جگر یہ ہے میکدہ یہاں رند ہيں یہاں سب کا ساقی امام ہے - جگر مرادآبادی

فاخر

محفلین
ہاں تنگ نظر کا گزر نہیں یہاں اہل ظرف کا کام ہے

جناب من!
محمد خلیل الرحمٰن محمد احسن سمیع راحلؔ سید عاطف علی

یہ مشہور و معروف غزل شہنشاہِ تغزل جگر مرادآبادی کی ہے،اوربلاشبہ مرحوم جگر مرادآبادی کی شخصیت اردو ادب میں لاز وال سمجھی جاتی ہے۔ ہمارے سامنے جو غزل ہے، اس غزل کی بحر ، بحر کامل مثمن سالم کی ہے۔ تاہم یہ مصرع :
” یہاں تنگ نظر کا گزر نہیں، یہاں اہل ظرف کا کام ہے“ کے پہلے رکن کی تقطیع مجھے سمجھ میں نہیں آرہی ہے۔
مثلا:
یہاں: مُتَ
تنگ نظر : فاعِلُن
”تنگ نظر “ کی تقطیع ہم کیسے کریںگے ۔ نون غنہ کو ساقط سمجھ کر ” تگ نظر “ پڑھیں ، یا نون غنہ کے عد م سقوط کے ۔ جب نون غنہ کو بغیر ساقط کئے ہوئے پڑھتے ہیں ،تو پھر رکن کے مطابق پہلا رکن نہیں ہوتا ہے۔ ہمیں کوئی شبہ نہیں ہے کہ جگر مرادآبادی کے کلام میں کوئی فنی سقم ہے۔ بلکہ میں اپنے معلومات کے لیے جاننا چاہتا ہوں۔
 
آخری تدوین:

فنی سقم ہی ہے یہ، تنگ فارسی لفظ ہے اس کا درست وزن فاع ہے. پہلے مصرع میں اے کو بھی یک حرفی باندھا گیا ہے جو کہ غلط ہے. جگر کی شاعری سے میں زیادہ واقف نہیں، لیکن میرا نہیں خیال انھیں مستند سمجھا جانا چاہیے
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
یہاں تنگ نظر کا گزر نہیں یہاں اہل ظرف کا کام ہے

مثلاََ ایک جگہ یہ مصرع ایسے نظر آیا تھا ۔ مجھے لگتا ہے کہ شاید یہ درست ہو گا! واللہ اعلم ۔

یہاں کم نظر کا گزر نہیں، یہاں اہل ظرف کا کام ہے۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
کچھ چھوٹی چھوٹی غلطیاں محسوس ہو رہی ہیں ۔کوئی درست متن پیش کرے تو اس کا بھلا ہو ۔
اب دیکھیے گا عاطف بھائی۔

یہ ہے مے کدہ یہاں رند ہیں یہاں سب کا ساقی امام ہے
یہ حرم نہیں ہے اے شیخ جی یہاں پارسائی حرام ہے

جو ذرا سی پی کے بہک گیا اسے میکدے سے نکال دو
یہاں تنگ نظر کا گزر نہیں یہاں اہلِ ظرف کا کام ہے

کوئی مست ہے کوئی تشنہ لب تو کسی کے ہاتھ میں جام ہے
مگر اس پہ کوئی کرے بھی کیا یہ تو میکدے کا نظام ہے

یہ جنابِ شیخ کا فلسفہ ہے عجیب سارے جہان سے
جو وہاں پیو تو حلال ہے جو یہاں پیو تو حرام ہے

اسی کائنات میں اے جگرؔ کوئی انقلاب اٹھے گا پھر
کہ بلند ہو کے بھی آدمی ابھی خواہشوں کا غلام ہے

(جگر مراد آبادی)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہاں تنگ نظر کا گزر نہیں یہاں اہلِ ظرف کا کام ہے
جی فرخ بھائی ۔آج صبح اس کے لیے میں آپ کو ٹیگ بھی کرنا چاہ رہا تھا لیکن بھول گیا ۔
مجھے نہ جانے کیوں لگ رہا ہے کہ تنگ نظر کی جگہ علی سکندر صاحب نے کم نظر ہی کہا ہوگا۔ باقی درست ہو گئی ۔ جزاک اللہ ۔
شاید یہ غزل شعلہء طور میں ہو گی ۔ واللہ اعلم ۔
 
فاخر

محفلین
جی فرخ بھائی ۔آج صبح اس کے لیے میں آپ کو ٹیگ بھی کرنا چاہ رہا تھا لیکن بھول گیا ۔
مجھے نہ جانے کیوں لگ رہا ہے کہ تنگ نظر کی جگہ علی سکندر صاحب نے کم نظر ہی کہا ہوگا۔ باقی درست ہو گئی ۔ جزاک اللہ ۔
شاید یہ غزل شعلہء طور میں ہو گی ۔ واللہ اعلم ۔

یہ ہے مے کدہ یہاں رند ہیں یہاں سب کا ساقی امام ہے
یہ حرم نہیں ہے اے شیخ جی یہاں پارسائی حرام ہے

کوئی مست ہے کوئی تشنہ لب تو کسی کے ہاتھ میں جام ہے
مگر اس کا کوئی کرے گا کیا یہ تو میکدے کا نظام ہے

جو ذرا سی پی کے بہک گیا اسے میکدے سے نکال دو
یہاں کم نظر کا گزر نہیں یہاں اہل ظرف کا کام ہے

