یک ساں سلوک

الف نظامی

لائبریرین
url]
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کوئی نئی بات تھوڑا ہی ہے، جب سے پاکستان بنا ہے امریکا کا یہی اصول رہا ہے۔ اور کچھ ہماری خارجہ پالیسی کا بھی قصور ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی اس بارے میں حمودالرحمان کمیشن رپورٹ میں تذکرہ ہے کہ ایک بار قحط سے بچنے کے لیے امریکی امداد اس شرط پر ملی تھی کہ غیر جانبداری چھوڑنی پڑے گی۔ وہی ابھی تک بھگت رہے ہیں۔
بےبی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
ایک وجہ نہیں ہے بھائی، بہت ساری وجوہات ہیں، عیش ہمارے لیڈر کر گئے سزا قوم بھگت رہی ہے۔

غلام محمد کے دور میں گندم آئی تو اونٹوں کے ذریعے بندرگاہ سے لائی گئی تھی اور اونٹوں کے گلے میں “ تھینک یو امریکہ “ کی تختیاں لٹکائی گئی تھیں۔
شرم آتی ہے اپنے سابقہ اور موجودہ لیڈروں پر اور آنے والے بھی ایسے ہی ہوں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے کسی جگہ پڑھا تھا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ دنیا میں ایک برا آدمی کم ہو جائے تو اپنے آپ کو سنوار لیں۔ اور یہ صحیح ہے، شروعات اپنے آپ سے کرنا ہوگی۔

کوئی بھی کام کرنے سے پہلے یہ سوچ لیں کہ یہ پاکستان کے حق میں ہے یا نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
انسانیت تو پہلے ہو گی، انسانیت ہو گی تو پاکستان کے حق میں سوچیں گے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اول تو ایسا کام کم ہی ہوگا، لیکن اگر ہو گیا تو انسانیت کو ترجیح دینی ہے۔
بےبی ہاتھی
 

الف نظامی

لائبریرین
زکریا نے کہا:
شمشاد نے کہا:
کوئی بھی کام کرنے سے پہلے یہ سوچ لیں کہ یہ پاکستان کے حق میں ہے یا نہیں۔

اور اگر کام پاکستان کے حق میں ہو مگر انسانیت کے مخالف؟
گویا پاکستان کے حق میں ہونا انسانیت دشمن بھی ہوسکتا ہے؟
میرے خیال میں اسلام سے زیادہ انسان دوستی کسی نے نہیں بتائی اور پاکستان اسلامی جمہوریہ ہے۔
 

دوست

محفلین
پاکستان کے حق میں ہونا انسانیت کی خلاف ورزی کیسے ہوسکتا ہے۔
بعض اوقات حب الوطنی ایک جگہ قابل تعریف اور دوسری جگہ قابل مذمت کہلاتی ہے تاہم ہر کسی کو اپنا وطن پیارا ہوتا ہے دشمن تو ہمیشہ اسے غلط کہے گا۔
اور اب ہم اتنے بھی فرشتے نہیں کہ پاکستان کے مفاد کو اس لیے قربان کر دیں کے انسانیت کے مخالف ہے۔ پر سوال یہ ہے انسانیت کے خلاف ہوگا ہی کیوں؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
دوست بھائی، اور راجہ بھائی، اس موضوع پر الگ سے دھاگہ کھول دیں اور اس کا لنک یہاں دے دیں۔ پھر سارے چل کر وہاں بات کریں گے۔
بےبی ہاتھی
 
Top