یوپی ایس کیسے کام کرتا ہے؟

دوست

محفلین
ہمارے ہاں آج کل یوپی ایس بہت رواج پارہے ہیں۔ تیرہ سے بیس ہزار کی رینج میں لوگ یہ بنوا لیتے ہیں پھر یہ لوڈشیڈنگ کے وقت کچھ پنکھے اور بتیاں جلاسکتا ہے ایک یا دو گھنٹوں کے لیے۔ بجلی سٹور کرنے کے لیے عمومًا بسوں ٹرکوں والی بڑی بیٹری استعمال کی جاتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ بیٹری بجلی "پیدا" کرتی ہے یا "سٹور" کرتی ہے؟ میرا موقف یہ ہے کہ یوپی ایس بس بجلی کو بیٹری میں سٹور کردیتا ہے جو بعد میں واپس سپلائی کردی جاتی ہے اگرچہ کم ہوتی ہے چونکہ پنکھے وغیرہ آہستہ چلتے ہیں۔ لیکن کچھ احباب کا خیال تھا کہ پھر لوگ اتنے پیسے ہی کیوں لگاتے ہیں جب بجلی کا بل کم نہیں‌ ہوگا۔ لیکن میری خیال تھا کہ اسکا کام صرف بجلی بند ہونے کی صورت میں سہولت دینا ہے نہ کہ پیدا کرنا۔ آپ حضرات اگر اس کے کام سے واقف ہوں تو معلومات مستفید فرمائیے۔
وسلام
 
یو پی ایس: یعنی ان انٹرپٹیڈ پاور سپلائی (غیر مخل ترسیل قوت)

در اصل ایسا آلہ ہے جو بجلی سے چلنے والے حساس آلات مثلاً کمپیوٹر کو گھریلو بجلی کی آمد و رفت کے جھٹکوں سے محفوظ رکھ کر ایک مساوی درجے کی قوت فراہم کرتا ہے۔ اس کام کے لئے اس میں ایک بیٹری اور کچھ الیکٹرانک سرکٹ استعمال کئے جاتے ہیں۔ بیٹری کا کام توانائی کا ذخیرہ کرنا ہے جبکہ الیکٹرانک سرکٹ اس عمل میں معاون کا کردار ادا کرتے ہیں۔ نیز آتی جاتی بجلی کے جھٹکوں کو زائل کرتا ہے۔


انورٹر:

اسی آلے کو قدرے مختلف شکل دیکر اس قابل بنا لیا گیا ہے کہ اس سے گھروں میں استعمال ہونے والے بجلی کے آلات مثلاً بلب، پنکھے وغیرہ چلائے جا سکیں۔

انورٹر قدرے زیادہ توانائی کا ذخیرہ کر سکتا ہے پر اس میں آتی جاتی بجلی کے جھٹکوں کو سہارنے کی صلاحیت قدرے کم ہوتی ہے۔ لہٰذا اس کے بھروسے حساس آلات کو سیدھے اس سے منسلک کر کے استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہئے ورنہ خراب ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ انورٹر بجلی ہونے پر اے سی سے ڈی سی کرنٹ کی شکل میں تبدیل کر کے بیٹری میں اس کا ذخیرہ کر کے رکھتا ہے اور بجلی چلی جانے پر اس ڈی سی کرنٹ کو اے سی میں تبدیل کر کے خارجی آلات کو توانائی فراہم کرتا ہے۔ یہ بجلی پیدا نہیں کرتا بس اس کی شکلیں تبدیل کر کے اور جمع خرچ کرتا ہے۔

دیکھا جائے تو بجلی کا بل قدرے بڑھ جاتا ہے گر چہ سہولت بڑھ جاتی ہے۔ ایک تو اس وجہ سے کہ ہم اس وقت بھی بجلی استعمال کر رہے ہوتے ہیں جب دوسروں کو دستیاب نہیں ہوتی یعنی ذخیرہ شدہ بجلی کا خرچ اور دوسرے یہ کہ اس جمع خرچ کے عمل میں کچھ بجلی یوں ہی (حدت و آواز کی شکل میں) زائل ہو جاتی ہے۔


