1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

جگر یہ ہے میکدہ یہاں رند ہيں یہاں سب کا ساقی امام ہے - جگر مرادآبادی

سید زبیر نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 30, 2012

  1. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    یہ ہے میکدہ یہاں رند ہيں یہاں سب کا ساقی امام ہے
    یہ حرم نہیں ہے اے شيخ جی ،یہاں پارسائی حرام ہے

    جو ذرا سی پی کے بہک گیا اسے میکدے سے نکال دو
    یہاں تنگ نظر کا گزر نہیں یہاں اہل ظرف کا کام ہے

    کوئی مست ہے کوئی تشنہ لب تو کسی کے ہاتھ میں جام ہے
    مگر اس پہ کوئی کرے بھی کیا یہ تو میکدے کا نظام ہے

    یہ جناب شیخ کا فلسفہ ہے عجیب سارے جہان سے
    جو وہاں پیو تو حلال ہے جو یہاں پیو تو حرام ہے

    اس کائنات میں اے جگر کوئی انقلاب اٹھے گا پھر
    کہ بلند ہو کے آدمی ابھی خواشوں کا غلام ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
    • زبردست زبردست × 8
  2. سلیمان اشرف

    سلیمان اشرف محفلین

    مراسلے:
    704
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    جو ذرا سی پی کے بہک گیا اسے میکدے سے نکال دو
    یہاں تنگ نظر کا گزر نہیں یہاں اہل ظرف کا کام ہے

    میری پسندیدہ۔ بہت شکریہ زبیر بھائی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  3. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    بہت خوب شراکت
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. محمد امین

    محمد امین لائبریرین

    مراسلے:
    9,452
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Flirty
    بہت خوب کیا بات ہے جناب

    عسکری
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  5. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    یار آپ نے عسکری کو ٹیگ کردیا ۔ناراض نہ ہو جائیں کہیں
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  6. عسکری

    عسکری معطل

    مراسلے:
    18,520
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    لو جی بات یہ ہے کہ اس پر ہم محفل کر چکے اس کو گانے والا بھی شرابی لگتا تھا یوٹیوب بلاک نا ہوتی تو دکھاتا آپ کو ;)

    میں بہک رہا ہوں تو کیا ہوا یہ تو مئے کدے نظام ہے :bighug:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    واہ
    خوب شراکت ہے۔
    شکریہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. عظیم اللہ قریشی

    عظیم اللہ قریشی محفلین

    مراسلے:
    2,578
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Tolerant
    اس وڈیو کی بات تو نہیں کررہے جس میں پہلی گرہ کچھ یوں ہے
    نکلے مے خوار یہ کہتے ہوئے میخانے سے
    چپکے چپکے سے شیشوں نے کہا پیمانوں سے
    شمع بولی بصداندازیہ پروانوں سے
    بات ہونے لگی دیوانوں کی دیوانوں سے
    شیخ میخانے میں آنے تو مسلماں آیا
    کاش میخانے سے نکلے تو مسلماں نکلے

    آپ نے یہ شعر غالبا کورٹ کیا ہے جو کہ اوپر غزل میں مندرج نہیں ہے
    میں بہک رہا ہوں تو کیا ہوا یہ تو مےکدے کا نظام ہے
    میری لغزشوں پہ نہ جائیے یہ جواب گردش جام ہے
     
    • متفق متفق × 2
    • زبردست زبردست × 1
  9. عظیم اللہ قریشی

    عظیم اللہ قریشی محفلین

    مراسلے:
    2,578
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Tolerant
    • متفق متفق × 2
    • زبردست زبردست × 1
  10. باباجی

    باباجی محفلین

    مراسلے:
    3,844
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Curmudgeon
    اسے عطاءاللہ عیسی خیلوی نے بہت خوب گایا ہے
     
  11. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    محترم روحانی بابا جی
    اس کا آخری شعر اک عجیب ہی منظر تشکیل دیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    " انقلاب " اور ساتھ " پھر " کی تاکید
    کیا کہیں گے آپ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
    کب بلند ہوا آدمی اور کب ہوا خواہشوں کا غلام ۔۔۔۔؟

    اس کائنات میں اے جگر کوئی انقلاب اٹھے گا پھر​
    کہ بلند ہو کے آدمی ابھی خواشوں کا غلام ہے​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    7,268
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    یوں تو ساری غزل ہی لاجواب ہے لیکن مندرجہ بالا شعر تو گویا مست مست شعر ہے۔ شکریہ اتنی خوبصورت غزل شیئر کرنے پر سید زبیر بھائی
     
    • زبردست زبردست × 1
  13. محمد امین

    محمد امین لائبریرین

    مراسلے:
    9,452
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Flirty
    نہیں نا انکل۔۔۔عسکری بھائی کو تو ایسی غزلیں بہت پسند ہیں ۔۔۔ ہاہا
    ہاں کل یہ پڑھنے کے بعد میں نے یوٹیوب پر کافی دیر سنی علی محمد تاجی کی گائی ہوئی قوالی۔۔۔
     
  14. محمود احمد غزنوی

    محمود احمد غزنوی محفلین

    مراسلے:
    6,435
    موڈ:
    Torn
    جو وہاں پیو تو حلال ہے، جو یہاں پیو تو حرام ہے;):p
     
    • زبردست زبردست × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  15. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    واہ کیا عمدہ کلام ہے ۔۔۔۔
    اس کائنات میں اے جگر کوئی انقلاب اٹھے گا پھر
    کہ بلند ہو کے آدمی ابھی خواشوں کا غلام ہے۔
    مقطع کا تو جواب نہیں ۔ بہت شکریہ محترم شئیر کرنے کے لیئے۔
     
  16. عسکری

    عسکری معطل

    مراسلے:
    18,520
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    کالی والی کو جو حرام کہے گا میں اس پر فتوی جڑ دوں گا
     
  17. عسکری

    عسکری معطل

    مراسلے:
    18,520
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    پر وہ خود پی پی کر اپنی مت مار چکا لگتا ہے
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  18. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    پسندید گی کا بہت شکریہ ،سر ! یہ مست مست کے خوبصورت استعمال نے لطف دو چند کردیا
    بہت شکریہ
     
    • زبردست زبردست × 1
  19. احمد بلال

    احمد بلال محفلین

    مراسلے:
    417
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    واہ کمال ہے۔ مست کر دیا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. احمد جیلانی

    احمد جیلانی محفلین

    مراسلے:
    4
    موڈ:
    Cheerful
    بہت خوب جناب ان اشعار کی بہت دنوں سے طلب تھی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر