یو ایس سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی غلط بیانی

dxbgraphics

محفلین
فورم پر بہت عرصے سے فواد سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تردید کرتے رہے کہ بلیک واٹر کا پاکستان میں کوئی نام و نشان نہیں۔
اس کے بعد انہوں نے تردید کی بجانے یہ کہا کہ امریکہ کا بلیک واٹر سے پاکستان میں کوئی کنٹریکٹ نہیں
چلیں اگر پاکستانی میڈیا ایک جھوٹ کو سچ بناکر پیش کر رہی ہے تو نیچے ملاحظہ فرمائیں اور مثبت انداز میں اس پر اپنا تاثر بیان کریں
In his latest investigation, published in The Nation magazine, Jeremy Scahill, author of Blackwater: The Rise of the World's Most Powerful Mercenary Army, reveals that the mercenary firm Blackwater appears to be behind targeted assassinations and drone attacks inside Pakistan
تفصیل یہاں

Blackwater operating at CIA Pakistan base, ex-official says
تفصیل یہاں
 
dxbgraphics

محفلین
منتظمین سے گذارش ہے کہ تھریڈ اگر کسی اور زمرے میں آنا چاہیئے تو برائے مہربانی اس کو متعلقہ زمرے میں منتقل کر دیں شکریہ
 
dxbgraphics

محفلین
blackwater.gif
 
arifkarim

معطل
عام سی بات ہے۔ جس ملک میں دنگا فساد عام کرنا ہو۔ وہاں پرائیویٹ فرمز کو کام پر لگا دو!
 
dxbgraphics

محفلین
دہشت گردی کا خاتمہ ایک دن میں کیا جاسکتا ہے
پورے ملک میں ڈپلومیٹ کے علاوہ تمام امریکیوں کو ڈی پوٹ کر دیا جائے اور امریکی نواز پالیسیاں ختم کی جائیں
 
Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

In his latest investigation, published in The Nation magazine, Jeremy Scahill, author of Blackwater: The Rise of the World's Most Powerful Mercenary Army, reveals that the mercenary firm Blackwater appears to be behind targeted assassinations and drone attacks inside Pakistan

ميڈيا رپورٹس اور تجزيے کسی فرد کی انفرادی سوچ اور رائے کی عکاسی کرتی ہيں جس کی بنياد ان افراد کے ذاتی تجربے، ذاتی پسند يا ناپسند اور کسی بھی ايشو پر ان کی مجموعی سوچ ہوتی ہے۔

يہ تجزيے امريکی حکومت کی پاليسی اور رائے کی ترجمانی نہيں کرتے۔

امريکی حکومت نے واضح کيا ہے کہ امريکی جريدے کے يہ دعوے بالکل غلط اور بے بنياد ہيں جن ميں تنظيم بليک واٹر کی خفيہ سرگرميوں کا الزام عائد کيا گيا ہے۔

کراچی يا پاکستان بھر ميں کہيں بھی کوئ خفيہ آپريشن بيس نہيں ہے جو امريکی فوج کے اہلکاروں کی کسی کمان يا تنظيم کے ذريعے چلايا جا رہا ہو، زير قبضہ ہو يا زير استعمال ہو۔

پاکستان کے ليے حکومت امريکہ کے پروگرام واضح اور شفاف ہيں اور حکومت پاکستان کے تعاون سے چل رہے ہيں۔ امريکی اہلکاروں اور پروگراموں کا پاکستان ميں ايک ہی نصب العين ہے يعنی پاکستان کی حکومت اور لوگوں کی مدد کرنا جبکہ وہ اپنے ملک کو درپيش چيلنجوں سے نبرد آزما ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 
Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team - US State Department

اس ايشو کے حوالے سے ميں اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کا موقف پہلے بھی واضح کر چکا ہوں۔

جہاں تک امريکی حکومت کا تعلق ہے تو میں يہ بات پورے وثوق اور يقين کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان ميں امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کا يو ايس ٹريننگ سنٹر (جو کہ بليک واٹر کے نام سے جانی جاتی تھی) سے کوئ معاہدہ نہيں ہے۔

بليک واٹر/ايکس ای/ يو ايس ٹريننگ سنٹر کی جانب سے بے شمار کرائے کے مکانات يا اپنے مشنز کی تکميل کے لیے ديگر سہوليات کے استعمال کے حوالے سے يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کے پاس کوئ معلومات نہيں ہيں۔