جینیریٹر:

جینیریٹر ایک ایسا آلہ ہے جو مشینی توانائی کو بجلی میں تبدیل کرتا ہے۔ یہ مشینی تونائی عموماً کیمیائی ایندھن سے حاصل کی جاتی ہے۔

پتے کی بات: توانائی نہ تو تخلیق کی جا سکتی ہے اور نہ ہی زائل ہاں تھوڑے نقصان کے ساتھ اسے ایک شکل سے دوسری میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔


--
سعود ابن سعید
 

بلال

محفلین
ہمارے ہاں آج کل یوپی ایس بہت رواج پارہے ہیں۔ تیرہ سے بیس ہزار کی رینج میں لوگ یہ بنوا لیتے ہیں پھر یہ لوڈشیڈنگ کے وقت کچھ پنکھے اور بتیاں جلاسکتا ہے ایک یا دو گھنٹوں کے لیے۔ بجلی سٹور کرنے کے لیے عمومًا بسوں ٹرکوں والی بڑی بیٹری استعمال کی جاتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ بیٹری بجلی "پیدا" کرتی ہے یا "سٹور" کرتی ہے؟ میرا موقف یہ ہے کہ یوپی ایس بس بجلی کو بیٹری میں سٹور کردیتا ہے جو بعد میں واپس سپلائی کردی جاتی ہے اگرچہ کم ہوتی ہے چونکہ پنکھے وغیرہ آہستہ چلتے ہیں۔ لیکن کچھ احباب کا خیال تھا کہ پھر لوگ اتنے پیسے ہی کیوں لگاتے ہیں جب بجلی کا بل کم نہیں‌ ہوگا۔ لیکن میری خیال تھا کہ اسکا کام صرف بجلی بند ہونے کی صورت میں سہولت دینا ہے نہ کہ پیدا کرنا۔ آپ حضرات اگر اس کے کام سے واقف ہوں تو معلومات مستفید فرمائیے۔
وسلام

دوست بھائی یو پی ایس اگر اچھی قسم کا ہو یعنی کسی اچھی کمپینی کا ہو جیسے ڈل، کمپیک وغیرہ کا تو وہ بجلی جانے کے بعد ٹھیک سپلائی دیتا ہے۔ 220 وولٹ۔۔۔ میرے پاس 1500 واٹ کا یو پی ایس ہے جو بالکل ٹھیک اور پوری بجلی فراہم کرتا ہے۔۔۔
رہی بات بجلی کے بل کی تو وہ اس لئے تھوڑا کم ہوتا کہ جب بجلی نہیں آ رہی ہوتی تو ہم یو پی ایس کی بجلی پر کم اشیاء استعمال کرتے ہیں تاکہ یو پی ایس زیادہ دیر چل سکے۔ باقی کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔۔۔۔
اب تو بجلی بھی اتنی جاتی ہے کہ یو پی ایس کو بیٹری چارجنگ کا وقت بھی نہیں ملتا اور بجلی پھر بند۔۔۔۔
 

دوست

محفلین
شکریہ میرا بھی یہی موقف تھا لیکن لائبریری پر جب میں‌ کھڑا تھا وہاں چھڑنے والی بحث میں سب نے مجھے یہی کہا کہ یوپی ایس بجلی پیدا کرتا ہے۔ورنہ اس کا فائدہ ہی کیا۔ اور میٹر کو بہت معمولی سا فرق پڑتا ہے اس سے (یعنی اگر یہ بجلی ذخیرہ بھی کرتا ہے تو بہت معمولی سی جس کا خرچ کچھ خاص نہیں)۔ بات شروع یہاں سے ہوئی تھی کہ میں کہنے لگا ساری قوم ہی یوپی ایس پر تو جا نہیں سکتی جن کے پاس پیسے ہیں وہ لوڈشیڈنگ سے مستثنی اوقات میں زیادہ بجلی کھینچ کر اسی کو بجلی بند ہونے کی صورت میں استعمال کرلیتے ہیں اور غریب بےچارہ لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیلتا ہے۔ اب ظاہر ہے اس سے بجلی کی کھپت بھی بڑے گی اگر پہلے سو گھروں کی بجلی بند رہنی تھی اب پچانوے کی ہی رہتی ہے پانچ کہ پاس یوپی ایس ہے جو بجلی سٹور کرلیتا ہے تو بجلی کی کھپت بڑھ گئی نا جس کا نتیجہ مزید لوڈشیڈنگ کی صورت میں نکلے گا اور وہ نواب کے پُتر یوپی ایس پر موج کرتے رہیں گے۔ غریب آدمی اس اضافی لوڈشیڈنگ کو بھی بھگتے گا۔
 

