سید عاطف علی

لائبریرین
ٹرالی پر لاد کر لائیے گا چائے کیونکہ ایک کپ سے گزارا نہیں ہونے والا اپنا
جی بالکل ٹرک کی رشتہ دار ٹرالی
تو پھر ایک کپ اس میں سے ہمارے لیے بھی نکال رکھنا بھئی۔
کل پورا دن جمعے کا چائے کے بغیر گزرا ۔ اور آج بھی آدھا دن ہو چکا ہے ۔
 
عظیم

محفلین
تو پھر ایک کپ اس میں سے ہمارے لیے بھی نکال رکھنا بھئی۔
کل پورا دن جمعے کا چائے کے بغیر گزرا ۔ اور آج بھی آدھا دن ہو چکا ہے ۔
پیالی ابھی رکھی ہے چائے کی ختم کر کے، اگر پہلے معلوم ہوتا تو ضرور شئیر کر لیتا، لیکن کل پورا دن چائے کے بغیر کیوں گزرا کیا رام جی نہیں آئے تھے؟
 
عظیم

محفلین
اچھی خاصی خدمت کی ہو گی ماشاء اللہ کہ اپنے لیے چائے کا وقت بھی نہیں نکال پائے، ویسے میرا تو سر درد ہونے لگتا ہے چائے کے بغیر
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اچھی خاصی خدمت کی ہو گی ماشاء اللہ کہ اپنے لیے چائے کا وقت بھی نہیں نکال پائے، ویسے میرا تو سر درد ہونے لگتا ہے چائے کے بغیر
یہ تو عادتوں کی بات ہے ۔ ہم دن میں کئی مرتبہ پی لیتے ہیں لیکن بعض اوقات دو تین دن بھی نہ پئیں تو کچھ نہیں ہوتا۔
 
عظیم

محفلین
ہاں یہ بات بھی ہے، لیکن عادت شاید نہیں طبیعت کی بات لگتی ہے۔ جس طرح کسی کو رات کی چائے کے بعد نیند آ جاتی ہے اور کسی کی نیند اڑ جاتی ہے
یہ تو عادتوں کی بات ہے ۔ ہم دن میں کئی مرتبہ پی لیتے ہیں لیکن بعض اوقات دو تین دن بھی نہ پئیں تو کچھ نہیں ہوتا۔
 
عظیم

محفلین
نہیں بھائی عاطف طبیعت اور عادت میں فرق ہے، وہی بات نہیں ہے۔ خیر بحث کے ڈر سے میں بات ختم کرتا ہوں
 
عظیم

محفلین
نہ جانے قرآن شریف کی ایک آیت میں پڑھا تھا جس کا مفہوم تھا کہ "بحث سے گریز کرتے ہیں" دوسرا میں نے بابا کو بھی بحث مباحثے میں پڑتے ہوئے نہیں دیکھا، ایک اور بات کہ اگر اب میں کہوں کہ مجھے اس بات سے اتفاق نہیں کہ بحث کوئی بری چیز نہیں تو اس پر بھی ایک مزید بحث چھڑ سکتی ہے، اگر آپ کہہ دیں کہ مجھے قائل کرو، آخری بات کہ اوپر تقریبا بات ہو چکی ہے مجھے لگتا ہے کہ طبیعت اور عادت میں فرق ہے اور آپ نے بھی شاید اتفاق ہی کیا ہے اپنے اس مراسلے میں کہ "حالانکہ ایسا نہیں ہے" لکھ کر، مزید سلیقہ میرے نزدیک یہ بھی اچھا ہو سکتا ہے کہ بحث نہ کی جائے
وہی بات ہے ۔۔۔ پکی عادت طبیعت کا حصہ ہی محسوس ہونے لگتی ہے ۔ حالانکہ ایسا نہیں ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کوئی سعودیہ کے ہی خوش نصیب ہوں گے شاید، کہیں اور کے ہوں ایسا بھی ناممکن نہیں
غلط اندازہ ہوا اپ کاپہلا والا ۔ وہ دوست کراچی کے ہیں ۔ اور چند روز قبل عمرہ کر کے دو روز کے لیے ریاض آئے ۔ آج کراچی واپس جائیں گے ۔
گھر پہ ضیافت ۔واہ بھئی ماشاء اللہ ۔کون خوش نصیب ہیں وہ۔
بقول شخصے:
ہائے کیسے لوگ وہ ہوں گے جو اس کو بھاتے ہوں گے
وہ نہیں ، ہم خوش نصیب ہوئے جو انہوں نے ہمیں شرف میزبانی بخشا ۔
 
Top