سیما علی

لائبریرین
درکار ہے
تھوڑی سی مدد
مجھے جناب سید الساجدین، امام زین العابدین کے حوالے سے کتب تاریخ اور سیرت درکار ہیں۔
خیر ہو دنیا و آخرت میں آپکی
 

الف نظامی

لائبریرین
حمد و مناجات کا انداز دیکھیے۔

امام زین العابدین خانہ کعبہ کے پردوں سے چمٹ کر دعا مانگنے لگے:
یا الہی! دنیوی بادشاہوں نے اپنے دروازے بند کر کے اُن پر چوبدار اور محافظ مقرر کر دئیے۔ لیکن تیرا دروازہ تمام سائلین کے لئے کھلا ہے۔ میں بھی حاضر ہوا ہوں تا کہ تیری نظرِ التفات حاصل کروں
کتاب امام زین العابدین علی بن حسین از عبد العزیز سید الاھل ، مترجم: عبد الصمد صارم الازہری ، صفحہ 62، مکتبہ جدید لاہور۔
--
مناجاتِ امام زین العابدین ، جمع و ترتیب ڈاکٹر محمد طاہر القادری
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
چوتھے نمبر پر ہیں۔
ہیں
بارہ اماموں میں
امام زین العابدین علیہ السلام
امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد منصب امامت پر فائز ہوئے۔ امام حسین علیہ السلام نے انہیں میدان جنگ میں جانے سے منع کرتے ہوئے فرمایا کہ:

’’اے جان بدر تم ہر گز میدان جنگ کا قصد نہ کرو۔ تم اہل بیت کی مستورات کے محرم ہو۔ میرے باپ اور نانا کی امانتوں کے اہل ہو میری نسل اور حسینی سیدوں کے امام ہو میرے جانشین ہو میری ساری امیدیں تمہاری ذات سے وابستہ ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
جلال و
جمال جن کا بیمثال۔۔
آپ بہت بڑے عابد اور زاہد تھے امام مالک فرماتے ہیں کہ آپ کو کثرت عبادت کہ وجہ سے ہی زین العابدین کہا جاتا ہے کہ آپ عبادت کرنے والوں کی زینت ہیں۔ ایک دن اور ایک رات میں ہزار رکعت نماز نفل پڑھا کرتے تھے۔
ابن کثیر لکھتے ہیں کہ جب آپ وضو کرتے تو آپ کا رنگ زرد ہوجاتا۔ نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو خوف خدا کی وجہ سے آپ کے جسم مبارک پر کپکپی طاری ہوجاتی جب لوگوں نے پوچھا تو آپ نے جواب دیا کہ تمہیں معلوم نہیں کہ میں کس کی بارگاہ میں حاضر ہورہا ہوں۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ثناء
پروردگا ر
یوں
کرتے ہیں
طاؤس بن کیسان سے مروی ہے کہ
مرتبہ میں نے رات کو حجر اسود کے قریب امام زین العابدین علیہ السلام کو نماز پڑھتے دیکھا آپ نے بہت طویل سجدہ کیا میں نے سننے کی کوشش کی تو آپ درج ذیل دعا پڑھ رہے تھے۔
عبدک و بغنائک ومسکینک وبغنائک سائلک وبغنائک وفقیرک بغنائک.
آپ کی یہ دعا حل مشکلات کے لیے مجرب ہے۔ طاؤس نے کہا اللہ کی قسم جب بھی مجھے کوئی مشکل پیش آتی تو میں ان الفاظ کے ساتھ دعا مانگتا تو اللہ تعالیٰ میری مشکل کو حل فرمادیتا ہے۔ امام زین العابدین کثرت سے مناجات فرماتے تھے۔ آپ کی مناجات سننے والوں کے دل بھی خوف الہٰی اور رقت سے جھک جاتے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ’’مناجات امام زین العابدین‘‘ کے عنوان سے چند آپ کی مناجات کو کتابی شکل میں جمع کیا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
پروردگار
کا ارشاد ہے: ’’ قُوْا أَنْفُسَکُمْ وَأَھْلِیْکُمْ نَارًا وَّقُوْدُھَا النَّاسُ وَالْحِجَارَۃُ‘‘۔ (التحریم:۶)
ترجمہ:’’اپنے آپ کو اور اپنی اولاد کو اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں‘‘۔
 
بہت شکریہ سلامت رہیں
کچھ قدیم اور نادر کتب کے متعلق بتائیں جو امام زین العابدین کے حوالے سے ہوں۔ اور قصائد و مناقب بھی عربی و فارسی، اردو اور پنجابی میں جو لکھے گئے ہوں۔٢٠١٣ء میں کام شروع کیا تھا اب تک بہت کچھ لکھ چکا ہوں اب چاہتا ہوں کہ جلد از جلد یہ کتاب میدان تحقیق سے نکل کر طباعت کے مراحل میں داخل ہو جائے۔
کتاب کو مختلف ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے پہلا باب فضائل اہل بیت پر مبنی ہے اور دوسرا باب جناب امام کی بیس سے پچیس سالہ سیرت پاک قبل از کربلا پر اور تیسرا بعد از کربلا پر، کتاب میں کربلا کو سرسری سا ذکر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کئیں موضوعات اور روایت پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔بعد ازاں کچھ خاص موضوعات پر ابواب کو تقسیم کیا گیا ہے جیسے امیہ و عباسیہ کا دور اور امام کی اور پھر آپ کی اولاد اور جناب حسن مثنی کی اولاد اور آخری باب میں چاہتا ہوں کہ وہ تمام معتبر اور مشہور قصائد و مناقب شامل کیے جائے جو شعرا کو ہر دور میں آپ کی شان کے مطابق کہے ہیں۔
 
اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے تمام کام مذاہب و مسالک کی قید سے آزاد ہو کر کرنے کی سعی کی ہے۔ کوشش رہی ہے جہاں تک ہو سکے مستند روایات کو ہی سامنے لایا جائے اس لیےتاریخی روایات کو لینے کے بجائے ان اصحاب کی روایات کو لیا گیا ہے جنھیں آئمہ و جرح و تعدیل نے صحیح لکھا ہے۔ان شاءاللہ امید واثق ہی کے اس بار محرم تک یہ ذمہ داری پوری ہو جائے گی۔
 
Top