اظفر

محفلین
السلام علیکم
یہ اوپر والی تمام لاجکس میں کچھ نہ کچھ غلطیاں ہیں ۔ میں یو پی ایس پر مکمل نوٹ لکھ دون‌گا جو سو فیصد ٹکنیکل ہو گا۔ میری فیلڈ ہے میں ماہر ہوں‌۔لکھ میں دوں‌گا، سمجھنا آپ کا کام
الیکٹرکل ، الیکترانکس ، ٹیلی کام کے کسی بھی موضوع پر مدد یا تفصیل کیلیے مجھے حکم کر دیا کریں ۔
 
اظفر بھائی یہاں عموماً کوئی کسی کو حکم نہیں دیتا۔ سب اپنے علم اور کوتاہ علمی کی بنیاد پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ اور بایں طور نالج شئیرنگ ہوتی ہے۔ آپ کی مرضی ہے اگر خود کو اہل پاتے ہیں تو اردو کو اپنا صدقہ ضرور دیں۔
 

اظفر

محفلین
ابنِ سعید آپ نے اوپر کافی معلومات دیں ہیں‌مگر یہ یو پی ایس کا بلاک ہے ۔ بلاک مطلب بڑے بڑے حصوں کو تقسیم کیا ہے۔ خیر اس پر پھر بات ہو گی میں الگ سے اس کو مکمل لکھ کر یہاں پیسٹ‌کر دوں گا ۔
حکم والی بات ایسے ہے کہ میں زیادہ ٹائم یونی ورسٹی رہتا ہوں‌ اسلیے اردو محفل کا ہر ٹاپک چیک کرنا مشکل ہوتا ھے
 

اظفر

محفلین
السلام علیکم
حسب وعدہ میں یو پی ایس کی تکنیکی تفصیل کے ساتھ حاضر ہوں۔
انورٹر کا ایک بھائی اوپر بتا چکے ہیں اسلیے اس کی تفصیل نہیں لکھ رہا۔
یو پی ایس کی مکمل فارم دیکھیں تو وہ ہے uninterrruptible power supply
یعنی یہ ایسی پاور سپلائی ہے جو کسی بھی مطلوبہ جگہ پر برقی نظام کو متاثر نہیں ہونے دیتی چاہے مین پاور آف ہی کیوں نہ کر دی جاے۔ تو میں یوں کہہ سکتا ہون یہ standby power system ہے۔
یو پی ایس سے اپنا مطلوبہ کام لینے کیلیے یہ چیزیں لازمی اس کے اندر استعمال ہوتی ہے۔
سویچنگ
بیٹری
انورٹر


