طارق شاہ

محفلین
گئے وہ دن جب خلیل میاں فاختہ اُڑایا کرتے تھے ، آجکل کوّے اڑا رہے ہیں وہ بھی اپنے منڈیر سے
شاید سُن رکھّا ہو کہ کسی کی آمد، کوّے اور منڈیر سے مشرُوط ہے ۔
اور پھر یہ بھی کہ آمد تو قرض خواہ یا اربابِ احتساب کا بھی ہو سکتا ہے ۔
۔۔۔ ہائے خلیل میاں اور لاحق خوف

(وعلیکم السلام بھائی)

شمشاد بھائی فارسی میں (یا ایرانی لوگ) گاڑی ہراُس پہیّہ لگی چیز کو کہتےہیں
جس میں موٹر یا انجن نصب نہ ہو، اور جس کو انسان یا حیوان گھسیٹے یا کھینچے۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
غور کرنے کی بات ہے، گاڑی کے فارسی استعمال پر یاد آیا کہ یہ چاشت کی نماز کہاں سے آ گئی، عربی میں تو چ ہے ہی نہیں؟
 

الف عین

لائبریرین
غور کرنے کی بات ہے، گاڑی کے فارسی استعمال پر یاد آیا کہ یہ چاشت کی نماز کہاں سے آ گئی، عربی میں تو چ ہے ہی نہیں؟
 

طارق شاہ

محفلین
ظاہر ہے نام، پہچان یا شناخت میں، علاقائی نسبت، تعلق یا زبان سے تغیر یا تبدیلیاں وقوع پذیر ہوجاتی ہیں
ہوسکتا ہے ، چاشت کی کاشت بھی اسی سلسلے کی کڑی یا شاخسانہ ہو
 

طارق شاہ

محفلین
طہارتِ ماہ و موضوع سے قطع نظر، " شامل کر لیں" پر فراز صاحب کا نشہ بڑھتا ہے والا شعر یاد آگیا ، (غمِ دنیا بھی غمِ یار میں شامل کرلو)
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین
صرف عبوری آئین منظور کرواکے بقیہ ماہ پر بھی اس ذکر کو لاگو کرلیتے ہیں ، ووٹ لے لیں اس پر، باقی دوست احباب کا بھی
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
غالباً آپ اردو محفل کے اراکین کے ووٹ کی بات کر رہے ہیں۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ ملک کی قومی اسمبلی کی بات کر رہے ہوں۔
 
Top