میڈيا ميں درجنوں رپورٹس، کالمز اور تجزيوں سے قطع نظر اکثر لوگ يہ بات نظرانداز کر ديتے ہیں کہ بليک واٹر فلموں ميں دکھائ جانے والی کہانيوں کے برعکس کوئ مشکوک اور زير زمين خفيہ تنظيم نہيں ہے۔ يہ ايک نجی سيکورٹی کمپنی ہے جو طے شدہ معاہدات کے تحت سيکورٹی سروسز فراہم کرتی ہے۔ اس تنظیم سے وابستہ نجی سيکورٹی گارڈز کا کام عمارتوں اور افراد کو تحفظ فراہم کرنا ہوتا ہے۔ ان پر يہ لازم ہوتا ہے کہ وہ قواعد و ضوابط کی پابندی کريں، لائسنس شدہ اسلحہ استعمال کريں اور ملک ميں رائج قوانين کے عين مطابق اپنے اعمال کے لیے جواب دہ ہوں۔

صحافی، ٹی وی اينکرز اور ميڈيا کے ادارے کسی بھی ايشو کے حوالے سے اپنی آزاد رائے، تجزيے اور سوچ کا اظہار کرتے ہيں۔ جب آپ کسی اخباری کالم يا انٹرويو کا ريفرنس ديتے ہیں تو اس میں يہ وضاحت بھی ضروری ہوتی ہے کہ اصل بيان کيا تھا اور صحافی نے اس بيان پر اپنا تجزيہ کس پيرائے اور انداز ميں ديا ہے۔

اس تناظر ميں ميڈيا ميں موجود سی – آئ – اے کے ترجمان کا بيان پيش ہے

"اس وقت بليک واٹر سيکورٹی اور سپورٹ رول کے علاوہ سی – آئ – اے کے کسی آپريشن ميں ملوث نہيں ہے"۔

اس ميں کوئ شک نہيں کہ امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ نے عراق ميں حفاظتی سروسز فراہم کرنے کے لیے بعض ديگر نجی سيکورٹی کمپنيوں کے علاوہ بليک واٹر سے بھی معاہدہ کيا تھا۔ ليکن پاکستانی ميڈيا ميں بعض عناصر کی جانب سے ديے جانے والے غلط تاثر کے برعکس يہ کوئ خفيہ معاہدہ يا پارٹنرشپ نہيں تھی۔ کانگريس نے نجی سيکورٹی کمپنيوں کے ساتھ معاہدے کے ليے باقاعدہ فنڈز منظور کيے تھے اور اس سے بھی اہم بات يہ ہے کہ عراقی حکومت ان کی موجودگی سے پوری طرح آگاہ تھی۔

پاکستان کے ضمن ميں تو امريکی حکومت نے بالکل واضح کر ديا ہے کہ بليک واٹر کے ساتھ پاکستان کے اندر ہمارا کوئ معاہدہ نہيں ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 
اظہرالحق

محفلین
فواد صاحب ، کہوٹہ اور روات میں امریکی زمینیں کیوں خرید رہے ہیں ، یہ کوئی اخباری نیوز نہیں ہے ، کہوٹہ کے محکمہ پٹوار کے پچھلے سولہ مہینوں کا ریکارڈ دیکھ لیجے گا ۔ ۔ ۔

اور رئٹائیر فوجی افسروں کو "قابل زکر" مشاہروں پر وہ کمپنیاں کیوں بھرتی کر رہی ہیں جنکے "افسران" امریکی ہیں ۔ ۔ ۔

میں ان سب حالات کا گواہ ہوں ۔ ۔ ۔ لہذا آپ کی کوئی تردید بھی مجھے قائل نہیں کر سکے گی ، جن دوستوں کو اس پر شک ہے وہ محکمہ پٹوار تحصیل کہوٹہ کا ریکارڈ دیکھیں خاص کر وہ "فرد" (فرد ایک زمین کا ریکارڈ ہوتا ہے ) جس میں یہ انفارمیشن موجود ہیں ، اور روات کے علاقے میں کچھ ورکشاپس ہیں جن میں کافی "غیر ملکیوں" کا آنا جانا ہے ۔۔ ۔

میں کافی کچھ کہ سکتا ہوں مگر ۔ ۔ ابھی مجھے "زندہ" رہنا ہے ۔ ۔ ۔
 
dxbgraphics

محفلین
اس ايشو کے حوالے سے ميں اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کا موقف پہلے بھی واضح کر چکا ہوں۔

جہاں تک امريکی حکومت کا تعلق ہے تو میں يہ بات پورے وثوق اور يقين کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان ميں امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کا يو ايس ٹريننگ سنٹر (جو کہ بليک واٹر کے نام سے جانی جاتی تھی) سے کوئ معاہدہ نہيں ہے۔

بليک واٹر/ايکس ای/ يو ايس ٹريننگ سنٹر کی جانب سے بے شمار کرائے کے مکانات يا اپنے مشنز کی تکميل کے لیے ديگر سہوليات کے استعمال کے حوالے سے يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کے پاس کوئ معلومات نہيں ہيں۔