یہ جناب شیخ کا فلسفہ ہے عجیب سارے جہان سے
جو وہاں پیو تو حلال ہے جو یہاں پیو تو حرام ہے

اسی کائنات میں اے جگرؔ کوئی انقلاب اٹھے گا پھر
کہ بلند ہو کے بھی آدمی ابھی خواہشوں کا غلام ہے

@[B]سید عاطف علی[/B]
یہ عجیب بات ہے کہ ریختہ کی ایک دوسری ذیلی ویب سا ئٹ ’صوفی نامہ ‘ میں یہ غزل اپنے درست رکن یعنی ’کم نظر‘کے ساتھ موجود ہے،اس کا حوالہ ریختہ کی ٹیم نے ”سرودِ روحانی“ نامی کتاب کا حوالہ دیا ہے۔
وہیں اصل ریختہ میں غلط رکن یعنی”تنگ نظر “ کے ساتھ موجود ہے۔ یہ ریختہ والوں کی تساہلی یا پھر نااہل عملہ رکھنے کا نتيجہ ہے ۔مجھے ایسا لگتا ہے کہ ریختہ والوں کی غلطی کے باعث یہ غزل غلط رُکن کے ساتھ وائرل ہوگئی ہے،کیوں کہ گوگل پہلی تلاش میں ریختہ کو ہی سامنے لاتا ہے۔
اس فاش غلطی کا ’ریختہ والوں‘ کو حل تلاش کرنا چاہیے ، اور اس کی لازماً تصحیح کرنی چاہیے ۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
جی فرخ بھائی ۔آج صبح اس کے لیے میں آپ کو ٹیگ بھی کرنا چاہ رہا تھا لیکن بھول گیا ۔
مجھے نہ جانے کیوں لگ رہا ہے کہ تنگ نظر کی جگہ علی سکندر صاحب نے کم نظر ہی کہا ہوگا۔ باقی درست ہو گئی ۔ جزاک اللہ ۔
شاید یہ غزل شعلہء طور میں ہو گی ۔ واللہ اعلم ۔

عاطف بھائی، اب میں کچھ تساہل پسند ہو گیا ہوں ورنہ یہ غزل کتاب سے دیکھے بغیر ارسال نہ کرتا۔ بہرحال خدا سے دعا ہے کہ پرانا فرخ لوٹ آئے۔ :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ليكن ٰ پھر يہ لفظ ’’انقلاب‘‘ آگيا ہے، جو ركن كيخلاف ہے۔
اسی کائنات میں اے جگرؔ کوئی انقلاب اٹھے گا پھر
کہ بلند ہو کے بھی آدمی ابھی خواہشوں کا غلام ہے

فاخر، پہلا مصرع وزن میں ہے متفاعلن x چار بار ۔ کلاسیکی اردو شاعر میں اکثر الف کا وصال کیا جاتا ہے لیکن وصال کیے بغیر الف کو تقطیع میں لانا بھی جائز ہے اور اساتذہ نے کیا ہے ۔ مصرع زیرِ بحث میں "انقلاب" اور "اٹھے" دونوں الفاظ میں الف کا وصال نہیں کیا گیا بلکہ دونوں کو تقطیع میں شمار کیا گیا ہے اس لیے وزن درست ہے ۔
کوئی انقلاب اٹھے گاپھر
ک ءِ اِن قلا- ب اُٹے گ پر
متفاعلن - متفاعلن

برسبیلِ تذکرہ اس دھاگے کے پہلے مراسلے میں جو غزل ہے اس کا مقطع بھی غلط لکھا گیا ہے اور وزن سے خارج ہے ۔ مقطع کے دوسرے مصرع میں آدمی سے پہلے "بھی" کا لفظ نہیں لکھا گیا۔ لیکن فرخ بھائی نے غزل کا جو نسخہ پوسٹ کیا ہے اس میں یہ شعر درست لکھا گیا ہے ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
فنی سقم ہی ہے یہ، تنگ فارسی لفظ ہے اس کا درست وزن فاع ہے. پہلے مصرع میں اے کو بھی یک حرفی باندھا گیا ہے جو کہ غلط ہے. جگر کی شاعری سے میں زیادہ واقف نہیں، لیکن میرا نہیں خیال انھیں مستند سمجھا جانا چاہیے
ریحان بھائی ، جگر تو اردو غزل کے مسلم الثبوت شاعر گزرے ہیں اور بڑے شعرا میں شمار کیے جاتے ہیں ۔ تنگ نظر کا لفظ وہ نہیں باندھ سکتے تھے ، یہ تو یقیناً نقل کرنے والوں کی غلطی ہے ۔ کم نظر میری بھی نظر سے گزرا ہے ۔ البتہ مطلع میں "ہے اے شيخ جی" میں واقعی یائے مجہول کو گرانا ٹھیک نہیں ۔ لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ یہ غزل جگر کے اولین دور کا کلام ہو ۔ ظاہر ہے کہ فنی پختگی وقت کے ساتھ ساتھ ہی آتی ہے ۔ واللّٰہ اعلم بالصواب۔
 
فلک شیر

محفلین
یہ ہے ڈھے کدہ یہاں تھِند ہیں ، یہاں سب کا خاکی امام ہے
یاں شرم نہیں ہے اے سیٹھ جی ، یہاں پارسائی حرام ہے

ویسے اس حرکت کے لیے معذرت خواہ ہوں :noxxx:
 
Top