”میر ی ذات ذرہ بے نشاں“

فرخ منظور

لائبریرین
کہنے کو میرے پاس بہت کچھ ہے لالہ لیکن وہ سب اس سے بھی تلخ ہے۔
اور میں نہیں چاہتی کہ مجھے وارننگ دی جائے کیوں کہ میں نے آج تک یہاں پہ کسی بڑے کے ساتھ کوئی تلخ کلامی کرنے کی کوشش نہیں کی نا میں چاہتی ہوں کہ میرے جذباتی پن آکر لکھنے پر کوئی میرے ساتھ کرےاور میں آئندہ لکھنے کا ارادہ ہی ترک کردوں۔ اس لئے جو آپ نے لکھا میں اس کا احترام کرتے ہوئے اس بحث کو یہاں پر ہی ختم کرتی ہوں۔
واسلام۔

آپ کو شاید کوئی غلط فہمی ہو گئی ہے۔ آپ نے بہت اچھا لکھا ہے لیکن دوسرے احباب خواہ مخواہ اس دھاگے کو کفر و اسلام کی جنگ بنانے پر تلے بیٹھے ہیں۔ آپ نے سب زمینی حقائق بتائے ہیں اور یہی اصل حقیقت ہے۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
لالہ مسئلہ یہ ہے کہ میں چھوٹی چھوٹی باتوں کا دل پہ لے لیتی ہوں۔ اس لئے میں نے سوچا یہاں اور کوئی اسلام کی بات نا ہو جائے ورنہ خوامخواہ میں بھی جذباتی ہو جاؤں گی۔
اسلام صرف ہماری باتوں تک ہی محدود ہو کے رہ گیا ہے۔ اس لئے بات کو ختم کر دیا:)
 
dehelvi

محفلین

ناعمہ بہن! حقیقت یہی ہے کہ اسلام صرف ہماری زندگی میں چند اعمال اور باتوں تک محدود ہوکر رہ گیا ہے۔ ورنہ جس مسئلہ کو آپ نے اپنے دلی جذبات کے ساتھ بیان کیا تھا وہ ایک واقعی ناقابل انکار حقیقت ہے۔
تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ یہ سب کچھ ہمارے اسلامی ملک میں اسلام کے صحیح معنی میں نافذ نہ ہونے کی وجہ سے ہے ورنہ تاریخ گواہ ہے کہ خلافت راشدہ کے بعد سے لے کر آج تک جب کہیں جہاں بھی اسلام اپنے قوانین کے ساتھ کامل طور پر نہ سہی مگر اپنے اکثری قوانین کے نفاذ کا حامل رہا ہے وہاں معاشرہ کا رنگ ہی دوسرا ہوتا تھا۔
آج ہم میں سے ہر ایک اسلام سے محبت کا دعویدار ہے، اسلامی تعلیمات کو برحق اور ذریعہ نجات سمجھتا ہے، لیکن جب نفاذ اسلام کی بات آتی ہے تو کہیں سے آوازہ کسا جاتا ہے کہ یہ دقیانوسیت ہے، کہیں سے پھبتی اڑائی جاتی ہے کے یہ ملا کا اسلام ہے۔ کہیں یہ شگوفہ چھوڑا جاتا ہے کہ پرانے نظام کا ترقی یافتہ دور میں کیا کام؟
الغرض اسلام، قرآن وحدیث اور ان سے ثابت شدہ دینی تعلیمات بالکل واضح اپنی اصلی شکل میں آج تک محفوظ ہیں، یہ ہماری ہی منافقت ہے کہ ظاہر میں اسلام کا نام لے کر اسلام کی ایک ایک ادا ، اس کے ایک ایک حکم کو اپنے اوپر سے اس طرح کھرچ کھرچ کر صاف کررہے ہیں کہ کہیں ہم پر قدامت پسندی کا لیبل نہ لگ جائے۔ ع
انداز بیاں گرچہ میرا شوخ نہیں ہے
شاید کے اتر جائے تیرے دل میں میری بات
 
ابو ثمامہ

محفلین
ناعمہ بہن،
عنوان اور موضوع میں مطابقت نہیں پائی جارہی، اپنی ذات کو ذرہ بے نشان کہہ کر شکوہ کناں ہونے کا کیا مطلب؟
میرے خیال عنوان ہونا چاہئے: "میری ذات پہاڑ نشان دار" یا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور بھی عنوانات ہیں گر قبول افتد۔۔۔۔!
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
بھائی صاحب
یہ عنوان جو آپ نے دیا ہے ذرا اس کو اپنے لفظوں میں بیان تو کر دیتے تاکہ آپ کے مفید خیالات سمجھنے میں سب کو آسانی ہو جاتی:rolleyes:
 
