ظفری

لائبریرین
قربانی مانگ رہا ہے ہمارا چارپائی والا سوال۔
فہیم ہمارے محلے میں ایک انکل کا نام تھا ۔ یہ والا فہیم نہیں ۔۔۔ وہ محلے کی گلی میں چارپائی بچھا کر سوتے تھے ۔ ایک رات ہم نے اپنے دوستوں کیساتھ ملکر جب وہ چارپائی پر سو رہے تھے ان کی چارپائی اٹھا کر دور ایک کرکٹ کے میدان میں چھوڑ دی تھی ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گاتا رہے میرادل ۔۔۔۔ بھئی ہم تو ایسے ہیں ۔ اچھے اچھوں کا ڈگمگا دیتے ہیں ۔
غلط بالکل غلط۔ ایسا ہو نہیں سکتا۔ کیونکہ ڈگنگائی لڑی کو الٹی طرف ڈگمگا کر سیدھا کرنا آچھے اچھوں والا کام ہے۔ کر کے دکھائیے تو مانیں۔
 
عرض ہے کہ
مدتیں ہوگئیں خطا کرتے
شرم آتی ہےکام اچھا کرتے ۔۔۔۔۔ شاعر سے معذرت :D
 
سید عاطف علی

لائبریرین
فہیم ہمارے محلے میں ایک انکل کا نام تھا ۔ یہ والا فہیم نہیں ۔۔۔ وہ محلے کی گلی میں چارپائی بچھا کر سوتے تھے ۔ ایک رات ہم نے اپنے دوستوں کیساتھ ملکر جب وہ چارپائی پر سو رہے تھے ان کی چارپائی اٹھا کر دور ایک کرکٹ کے میدان میں چھوڑ دی تھی ۔
عجیب خواب دیکھ رہے ہوں گے وہ اس دوران وگرنہ اٹھ کر حجامت بنا دیتے۔
 
عاطف بھیا دیکھ لیجئے ہمارے چارپائی والےسوال سے ایک جرم کا سراغ مل گیا۔ سرغنہ کو آپ قابو کیجئے۔ ہم باقی ساتھیوں کو ڈھونڈنے کے لیے اگلا سوال سوچتےبہیں
 
ظفری

لائبریرین
عجیب خواب دیکھ رہے ہوں گے وہ اس دوران وگرنہ اٹھ کر حجامت بنا دیتے۔
طریقہ واردت ہی کچھ ایسا تھا کہ چاچا فہیم کو خبر تک نہ ہوئی اور ان کے چارپائی ان کے سونے کے دوران ہی دور پہنچ گئی تھی ۔ سنا ہے صبح کو کسی کو کوستے ہوئے اور بغل میں چارپائی دبائےہوئے گل میں داخل ہوئے تھے ۔
 
صدمے میں نہیں گئے ورنہ واپس بھی چارپائی پر ہی لائے جاتے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
شکر ہے اس دفعہ ہمیشہ کی طرح ان کا دھیان ہماری طرف نہیں گیا ۔ کیونکہ ان کا خیال تھا کہ یہ کسی ایک آدمی کا کام نہیں ہوسکتا ۔
سیما آپا ۔۔۔ مل گیا مل گیا وہ شہکار جن کی ہمیں اور آپ کو تلاش تھی

ہماری سبز بھوتنی کے بھاگ جاگ اٹھے۔
 
سیما علی

لائبریرین
ژوب سے

قسطنطنیہ
جانا پڑے
گا

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

Top