یہ بالکل احمقانہ سوچ ہے کہ پاک فوج کسی جنرل کے ایسے عمل کی حمایت کریگی جو قانون کیخلاف ہو: حمید گل

جب جنرل مشرف کے تازہ بیان کے بارے میں سابق ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس جنرل حمید گل سے پوچھا گیا تو اُنہوں نے جنگ کو بتایا کہ یہ بالکل احمقانہ سوچ ہے کہ پاک فوج کسی جنرل کے ایسے عمل کی حمایت کریگی جو قانون کیخلاف ہو۔ ملک کی عدالتیں آزادانہ فیصلے کرتی ہیں اور اُنہیں اس مقدمے کی سماعت اور فیصلہ کرنے دیا جانا چاہئے۔ جنرل مشرف خود کو ہمیشہ کمانڈو کہتے رہے ہیں اب اپنے کئے ہوئے غلط اور صحیح کاموں کی ذمہ داری بھی اُنہیں ہی لینی چاہئے، البتہ ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر کی حیثیت سے اُنہوں نے کہا کہ ’’ہم یہ ہرگز پسند نہیں کرتے کہ پوری فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی جائے یا اسکے کسی بھی سابق جرنیل کی توہین کی جائے جیسے سابق صدر آصف علی زرداری نے جنرل مشرف کو بلے کے خطاب سے مخاطب کیا۔ اُنہوں نے اس بات کی بھی سختی سے تردید کی کہ فوج جنرل مشرف کو سزا ملنے کی صورت میں کسی ردعمل کا اظہار کرے گی۔ اُنہوں نے یاد دلایا کہ ایڈمرل منصور کو عدالت سے سزا ملنے پر پاک نیوی نے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا تھا، اب پاک فوج بھی ایسا نہیں کریگی۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=159299
 

ساجد

محفلین
گو کہ پاکستان میں ابھی تک جمہوریت بس نام کی ہے لیکن صرف ایک اسمبلی کی قانونی مدت پوری ہونے پر ہی حالات ایسے پلٹے کھانے لگے ہیں کہ حیرت ہوتی ہے ۔ ٹوٹی پھوٹی جمہوریت بھی آ گئی تو بہت کچھ مزید بدل جائے گا ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
گو کہ پاکستان میں ابھی تک جمہوریت بس نام کی ہے لیکن صرف ایک اسمبلی کی قانونی مدت پوری ہونے پر ہی حالات ایسے پلٹے کھانے لگے ہیں کہ حیرت ہوتی ہے ۔ ٹوٹی پھوٹی جمہوریت بھی آ گئی تو بہت کچھ مزید بدل جائے گا ۔
واقعی نام کی جمہوریت ہے جس میں سیاسی جماعتیں اپنے اندر انتخابات کرانے کی لازمی پابندی کو خلاف قانون قرار دلوا چکی ہیں :)
 
Top