بائیں طرف والے حلوے کو یہاں بمبئی حلوہ کہا جاتا ہے
جی آپ بالکل دُرست فرمارہے ہیں ۔آج کل عدیم الفرصتی نے اتنی تحقیق کے لیے بھی وقت نایاب کررکھا ہے کہ راستے میں رک کر کسی مٹھائی کی دکان پر اُن سے پوچھ لوں کہ خاص اِس مٹھائی کا کیا نام ہے اور کیونکہ میں نے عرض کی کہ مجھے نہ تو مسقطی حلوہ پسند آیا اور نہ یہ چپ چپی سی مٹھائی پسند ہے تو اِس لیے میں اِسے خریدنے سے محترز ہی رہوں گااور گھر میں بھی کسی کو اِس کا شوق نہیں تو وہاں سے حلوہ سوہن ضرور لوں گا کہ مٹھائیوں میں ، میں اِسے قبیلے کا سردار مانتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اوپر سے سخت اوراندر سے شیریں و نرم، یہی ہے رختِ سفر میر ِکارواں کے لیے۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
وہاں سے حلوہ سوہن ضرور لوں گا کہ مٹھائیوں میں ، میں اِسے قبیلے کا سردار مانتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اوپر سے سخت اوراندر سے شیریں و نرم، یہی ہے رختِ سفر میر ِکارواں کے لیے۔۔۔۔
ثمرین کو بھی کھلائیں گے حلوہ سوہن ۔۔۔کیونکہ ہمارا ماننا بھی یہی ہے کہ یہ مٹھائیوں کا سردار ہے اور آپ نے خوب مفصل خوبیاں بیان کیں حلوا سوہن کی ۔۔۔ہمیں عبد الخالق کے منی حلوا سوہن بہت پسند ہیں ۔۔۔ہمارے ایک بھائی ہیں اکمل بھیا پتہ نہیں کب وعدہ وفا کریں کے 🤔🤔🤔🤔🤔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

سیما علی

لائبریرین
IMG-1127.jpg
بس سوہن حلوا چاہیے یہ والا۔۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

ویسے تو سوہن حلوہ ہی کہنا دُرست ہے مگر کبھی روانی ،کبھی ہمہ ہمی اور کبھی جلدبازی میں حلوے میں ہ کی جگہ الف رکھنا اور سوہن کو آگے پیچھے کردینا عام ہے ۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
نام میں کیا رکھا ہے، سوہن کہو یا موہن، اور اسے حلوہ لکھا جائے یا حلوا، میٹھا تو ہوتا ہی ہے

ویسے تو سوہن حلوہ ہی کہنا دُرست ہے مگر کبھی روانی ،کبھی ہمہ ہمی اور کبھی جلدبازی میں حلوے میں ہ کی جگہ الف رکھنا اور سوہن کو آگے پیچھے کردینا عام
لڈو موتی چور کے ہوں یا بیسن کے میٹھے ہیں ۔۔۔اسی طرح حلوہ ۔حلوا دونوں میں مٹھاس ہے ۔۔۔۔کہتے ھیں۔پھر "شادی بھی لڈو موتی چور کا ۔۔۔ جو کھائے وہ بھی پچھتائے جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے۔ جب پچتھانا ھی ھے تو کیوں نہ کھا کہ پچھتائے ۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

عظیم

محفلین

گھر بسا کر یعنی موتی چور کا لڈو کھا کر لوگ پچھتاتے بھی ہیں اور چار لڈو بھی پورے کھانا چاہتے ہیں، جیو نیوز کے ایک اینکر اس موقع پر کہا کرتے ہیں کہ کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے
 
سیما علی

لائبریرین
گھر بسا کر یعنی موتی چور کا لڈو کھا کر لوگ پچھتاتے بھی ہیں اور چار لڈو بھی پورے کھانا چاہتے ہیں، جیو نیوز کے ایک اینکر اس موقع پر کہا کرتے ہیں کہ کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے
کھلا تضاد ہے ۔۔۔سہیل وڑائچ کا یہ تکیہ کلام ہمیں بہت پسند ہے ۔۔۔ان سے کسی نے پوچھا ۔پاکستانی معاشرےطکو ایک لفظ میں بیان کریں بولے کھلا تضاد ہے ۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
قرینہ بھی یہی بنا لیا ہے لوگوں نے ۔۔قول اور فعل میں تضاد ۔۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

سیما علی

لائبریرین
ظلم کے خلاف پر لکھنے سے ہمیں ساحر صاحب یاد آتے ہیں ۔۔۔
ہم امن چاہتے ہیں مگر ظلم کے خلاف
گر جنگ لازمی ہے تو پھر جنگ ہی سہی

ظالم کو جو نہ روکے وہ شامل ہے ظلم میں
قاتل کو جو نہ ٹوکے وہ قاتل کے ساتھ ہے

ہم سر بکف اٹھے ہیں کہ حق فتح یاب ہو
کہہ دو اسے جو لشکر باطل کے ساتھ ہے

اس ڈھنگ پر ہے زور تو یہ ڈھنگ ہی سہی
ظالم کی کوئی ذات نہ مذہب نہ کوئی قوم
 
Top