سویچنگ :: یہ حصہ سب سے زیادہ اہم ہے کیوں اسی کہ وجہ سے اس کو یو پی ایس کہا جاتا ہے ۔ اگر یہ تیز سویچنگ نہ ہو تو اس ڈیواس کو یو پی ایس نہیں کہا جا سکتا ہے۔ یہ سویچنگ ہی ہے جو اس کو اس قابل بناتی ہے کہ بجلی جانے پر برقی اشیا بند ہونے سے بچ جاتی ہیں اور محظ چند ملی سیکنڈ میں سارا لوڈ بیٹری پر منتقل کیا جا چکا ہوتاہے۔ (یہ بتاتا چلوں ہر الیکٹریکل سرکٹ میں سب سے اہم سویچنگ ہوتی ہے ۔)۔
سیمی کنڈکٹر ڈیوائسزsemicondutor devices کی ایک فیملی جس کو تھائیرسٹر thyristorکہا جاتا ہے۔ thyristor کے خاندان کے 6 ارکان ہیں۔ یہ سب الیکٹریکل ڈیواسز کی سویچنگ اور سپیڈ کنٹرول کے کام آتے ہیں ۔ اس خاندان کا ایک رکن جس کو ایس سی آر SCR یعنی سلکیون کنٹرول ریکٹی فایر کہا جاتا ہے ۔ یہ رکن SCR یو پی ایس میں اپنے مطلوبہ سرکٹ سے منسلک کیا جاتا ہے اور یہی سویچنگ کراتا ہے۔
SCR کیسے سویچنگ کرتا ہے براہ راست اس میں گھسنے کی بجاے میں ایک آسان سی پکچر بنا کر لگا رہا ہون تاکہ ہر صارف اس کو دیکھ کر سمجھ سکے
upseg.JPG

جیسا کہ تصور میں نظر آرہا ہے ۔ M ایک موٹر ہے پانی کی نیلے رنگ میں وہ پایپ ہے جو پانی کو اوپر PANI والی ٹینکی میں لے جارہا ہے ۔مالٹے رنگ کے دایرے میں SWITCHING سویچنگ سسٹم ہے ۔ سبز رنگ کا وہ پایپ ہے جس سے ہم آوٹ پٹ یعنی WATER OUT لے رہے ہیں ۔
جب موٹر M چل رہی ہوتی ہے تو پانی کی سمت دو طرفہ ہے ۔
1۔ یہ نیلے پایپ میں سے ہوسویچنگ سسٹم میں سےگزر کر پانی کی نیلی ٹینکی تک جا رہا ہے۔یہ یک طرفہ راستہ ہے ہمیشہ کیلیے۔
2۔ یہ راستے میں سویچنگ سسٹم میں سے ہو کر آوٹ پٹWATER OUT کی طرف بھی جا رہا ہے۔ یہ یک طرفہ راستہ ہے صرف تب جب موٹر M چل رہی ہے


یعنی اس وقت موٹر M کے اوپر دارومدار ہے ۔ لیکن ایک دم موٹر M کسی وجہ سے بند ہو گئی۔ مالٹے رنگ والا دایرہ یعنی سویچنگ سسٹم جیسے ہی دیکھےگا کہ موٹر Mکی جانب سے آنے والے پایپ میں پانی آنا بند ہوا ہے وہ فورا سویچنگ سسٹم میں تبدیلی کرے گا اور اوپر نیلی ٹینکی کے پانی کو ایک نیا راستہ فراہم کرے گا جو کہ سویچنگ سسٹم میں سے ہو کر آوٹ پٹWATER OUT کی طرف بھی جا رہا ہے۔ پانی کی ٹینکی سے موٹر M کی طرف پانی نہیں جا سکتا کیوں کہ وہ ہمیشہ کیلیے یک طرفہ راستہ ہے۔
یہ سویچنگ جو آوٹ پٹWATER OUT کی طرف جانے والا راستہ موٹرM سے بدل کر پانی PANI سے جوڑ دینی ہے یہی سب سے اہم ہو ۔ اگر یہ سوچنگ اتنی سلو کہ راستہ بدلنے میں چند ملی سیکنڈٰ سے زیادہ وقت لگا دے تو
آوٹ پٹWATER OUT پر چند لمحوں کیلیے پانی ختم ہو جاے گا جو کہ نہیں ہونا چاہیے ۔ اسی لیے سویچنگ تیز ہونی چاہیے۔

