کاشفی

محفلین
india-raziasultan-firstmalalaaward_7-14-2013_109278_l.jpg
میرٹھ…بھارت میں مزدور بچوں کوتعلیم کی طرف راغب کرنے والی 15 برس کی رضیہ سلطانہ کو اقوام متحدہ کی جانب سے پہلا ملالہ ایوارڈ دیا گیا۔ ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں خصوصی تقریب کے دوران نانگلہ کھمبا گاوٴں سے تعلق رکھنے والی رضیہ سلطانہ کو اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے ایوارڈدیا۔ رضیہ سلطانہ چار سال کی عمر میں مزدوربچوں کے ساتھ فٹ بال کی سلائی کیا کرتی تھی جسے ایک این جی او نے کام چھڑانے کے بعد اسکول میں داخل کرادیا تھا۔ جس کے بعد رضیہ نے تعلیم کے فروغ کابیڑہ اٹھایا اورگھرگھرجاکر مزدوربچوں کوتعلیم دلانیکی تحریک چلائی اوراب تک 48 مزدور بچوں کو اسکول میں داخل کروا کر ان کی زندگی بدل چکی ہے۔ دوسری جانب بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے اجمیر کے ایک اسکول میں طلبہ نے کیک کاٹ کر ملالہ کی سالگرہ منائی اور رضیہ کو ایوارڈ دیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔
 
Top