مبارکباد ۞لاریب مرزا آپا کو پانچ ہزاری منصب مبارک ہو۞

لاریب مرزا

محفلین
آپکو پانچ ہزار مراسلے ارسال کرنے پر نہیں بلکہ اسقدر وقت محفلین کو دینے پر مبارکباد۔ اب ذرا یہ بھی بتا دیں کہ یہ دو لاکھ کا حذف کیونکر اہم ہے؟
ہم آپ کے مشکور ہیں کہ آپ کے اس مراسلے سے ہم پر ہماری ہی ایک غلطی آشکار ہو گئی۔ دراصل یہ دو لاکھ نہیں بلکہ بیس لاکھ مراسلات کا ہدف ہے۔ اہم اس لیے ہے کہ ہم سب محفلین کو اردو محفل سے پیار ہے اور ہم اس کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ بیس لاکھ پیغامات اردو محفل کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ جس کو ہم سب سیلیبریٹ کرنا چاہتے ہیں۔
 

سید رافع

محفلین
اہم اس لیے ہے کہ ہم سب محفلین کو اردو محفل سے پیار ہے
کیا ہی اچھا ہو کہ یہ پیار ہو جوش نہ ہو!

ہم اس کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں۔
کیا ہی اچھا ہو کہ یہ پھلنا پھولنا ایک مقصد کے تحت ہو!

بیس لاکھ پیغامات اردو محفل کا ایک اہم سنگ میل ہے۔
کیا ہی اچھا ہو کہ یہ تعداد پر کیفیت غالب آئے!

جس کو ہم سب سیلیبریٹ کرنا چاہتے ہیں۔
کیا ہی اچھا ہو کہ ہم سب کی کاوش کو دنیا سیلیبریٹ کرے!
 

لاریب مرزا

محفلین
کیا ہی اچھا ہو کہ یہ پیار ہو جوش نہ ہو!


کیا ہی اچھا ہو کہ یہ پھلنا پھولنا ایک مقصد کے تحت ہو!


کیا ہی اچھا ہو کہ یہ تعداد پر کیفیت غالب آئے!


کیا ہی اچھا ہو کہ ہم سب کی کاوش کو دنیا سیلیبریٹ کرے!
یہ اردو محفل کی سالگرہ کا مہینہ ہے اور سالگرہ تاریخ اور حال میں عام طور پر اسی طرح سے منائی جاتی رہی ہے۔ آپ کو کوئی مسئلہ درپیش ہے؟؟
 

نایاب

لائبریرین
محترم لاریب مرزا بٹیا آپ کو دلی دعاؤں بھری مبارک باد
اللہ سوہنا آپ کے لیئے سب راہوں کو آسان فرمائے آمین
بہت دعائیں
 

سید رافع

محفلین
یہ اردو محفل کی سالگرہ کا مہینہ ہے اور سالگرہ تاریخ اور حال میں اسی طرح سے منائی جاتی ہے۔ آپ کو کوئی مسئلہ درپیش ہے؟؟

اردو محفل کے بانی نے یہ نہ سوچا ہو گا کہ محفلین اردو کے بجائے بیس لاکھ کے نمبر کے فروغ میں لگ جائیں۔ بس یہ کسک اٹھی تھی۔ لیکن آپ نے درست فرمایا کہ سالگرہ یونہی منائی جاتی ہے۔
 

لاریب مرزا

محفلین
اردو محفل کے بانی نے یہ نہ سوچا ہو گا کہ محفلین اردو کے بجائے بیس لاکھ کے نمبر کے فروغ میں لگ جائیں۔ بس یہ کسک اٹھی تھی۔ لیکن آپ نے درست فرمایا کہ سالگرہ یونہی منائی جاتی ہے۔
جناب ہر ایک کی اپنی سوچ اور مزاج ہے۔ محفل میں یہ جوش و خروش بچوں کا مچایا ہوا ہے جو کچھ دیر میں تھم جائے گا۔ باقی اردو کے فروغ کے لیے ہمارے بڑے یہاں موجود ہیں جن میں آپ بھی شامل ہیں۔ کیا ہی بہتر ہو کہ آپ اردو کے فروغ کے لیے اپنے حصے کا کام کریں۔ :)
 

ہادیہ

محفلین
واہ جی واہ۔۔ گڈ گرل:):):)
بہت بہت مبارکباد لاریب بہنا
congratzzzzzz.gif
 
Top