ظاہراََ قلابازی اور یو ٹرن ایک ہی چیز لگتی ہیں، جبکہ قلابازی کے بعد انسان پھر سیدھا ہی کھڑا ہوتا ہے جبکہ یو ٹرن کے بعد سمت بدل جاتی ہے، بلکہ پنجابی میں پُٹھی پڑجاتی ہے
 

عظیم

محفلین
طوطوں کا ذکر اب اس لڑی میں بہت کم ہوتا ہے۔ ایک وقت تھا کہ جیسے چ کے آنے پر چائے یاد آتی ہے اسی طرح ط پر طوطے یاد آتے تھے
 

سیما علی

لائبریرین
ضرورت پڑنے پر ہی یاد آتے ہیں طوطے ہوں یا چائے، یا پھر ظروف اور ژالہ باری
صاد کرتے ہیں ہم آپکی بات ۔۔۔
سلام صبح آپ سب کی خدمت میں ۔۔۔سلامت رہیے اور آسانیاں بانٹتے رہیے ۔۔۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 

عظیم

محفلین
خدا کی طرف سے ایک طرح کی نعمت ہوتے ہیں شفیق انسان، جن کا وجود بہت سے لوگوں کے لیے بھلائی اور خیر کا باعث بنتا ہے۔ السلام علیکم
 
Top