ایم اے راجا

محفلین
بھائی صاحب
یہ عنوان جو آپ نے دیا ہے ذرا اس کو اپنے لفظوں میں بیان تو کر دیتے تاکہ آپ کے مفید خیالات سمجھنے میں سب کو آسانی ہو جاتی:rolleyes:
میں نے جو تحریر لکھی تھی اس میری مراد یہ تھی کہ اسلام نہ ہی پوجا پاٹ کا مذہب ہے نہ اس قسم کوئی اور طریقہ، اسلام تو ضابطہ حیات ہے اور قران اس ضابطہ (قانون) کی کتاب۔
اگر ناعمہ صاحبہ آپکو میری تحریر بری لگی تو میں معذرت خواہ ہوں۔ میرا مقصد آپکے بیان کردہ زمینی حقائق کو جھٹلانا با لکل بھی نہ تھا۔ ایک بار پھر معذرت کے میں یہاں دیر سے معذرت کرنے آیا، امید ہے آپ درگذر فرمائیں گی اپنے بھائی کی باتوں کو۔ شکریہ۔
 
مغزل

محفلین
شکریہ لالہ آپ سب کی حوصلہ افزائی سے امید ہے آئندہ اور اچھا لکھنے کی کوشش کروں گی:)
شکریہ کی کیا بات میری لاڈو سی بہنا، اللہ خوب خوب لکھنے کی توفیق اور برکتیں عطا فرمائے ۔۔ آمین ۔
لو میں تمھاری اپّیا غزل ناز غزل کو ٹیگ کر رہا ہوں ۔۔ جیسے ہی غزل فورم پر آئے گی تو ہماری گڑیا کی تحریر پر اپنی رائے دے گی ، انشا اللہ ۔۔
جیتی رہو شہزادی۔۔ خوب خوب لکھو جم کے لکھو ۔۔شاباش
 
او میرے خدا :doh:
آج مجھے بھی یقین نہیں آرہا کہ یہ میں نے خود لکھا ہوا ہے ہاؤ سڑینج اٹ از :-P۔۔۔
ہمیشہ ایسا ہی ہوتا کہ جب اپنے ہی الفاظ میں کچھ عرصے بعد پڑھتی ہوں تو یقین ہی نہیں آتا لالہ :disdain:

اور غزل اپیا کو ٹیگ کرنے کا تھیکنس نہیں بولوں گی ان کو یہاں ضرور آنا چاہئے :) ویٹینگ فار ہر :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
میں نے جو تحریر لکھی تھی اس میری مراد یہ تھی کہ اسلام نہ ہی پوجا پاٹ کا مذہب ہے نہ اس قسم کوئی اور طریقہ، اسلام تو ضابطہ حیات ہے اور قران اس ضابطہ (قانون) کی کتاب۔
اگر ناعمہ صاحبہ آپکو میری تحریر بری لگی تو میں معذرت خواہ ہوں۔ میرا مقصد آپکے بیان کردہ زمینی حقائق کو جھٹلانا با لکل بھی نہ تھا۔ ایک بار پھر معذرت کے میں یہاں دیر سے معذرت کرنے آیا، امید ہے آپ درگذر فرمائیں گی اپنے بھائی کی باتوں کو۔ شکریہ۔

نہیں لالہ میں نے آپ کی بات کا ماینڈ نہیں کیا ، یہ واقع ایک جذباتی تحریر تھی اور اس وقت مجھے یاد پڑتا ہے کہ کوئی ایسی ہی ملتی جلتی بات ہوئی بھی جس وجہ سے میں نے یہ لکھی، مگر آج بھی میں اس حقیقت سے انکار نہیں ہوں کیونکہ میں نے جو لکھا تھا وہ سب میں آج بھی اپنے ارد گرد محسوس کرتی ہوں۔ خیر آپ سب کی رائے کا بہت شکریہ :)
 
عین عین

لائبریرین
او میرے خدا :doh:
آج مجھے بھی یقین نہیں آرہا کہ یہ میں نے خود لکھا ہوا ہے ہاؤ سڑینج اٹ از :-P۔۔۔
ہمیشہ ایسا ہی ہوتا کہ جب اپنے ہی الفاظ میں کچھ عرصے بعد پڑھتی ہوں تو یقین ہی نہیں آتا لالہ :disdain:

