگا کیونکہ دن کے ٹیسٹ میچ اکثر لوگ نہیں دیکھ پاتے۔ دوسرا یہ کہ ڈے نائٹ ٹیسٹ کرکٹ سے اسٹیڈیم میں جا کر میچ دیکھنے والوں‌ کی تعداد میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے، شام کو تفریح کے لیے لوگ میچ دیکھنے گراؤنڈ میں آ سکتے ہیں۔
 
پہلے دن کا کھیل ٹائیں ٹائیں۔279-1
پاکستان پورے دن پر حاوی رہا۔البتہ رن ریٹ نسبتاً سست رہا۔لیکن پھر بھی عمدہ آغاز پاکستان کل مجموعے میں مزید 300 رنز شامل کر کے اننگ ختم کر سکتا ہے۔
جیسی سچوئیشن ہے. پہلے دن کا رن ریٹ مسئلہ نہیں ہے. آج بڑھانا ضروری ہے.25 ، 30 رنز کور ہو جائیں گے.
 
اظہر علی کی وجہ سے پاکستان 90 اوورز 300 بھی نہیں بنا سکا
بہن، آپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا انتظار فرمائیں۔ :p
ایک تو یہ کہ پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ تھا، تو محتاط کھیلنا سمجھ بھی آتا ہے۔
دوسرا رن ریٹ ابھی بڑھایا جا سکتا ہے، بہت وقت ہے۔ اتنا نقصان نہیں پہلے دن کے رن ریٹ کا، جبکہ ابھی 9 وکٹیں ہاتھ میں ہوں۔
چنگی بھلی اننگ کھیل رہا ہے جوان۔ پاکستان کے نمبر ون تک پہنچنے میں اس کا اہم کردار ہے۔ 2010 سے لے کر اب تک ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز کرنے والے 10 کھلاڑیوں میں پاکستان کی طرف سے اظہر اور یونس خان کا نام ہے ۔
 
Top