۞محفل کے نئے مدیرِ اعلیٰ ٭ برادرم یاز۞

نہایت مسرت کے ساتھ یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ برادرم یاز کو اردو محفل پر مدیرِ اعلیٰ مقرر کیا گیا ہے اور محفل کے تمام زمرہ جات کی ادارت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

انتظامیہ میں ان کی شمولیت باعث صد اطمینان ہے۔ تمام محفلین اور اراکینِ عملہ ان کو اس منصب پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ :)
یاز بھائی کی ادارتی عملہ میں شمولیت اردو محفل کی بہتری کے لیے مہمیز ثابت ہو گی۔

تمام محفلین سے درخواست ہے کہ بھرپور انداز میں یاز بھائی کا استقبال کریں۔ :)

امید ہے کہ یاز بھائی کو منصبِ ادارت ادا کرنے میں آپ سب کا تعاون بصورتِ اعتماد حاصل رہے گا۔ :)
اور یاز بھائی مدیر ہونے ساتھ ساتھ اپنی عمومی مراسلت بھی بھرپور انداز میں جاری رکھ سکیں گے۔ :)
 

زیک

مسافر
مبارک ہو یاز۔ اگرچہ موقع مبارک کا نہیں بلکہ ذمہ داری کے بوجھ کا ہے
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
واہ بہت اچھی خبر ہے، آپ کو بہت مبارک ہو یاز صاحب۔ ایک محفلین کے طور پر آپ کو میرا تعاون حاصل رہے گا، انشاءاللہ۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
تمام محفلین سے درخواست ہے کہ بھرپور انداز میں یاز بھائی کا استقبال کریں۔ :)
"بھر پور" انداز حاضر ہے قبلہ! :)

russias-president-vladimir-putin-takes-part-in-a-flower-laying-at-picture-id956365668
 

فرقان احمد

محفلین
بالآخر 'سرپرائر' سامنے آ گیا!

بہت مبارک ہو یاز صاحب! ہم امید رکھتے ہیں کہ آپ اپنی نئی ذمہ داریوں سے احسن انداز میں عہدہ برآ ہو پائیں گے۔

ہمارے تجربے کے مطابق، تابش بھیا کی معیت میں آپ خود کو بہت پُرسکون محسوس کریں گے۔ :)

نیک تمنائیں ہمراہ ہیں!
 

محمد وارث

لائبریرین
ویسے کیا حُسنِ اتفاق ہوگا کہ اگلے سال نبیل صاحب قبلہ کی سالگرہ کے دن یاز صاحب اپنی ادارت کی سالگرہ بھی اکیس توپوں کی سلامی کے ساتھ منائیں گے! :)
 

فاخر رضا

محفلین
بہت مبارک ہو یاز
خدا آپ کو اس ذمہ داری کو نبھانے کی توفیق دے، امید ہے آپ جیسے ہیں ویسے ہی رہیں گے اور لکھتے رہیں گے
 
میں کیا پائن ادارہ عبداللہ محمد جی ذرا دھیان مارنا ایدھر، سیاں جی کوتوال بھئے! :)
:) :) :)
... آپ سب کے حوالے کرتے ہیں کہ آپ پہلے اپنی محبتوں اور ڈھیروں مبارکباد کے پیغامات کے ساتھ ان کی پذیرائی کریں، "سیاں بھئے کوتوال، اب ڈر کاہے کا" وغیرہ جیسا کچھ گنگناتے ہوئے شیرینی تقسیم کریں، اور کچھ عرصہ بعد ان کے "اعمال" پر جانبداری اور اقربا نوازی وغیرہ کی مہر لگا دیں۔
 
Top