اور غزل اپیا کو ٹیگ کرنے کا تھیکنس نہیں بولوں گی ان کو یہاں ضرور آنا چاہئے :) ویٹینگ فار ہر :)
کیوں نہیں آ رہا یقین؟ ہاں ہاں یہ سب تم نے خود لکھا ہے۔ میں گواہی دیتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:D
 
عین عین

لائبریرین
نہ۔۔۔۔۔ میرا خیال تو ہے کہ تم زیادہ تر جذبات کی زبان بولتی ہو۔ میں نے جتنا پڑھا ہے اس میں حقائق کے ساتھ تجزیہ اور مشاہدہ بھی ملتا ہے لیکن تمام تحریر پر جذباتیت غالب رہتی ہے۔ یہ اتنا برا بھی نہٰں لیکن اچھا بھی نہیں ہے۔ یہ میری رائے ہے تمھیں اختلاف ہو گا اور ہو سکتا ہے اور ہونا ہی چاہیے۔
 
مغزل

محفلین
او میرے خدا :doh:
آج مجھے بھی یقین نہیں آرہا کہ یہ میں نے خود لکھا ہوا ہے ہاؤ سڑینج اٹ از :-P۔۔۔
ہمیشہ ایسا ہی ہوتا کہ جب اپنے ہی الفاظ میں کچھ عرصے بعد پڑھتی ہوں تو یقین ہی نہیں آتا لالہ :disdain:
اور غزل اپیا کو ٹیگ کرنے کا تھیکنس نہیں بولوں گی ان کو یہاں ضرور آنا چاہئے :) ویٹینگ فار ہر :)
ہاں گڑیا ۔ تخلیق کاروں کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے کہ بعد میں خیال آتا ہے کہ یہ میں نے لکھا ہے ۔۔
اصل میں لکھنے کے عمل میں شعور سے زیادہ لاشعور مبتلا ہوتا ہے ۔۔ جسے ہم جذباتیت کہتے ہیں۔۔
میں نے کب کہا کہ غزل کو ٹیگ کرنے کا مجھے تھینکس کرو۔۔۔ بھئی یہ تو میرا فرض ہے اور ہماری بہنا کا حق بھی ۔۔
لو میں مقدس بہن، عندلیب بہن، سیدہ شگفتہ بہن ، نازنین ناز بہن اور شمشاد بھیا کو بھی ٹیگ کررہا ہوں جیتی رہو ۔ خوب لکھو شاباش
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
نہ۔۔۔ ۔۔ میرا خیال تو ہے کہ تم زیادہ تر جذبات کی زبان بولتی ہو۔ میں نے جتنا پڑھا ہے اس میں حقائق کے ساتھ تجزیہ اور مشاہدہ بھی ملتا ہے لیکن تمام تحریر پر جذباتیت غالب رہتی ہے۔ یہ اتنا برا بھی نہٰں لیکن اچھا بھی نہیں ہے۔ یہ میری رائے ہے تمھیں اختلاف ہو گا اور ہو سکتا ہے اور ہونا ہی چاہیے۔

چلیں میں مانے لیتی ہوں لالہ آپ کی بات کہ ایسا ہی ہوگا :)
پراب میں یہی کوشش کیا کرتی ہوں کہ تحریر زیادہ جذباتی نا ہو :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
ہاں گڑیا ۔ تخلیق کاروں کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے کہ بعد میں خیال آتا ہے کہ یہ میں نے لکھا ہے ۔۔
اصل میں لکھنے کے عمل میں شعور سے زیادہ لاشعور مبتلا ہوتا ہے ۔۔ جسے ہم جذباتیت کہتے ہیں۔۔
میں نے کب کہا کہ غزل کو ٹیگ کرنے کا مجھے تھینکس کرو۔۔۔ بھئی یہ تو میرا فرض ہے اور ہماری بہنا کا حق بھی ۔۔
لو میں مقدس بہن، عندلیب بہن، سیدہ شگفتہ بہن ، نازنین ناز بہن اور شمشاد بھیا کو بھی ٹیگ کررہا ہوں جیتی رہو ۔ خوب لکھو شاباش
پر یہ تو کافی پرانی تحریر ہے لالہ آپ نے سب کو ٹیگ کر دیا کہیں پھر اسلام کی باتیں ہونا نا شروع ہو جائیں اور مجھے تو زیادہ پتا بھی نہیں اسلام کا پھر ڈانٹ پر جائے گی :rolleyes::rolleyes::rolleyes:
 
Top