یہ فیس بک بھی نفاق کا گڑھ ہے

ناصر رانا

محفلین
گلوبل وارمنگ لکھا تھا، فون نے وارننگ کر دیا :LOL:
ویسے دیکھا جائے تو کچھ غلط بھی نہیں کیا۔ وارمنگ لکھتے تو سیاق و سباق سے الگ ہوتا کیونکہ حمیرا عدنان کو سردی لگی ہے گرمی نہیں۔ اور یوں بھی گلوبلی موسم ٹھنڈا ہے آجکل، ان ممالک میں بھی جہاں بہت زیادہ ٹھنڈ نہیں پڑتی۔
 

نایاب

لائبریرین
* فیس بک (کتنے چہرے کتنے رشتے) *
فیس بک ( Facebook ) ایک سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ہے______ بے شک یہاں اچھے لوگ بھی موجود ہیں مگر یہ بھی سچ ہے کہ یہاں "اکثر" رشتے مصنوعی ہیں!!!!!!
بہن، بھائی ، دوستی سے لے کر پیار اور محبت تک کے رشتوں کا تو جیسے بازار گرم ہے یہاں______
ان مصنوعی رشتوں کی آڑ میں ہم شائد اپنی ان ادھوری خواہشات کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں جن کی ہماری حقیقی زندگی اور حقیقی رشتوں میں کمی ہوتی ہے______
فیس بک پر سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ جب دل بھر جاتا ہے تو ہم ان رشتوں کو ایسے تحلیل کر دیتے ہیں کہ جیسا انکا کوئی وجود ہی نہ ہو ____ اب کوئی جئے یا مرے ، ہماری بلا سے کیونکہ ہم تو اب بات کرنے کے روادار بھی نہیں_____
محض اپنی انا کو تسکین دینے کے چکر میں ہم اکثر یہ بھول جاتے ہیں کہ ان مصنوعی چہروں کے پیچھے لوگ تو اصلی ہی ہیں جو ہمارے کسی غلط قدم یا فعل سے (Hurt) ہو سکتے ہیں _____
خود سکون پانے کے خواہشمند ہیں تو دوسروں کو سکون دیجئے____ہمیشہ سب کی بھلائی مد نظر رکھئے اور دوسروں کے ساتھ ویسا ہی سلوک کیجئے جیسا آپ دوسرے لوگوں سے اپنے لئے پانا چاھتے ہیں____
الله پاک سب کو خوش رکھے______ اور ہم سب کو دوسروں میں خوشیاں بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے______آمین________
بشکریہ
فیس بک پوسٹ از
‎Malik Rizwan‎ to Literature_ادب
 
Top