مبارکباد 146 صارفین ایک ہی لمحے میں آن لائن

الف عین

لائبریرین
اس لمحۂ موجودہ میں اردو محفل کا ایک اور ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
اس وقت 146 صارف آن لائن ہیں۔ 7 ارکان اور 139 مہمان
مبارک ہو یہ نیا ریکارڈ
 

قیصرانی

لائبریرین
46 صارفین ایک ہی لمحے میں آن لائن

اعجاز اختر نے کہا:
اس لمحۂ موجودہ میں اردو محفل کا ایک اور ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
اس وقت 46 صارف آن لائن ہیں۔ 7 ارکان اور 39 مہمان
مبارک ہو یہ نیا ریکارڈ
146 یوزرز آن لائن تھے شاید
 

الف عین

لائبریرین
ارے۔ میری 1 کی کنجی کو کیا ہو گیا تھا؟ میں نے تو 146 ہی لکھنا چاہاتھا۔ اب تک کا ریکارڈ 141 کا تھا۔
 
مبارک ہو یہ نیا ریکارڈ۔
کچھ دن پہلے فہیم سے میری بات ہورہی تھی اسی موضوع پر تو میں نے خیال ظاہر کیا تھا کہ شاید 141 والا ریکارڈ محفل کی سالگرہ پر ٹوٹے گا :wink: تو اس نے کہا کہ یہ تو اتفاق ہوتا ہے کہ اتنے لوگ بیک وقت آن۔لائن ہوں۔۔۔۔۔
میں نے جس موقع پر یہ ریکارڈ ٹوٹنے کی امید کی تھی، اس سے کچھ دن پہلے ہی یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔۔۔۔۔۔ :p


:!:
 

فہیم

لائبریرین
مبارکاں

لیکن مزہ تو تب ہے جب مہمانوں کے مقابلے میں‌ آن لائن یوزرز کی تعداد زیادہ ہو۔
 
امید کی جا سکتی ہے کہ سالگرہ کے دن ریکارڈ‌ پھر سے ٹوٹ جائے ویسے اتنے مہمانوں کو دیکھ کر مہمان خانے کی ضرورت شدت سے محسوس ہو رہی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

کسی بھی ویب سائٹ، خاص طور پر ایک فورم کے لیے سب سے بڑا چیلنج مہمان یوزرز کو رجسٹریشن پر آمادہ کرنا ہے۔ دوسرا چیلنج رجسٹرڈ ممبران کی فعال شمولیت کے لیے اسباب مہیا کرنا ہے۔ گزشتہ دو سال میں محفل فورم کی ٹریفک اگرچہ کافی بڑھی ہے لیکن ہم اسے مقبول ترین ویب سائٹس کے ہم پلہ بنانا چاہتے ہیں۔ محفل فورم کی اپگریڈ/مائگریشن اس جانب انشاءاللہ ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔

والسلام
 
ماشاء اللہ! یہ ریکارڈ تو بہت جلدی جلدی ٹوٹنے لگا ہے۔ 150 ارکان کے موجود ہونے والا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔ اب نئی اپ۔ڈیٹ یہ ہے:
سب سے زیادہ یوزرز کی تعداد جو ایک ہی وقت میں آن لائن تھے 206, تاریخ آج وقت 03:10 Pm
 
اور لیجئے۔ ایک بار پھر ریکارڈ ٹوٹ گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تازہ ترین ریکارڈ:
سب سے زیادہ یوزرز کی تعداد جو ایک ہی وقت میں آن لائن تھے 276, تاریخ آج وقت 01:23 Am.
 

نبیل

تکنیکی معاون
آج کل سرچ بوٹس اردو محفل پر کافی مہربان ہیں۔ کل 446 یوزرز بیک وقت آن لائن تھے۔ ان میں سے 420 تو شاید سرچ بوٹس ہی ہوں گی۔ :rolleyes:
 

زیک

مسافر
چونکہ محفل کا سارا لنک سٹرکچر بدل گیا ہے اس لئے سرچ بوٹ مکمل سائٹ کو سپائڈر کر رہے ہیں۔
 
Top