گُلِ یاسمیں

لائبریرین
رلائیے مت گل بہنا کو۔۔۔ چلو آپ کو ایک اور شعر بھی سنائے دیتا ہوں۔ خوبصورت سا۔

عشق کی تیغِ جگردار اُڑا لی کس نے
علم کے ہاتھ میں خالی ہے نیام اے ساقی
ذرا بھی فرصت نہیں رونے کی ورنہ دریا بہہ نکلیں گے کیونکہ بقول کسی شاعر

شبنم کی طرح ہمیں رونا نہیں آتا
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ذرا بھی فرصت نہیں رونے کی ورنہ دریا بہہ نکلیں گے کیونکہ بقول کسی شاعر

شبنم کی طرح ہمیں رونا نہیں آتا
ڈھول تاشے بجانے پڑیں گے خوشی میں۔ کیونکہ اسی بہانے دنیا میں کچھ پانی کی کمی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔ ایک نئے دریا کے ساتھ😊
 
عظیم

محفلین
دکھ ہوتا ہے کہ جن کے پاس دولت ہے وہ اس زمین کو چھوڑ کر دوسری زمینیں تلاش کرنے میں لگے ہوئے ہیں، اگر وہی پیسہ اس سیارے کی بہتری کے لیے خرچ کیا جائے تو کیا ہی اچھا ہو
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
دکھ ہوتا ہے کہ جن کے پاس دولت ہے وہ اس زمین کو چھوڑ کر دوسری زمینیں تلاش کرنے میں لگے ہوئے ہیں، اگر وہی پیسہ اس سیارے کی بہتری کے لیے خرچ کیا جائے تو کیا ہی اچھا ہو
خرچ تو اس زمین پر تب کریں نا جب یہاں پر انہیں بھلائی مقصود ہو۔
 
سیما علی

لائبریرین
حل ڈھونڈھنے بجائے خواب دکھاتے ہیں بقول
جالب صاحب؀
سرِ منبر وہ خوابوں کے محل تعمیر کرتے ہیں
علاجِ غم نہیں کرتے فقط تقریر کرتے ہیں
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 
سیما علی

لائبریرین
جلدی سے ہم بناتے ہیں اُستادِ محترم آپکے لئے چائے بنانا ہمارے لئے اعزاز ہے سلامت رہیے آمین
یہ لیجیے چائے حاضر
AnkE4lf.jpg
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ڈھول تاشے بجانے پڑیں گے خوشی میں۔ کیونکہ اسی بہانے دنیا میں کچھ پانی کی کمی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔ ایک نئے دریا کے ساتھ😊
ثواب کا کام ہو جائے گا یہ تو۔۔۔ لیکن یہ تو بتائیے کہ آنسوؤں کے اس دریا کا نام کیا رکھا جائے گا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ٹال مٹول مت کیجیے ثمرین آج ہمارے لئے چائے بنانے میں۔اردو محفل کی سترھویں سالگرہ کا عالمی مشاعرہ منعقد ہونے کے ساتھ ہی چائے کا عارضی وقفہ ختم ہونے کا اعلان کر رہے ہم۔
 
سیما علی

لائبریرین
تو اس خوشی میں سب سے پہلے ہم بناتے ہیں اپنی بٹیا کے لئے چائے اور پوری کیتلی
یہ تین کپ اور رکھے ہیں فکر نہیں
U94A9Cy.jpg
 
Top