میڈيا ميں درجنوں رپورٹس، کالمز اور تجزيوں سے قطع نظر اکثر لوگ يہ بات نظرانداز کر ديتے ہیں کہ بليک واٹر فلموں ميں دکھائ جانے والی کہانيوں کے برعکس کوئ مشکوک اور زير زمين خفيہ تنظيم نہيں ہے۔ يہ ايک نجی سيکورٹی کمپنی ہے جو طے شدہ معاہدات کے تحت سيکورٹی سروسز فراہم کرتی ہے۔ اس تنظیم سے وابستہ نجی سيکورٹی گارڈز کا کام عمارتوں اور افراد کو تحفظ فراہم کرنا ہوتا ہے۔ ان پر يہ لازم ہوتا ہے کہ وہ قواعد و ضوابط کی پابندی کريں، لائسنس شدہ اسلحہ استعمال کريں اور ملک ميں رائج قوانين کے عين مطابق اپنے اعمال کے لیے جواب دہ ہوں۔

صحافی، ٹی وی اينکرز اور ميڈيا کے ادارے کسی بھی ايشو کے حوالے سے اپنی آزاد رائے، تجزيے اور سوچ کا اظہار کرتے ہيں۔ جب آپ کسی اخباری کالم يا انٹرويو کا ريفرنس ديتے ہیں تو اس میں يہ وضاحت بھی ضروری ہوتی ہے کہ اصل بيان کيا تھا اور صحافی نے اس بيان پر اپنا تجزيہ کس پيرائے اور انداز ميں ديا ہے۔

اس تناظر ميں ميڈيا ميں موجود سی – آئ – اے کے ترجمان کا بيان پيش ہے

"اس وقت بليک واٹر سيکورٹی اور سپورٹ رول کے علاوہ سی – آئ – اے کے کسی آپريشن ميں ملوث نہيں ہے"۔

اس ميں کوئ شک نہيں کہ امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ نے عراق ميں حفاظتی سروسز فراہم کرنے کے لیے بعض ديگر نجی سيکورٹی کمپنيوں کے علاوہ بليک واٹر سے بھی معاہدہ کيا تھا۔ ليکن پاکستانی ميڈيا ميں بعض عناصر کی جانب سے ديے جانے والے غلط تاثر کے برعکس يہ کوئ خفيہ معاہدہ يا پارٹنرشپ نہيں تھی۔ کانگريس نے نجی سيکورٹی کمپنيوں کے ساتھ معاہدے کے ليے باقاعدہ فنڈز منظور کيے تھے اور اس سے بھی اہم بات يہ ہے کہ عراقی حکومت ان کی موجودگی سے پوری طرح آگاہ تھی۔

پاکستان کے ضمن ميں تو امريکی حکومت نے بالکل واضح کر ديا ہے کہ بليک واٹر کے ساتھ پاکستان کے اندر ہمارا کوئ معاہدہ نہيں ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

جی ہاں جیسا کہ عراق میں ماس ڈسٹرکشن ویپنز بقول آپ کے یو ایس سٹیٹ کے تھے۔ کہاں ہیں؟
 
اظفر

عراق کے ايشو کے حوالے سے ميں اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کا موقف پہلے بھی دہراتا رہا ہوں اور پھر بتاتا چلوں کہ عراق دنیا کیلیے ایک خطرہ تھا ۔
جہاں تک اعراقی حکومت کا تعلق ہے تو میں يہ بات پورے وثوق اور يقين کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ جب اتحادی افواج نے عراق پر حملہ کیاتو صدام حسین نے ناشتے میں وہ سارے میزایل اور بم کھا لئے ۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 
Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

میں کافی کچھ کہ سکتا ہوں مگر ۔ ۔ ابھی مجھے "زندہ" رہنا ہے ۔ ۔ ۔

ہم ايک پبلک فورم پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہيں جس کا مقصد ہی يہ ہے کہ ايسے خيالات، سوچ اور رائے ايک دوسرے کے سامنے رکھيں جو متضاد اور مختلف ہوں۔ جن دوستوں نے مختلف فورمز پر ميری پوسٹنگز پڑھی ہيں، وہ يقينی طور پر ان فورمز پر مختلف دوستوں کی جانب سے امريکہ کے خلاف، ميری ذات پر اور ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم پر کی جانے والی شديد تنقيد سے بھی واقف ہوں گے۔ ميں آپ کو يقين دلاتا ہوں کہ وہ تمام دوست بخيريت ہيں اور اس وقت بھی فورمز پر اپنی آزاد رائے کا اظہار کر رہے ہيں۔

