یہ وڈیو ضرور دیکھئے

ہادیہ

محفلین
ہاہ۔۔۔ کتنی بار "اللہ اکبر" کرنا۔۔ کر کے پھر سے دوسروں کی طرف دیکھ کر شروع ہوجاتے۔ ۔۔ یہ لوگ کاکے ہیں؟ :oops::cautious:
اور نمازعید والوں نے حد کردی۔۔ کچھ لوگ رکوع کے بغیر ہی سجدہ۔۔۔:mad:
 

جاسمن

لائبریرین
پتہ نہیں کیوں مجھے یہ بات پسند نہیں آئی۔
کیا ہم دوسروں کے کاندھوں پہ بیٹھے فرشتے ہیں ؟
 

محمد وارث

لائبریرین
غلطیاں ہر انسان سے ہو جاتی ہیں کوئی بڑی بات نہیں، لیکن جیسے عربی میں کہتے ہیں کہ کلام الملوک ملوک الکلام، کہ بادشاہ کا کلام، کلاموں کا بادشاہ، اسی طرح یہ غلطیاں زیادہ نمایاں ہیں کہ سیاستدانوں کی غلطی، غلطیوں کی سیاستدان۔ :)
 
جہاں تک سراج الحق و فضل الرحمن کی بات ہے تو ان سے یقینا سہو ہوا ہے (کیونکہ وہ نماز پڑھنا جانتے ہیں) جو شرعا معاف بھی ہے اور قابل گرفت نہیں، البتہ عمران، سابق وزیر داخلہ اور زرداری کی غلطیوں سے ظاہر ہے کہ ان کو یہ دینی کام آتے ہی نہیں، افسوس کا مقام یہ ہے کہ یہ لوگ "اسلامی" جمہوریہ پاکستان کے حکمران بننے کے خواہش مند ہیں۔
 
جو لوگ ایسی ویڈیوز بناتے ہیں۔۔۔وہ نماز کی ادائیگی کی بجائے بس ان ہی کاموں پہ لگے ہیں!!!
جن کی غلطیاں پکڑی گئی ہیں وہ خود یہی چاہتے ہیں کہ ٹی وی کیمرے ان کے دائیں بائیں گھومتے رہیں، وہ بھول جاتے ہیں کی ٹی وی کیمروں کی خواہش ان کے گلے بھی پڑ سکتی ہے۔
 
Top