سید عمران

محفلین
صحیح کہا آپ نے وہ جو آٹھ کلو حلوا بنوایا ہے وہ اکیلے کھانے کا ارادہ ہے ۔۔۔۔
سب حلوے ختم ہوگئے ۔۔۔
اب تل کے لڈو بنوانے کا ارادہ ہے۔۔۔
پہلے اکیلے آٹے کو بھونتے ہیں ۔۔۔
پھر اس کا اکیلا پن دور کرنے کے لیے اس کے ساتھ خالص تے اصلی دیسی گھی کا بیاہ کرتے ہیں۔۔۔
اور دونوں کے خوب رگڑے لگواتے ہیں۔۔۔
پھر چلغوزے، کشمش، کھوپرے سے میل ملاقات کراتے ہیں۔۔۔
اس کے بعد بغیر کیمیکل والے گڑ کا گرما گرم شیرہ ملا کر گول گول لڈو بناتے ہیں ۔۔۔
آخر میں کئی روز تک مزے لے لے کے کھاتے ہیں!!!
 
سید عمران

محفلین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ثبوت جب تک نہیں ملے گا دعوت کا ہم کہیں نہیں جانے والے!!!
ٹھیک ہے۔۔۔ آپ کو دعوت نامہ بھی مل جائے گا لیکن میں نے سنا ہے امین بھائی باکسنگ اچھی جانتے ہیں۔ اور وہ ہر مہمان سے کھانے سے پہلے پہلے باکسنگ کی ایک گیم کھیلتے ہیں۔
 
سید عمران

محفلین
ٹھیک ہے۔۔۔ آپ کو دعوت نامہ بھی مل جائے گا لیکن میں نے سنا ہے امین بھائی باکسنگ اچھی جانتے ہیں۔ اور وہ ہر مہمان سے کھانے سے پہلے پہلے باکسنگ کی ایک گیم کھیلتے ہیں۔
پہلے جانتے ہوں باکسنگ یا نا۔۔۔
پر آپ کے اکسانے سے اکس کر اب ضرور سیکھنا شروع کردیں گے!!!
 
Top