ان خدشات کا اظہار مجھ سے کچھ اردو فورمز پر ساتھيوں نے پہلے بھی کيا ہے کہ اگر وہ امريکہ کے خلاف کچھ بات کريں گے تو امريکی حکومتی ادارے ان کے خلاف کاروائ کريں گے۔ ان دوستوں کی خدمت ميں عرض ہے کہ وہ امريکہ کے کسی بھی نشرياتی ادارے کے ٹی وی چينل يا کوئ بھی اخبار اٹھا کے ديکھ ليں اس ميں آپ کو مسلمانوں سميت ہر مقطبہ فکر کے لوگ امريکی حکومت کی مختلف پاليسيوں کے خلاف يا اس کے حق ميں اظہار خيال بغير کسی خوف کے کرتے نظر آئيں گے۔ ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کے قيام کا مقصد ہی يہ ہے کہ امريکی پاليسيوں کے حوالے سے آپ کو امريکی حکومت کے موقف سے آگاہ کيا جا سکے اور آپ کا موقف سنا جائے

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 
سویدا

محفلین
صحیح کہا !
امریکہ صرف اسلام کے نام پر دہشت گردی کے خلاف ہے اور اس دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے وہ ہر ممکنہ قدم اٹھا سکتا ہے اور اٹھانا چاہیے
 
dxbgraphics

محفلین
ہم ايک پبلک فورم پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہيں جس کا مقصد ہی يہ ہے کہ ايسے خيالات، سوچ اور رائے ايک دوسرے کے سامنے رکھيں جو متضاد اور مختلف ہوں۔ جن دوستوں نے مختلف فورمز پر ميری پوسٹنگز پڑھی ہيں، وہ يقينی طور پر ان فورمز پر مختلف دوستوں کی جانب سے امريکہ کے خلاف، ميری ذات پر اور ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم پر کی جانے والی شديد تنقيد سے بھی واقف ہوں گے۔ ميں آپ کو يقين دلاتا ہوں کہ وہ تمام دوست بخيريت ہيں اور اس وقت بھی فورمز پر اپنی آزاد رائے کا اظہار کر رہے ہيں۔

ان خدشات کا اظہار مجھ سے کچھ اردو فورمز پر ساتھيوں نے پہلے بھی کيا ہے کہ اگر وہ امريکہ کے خلاف کچھ بات کريں گے تو امريکی حکومتی ادارے ان کے خلاف کاروائ کريں گے۔ ان دوستوں کی خدمت ميں عرض ہے کہ وہ امريکہ کے کسی بھی نشرياتی ادارے کے ٹی وی چينل يا کوئ بھی اخبار اٹھا کے ديکھ ليں اس ميں آپ کو مسلمانوں سميت ہر مقطبہ فکر کے لوگ امريکی حکومت کی مختلف پاليسيوں کے خلاف يا اس کے حق ميں اظہار خيال بغير کسی خوف کے کرتے نظر آئيں گے۔ ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کے قيام کا مقصد ہی يہ ہے کہ امريکی پاليسيوں کے حوالے سے آپ کو امريکی حکومت کے موقف سے آگاہ کيا جا سکے اور آپ کا موقف سنا جائے

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

ساری دنیا کے موقف سے ثابت ہوچکا ہے کہ آپ برائے مہربانی عراق اور افغانستان کی سرزمین سے اپنی تشریف کا ٹوکرہ واپس لے جائیں ۔ امریکہ کو اس وقت اپنے ملک کے اندر بہت سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔صرف ایک گھنٹے میں 28 ریپ کے کیس درج ہوتےہیں۔ نو اعشاریہ دو فیصد ہومو سیکس میں مبتلا ہیں۔ جرائم کی ریشو اس وقت تمام دنیا میں سب سے زیادہ نیویارک میں ہے۔ جہاں جمہوری روایات کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ وہاں اپنے مسائل کو چھوڑ کر دنیا سدھارنے چلے ہیں۔ لیکن پھر وہی بات کہ لوگوں کا موقف سنتے ضرور ہیں اور سی کے تناظرمیں اپنے مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جاتا ہے تاکہ کم سے کم مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے۔
 
dxbgraphics

محفلین
عراق کے ايشو کے حوالے سے ميں اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کا موقف پہلے بھی دہراتا رہا ہوں اور پھر بتاتا چلوں کہ عراق دنیا کیلیے ایک خطرہ تھا ۔
جہاں تک اعراقی حکومت کا تعلق ہے تو میں يہ بات پورے وثوق اور يقين کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ جب اتحادی افواج نے عراق پر حملہ کیاتو صدام حسین نے ناشتے میں وہ سارے میزایل اور بم کھا لئے ۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

:rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
 
Top