شاہد شاہنواز

لائبریرین
السلام علیکم !

ہمیں آج کل نیا شوق ہوا ہے یو ٹیوب پر ویڈیوز اَپ لوڈ کرنے کا۔

ہم نے اپنا یو ٹیوب چینل کچھ عرصہ (دو سال )پہلے کھولا تھا۔ ہمیں امید تھی کہ ہماری ویڈیوز گنتی کے چند لوگوں نے دیکھی ہوں گی، لیکن جب ہم نے گزشتہ دنوں اسے کھولا تو ایک ایسی ویڈیو بھی تھی جس کے ویوز 2000 تک پہنچ چکے تھے۔ ہم حیران اور خوش ہوئے اور پھر اسی شوق میں دو تین ویڈیوز اور بھی بنا ڈالیں۔ اب کل ملا کر یہاں 5 ویڈیوز ہیں جو ایک ہی نشست میں دیکھی جاسکتی ہیں لیکن افسوس! ہمارے "ناظرین " بہت کم ہیں اور اگر ہم خود دعوت نامے نہ بھیجا کریں تو وہ "بہت کم" بھی نہ ہونے کے برابر ہوجائیں گے۔ اس مسئلے کا کوئی حل کسی کے پاس ہو تو ضرور بتائے۔

ایک بات اور بھی ہے!

ہمیں ایک نئی ویب سائٹ کو چیک بھی کرنا ہے جو یو آر ایل کو شارٹ کرتی ہے۔

اگر یہ لنک کھولیں گے تو ہمارا یو ٹیوب چینل آپ کے سامنے آجائے گا، لیکن اس سے پہلے کچھ اشتہار بھی آئیں گے جو اس ویب سائٹ کی دین ہیں جس سے ہم نے یہ لنک مختصر کرنے کی سہولت لی ہے۔ بہرحال، قصہ مختصر یہ کہ ہم نے یو ٹیوب پر ویڈیوز پوسٹ کرنا شروع کردیا ہے۔ یہ ویب سائٹ ویوز کے حساب سے انکم پیدا کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔ ہم جاننا چاہتے ہیں، کیا یہ کوئی اچھی ویب سائٹ ہے۔ کیا یو ٹیوب یا ایسی کسی ویب سائٹ کو کمائی کا ذریعہ بنانا درست ہے؟

آپ میں سے جن حضرات و خواتین کے پاس کچھ وقت ہے، وہ ضرور ہمارے چینل کو دیکھیں، لائیک، شیئر اور سبسکرائب کریں۔
ہمارے یو ٹیوب چینل کا لنک یہ ہے:

Shahid Shahnawaz

ویسے آپ اشتہار نہ دیکھنا چاہیں تو لنک ہمارے دستخط میں بھی تھا، اگر میں بھول نہیں رہا تو۔۔۔

کچھ پرانے دوستوں اور اساتذہ کو بھی ٹیگ کر رہا ہوں، صرف یہ دیکھنے کے لیے کہ اب تک کون کون ایکٹو ہے۔


آپ کی توجہ کا بے حد شکریہ۔

والسلام علیکم!
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top