اب آتے ہی واپس یو پی ایس کی طرف ۔ گھر کی مین بجلی اس موٹر M کی طرح ہے ۔ پانی کی ٹینکی ایک بیٹری ہے ، سویچگ سرکٹ میں انورٹر اور ایس سی آر کے سرکٹ لگے ہوے ہیں ۔ آوٹ پٹWATER OUT کوئی بھی الیکٹریکل ڈیوایس ہے ۔ جب تک گھر کی بجلی چل رہی ہو گی اسی سے تمام چیزیں چلیں گی اور وہ ساتھ ساتھ بیٹری کو چارج کر رہی ہو گی جیسے اوپر لکھا کہ جب موٹر M چل رہی ہوتی ہے تو پانی کی سمت دو طرفہ ہوگی ، اسی طرح جب بجلی ہو گی یہ دو طرف جا رہی ہو گی ۔ بیٹری کی جانب اور الیکٹریکل ڈیوایسز کی جانب۔
جیسے ہی بجلی بند ہوئی۔ ایس سی آر یعنی سلکیون کنٹرول ریکٹی کو علم ہو جاتا ہے کہ مین پاور سورس بند ہو گیا ہے ۔ وہ فورا انورٹر کو حکم جاری ہے کرتا ، انورٹر چل جاتا ہے اور بیٹری کا کرنٹ انورٹر میں سے ہو کر آوٹ پٹ کی جانب جانے لگ جاتا ہے ۔ سلکیون کنٹرول ریکٹی کی سویچنگ اتنی تیز ہے کہ یہ چند ملی سیکنڈ میں یہ ساری سویچنگ کر دیتا ہے اور آوٹ پٹ پر لگی کوئی بھی الیکٹرکل ڈیوایس یہ نہیں جان سکتی کہ مجھے آنے والی بجلی اب کسی اور جگہ سے آرہی ہے۔ اگر کسی وجہ سے یوپی ایس کی سوچنگ سلو ہو جاےتو جیسے گھر کی بجلی بند ہو گی تمام چیزیں چند سیکنڈ کیلیے بند ہو سکتی ہیں۔ تب وہ نارمل بیک اپ ہے یو پی ایس بیک اب صرف تب کہیں گے اگر وہ کسی چیز کو بند کیے بغیر کامیابی سے ساری سویچنگ کردے۔
بیٹری کتنی دیر تک گھر کی چیزیں چلا سکے گی اس کا دورومدار بیٹری کی طاقت پر ہے۔
جیسے دوبارہ مین پاور سوورس آن ہو گا ایس سی آر "سلکیون کنٹرول ریکٹی" اس کو دیکھ کر بیٹری سے آوٹ پٹ کی طرف جانے والا کرنٹ بند کر کے دوبارہ پہلی کنڈیشن میں لے آتا ہے جہاں مین پاور سورس سے بیٹری بھی چارج ہو رہی تھی اور آوٹ پٹ کی چیزیں بھی چل رہی تھیں ۔

میرے خیال سے میں نے یہ کافی آسان کر کے لکھا ہے ۔ پھر بھی کسی دوست کو کچھ سمجھنے میں دشواری ہو تو مجھے نشاندہی کر دے میں اس کی وضاحت کر دوں گا ۔
 

اظفر

محفلین
اب آتے ہیں گھر کے لوڈ کی طرف ۔ یعنی کسی کو گھر میں یو پی ایس لگانا ہے تو وہ اندازہ لگا سکے کیا چیز کتنے واٹ کی ہوتی ہے ، میں عام استعمال ہونے والی چیزوں کی فہرست لکھ رہا ہوں
استری 700 سے 1000 واٹ
چھت والا پنکھا 70 سے 130 واٹ
ٹی وی 21 انچ 150 واٹ
کمپیوٹر بمع 17 انچ مانیٹر 150 سے 200 واٹ
فرشی پنکھا 200 سے 250 واٹ
پانی والی موٹر گھر والی 1500 واٹ سے لیکر 5000 واٹ تک۔
ٹیوب لایٹ 40 واٹ

اب بالفرض کسی نے 4 پنکھے 2 کمپیوٹر اور 3 ٹیوب لایٹ چلانی ہیں یو پی ایس پر تو اس کو کم سے کم 900 واٹ کا یو پی لینا چاہیے ۔
پاکستان میں عام طور پر 500 واٹ سے لیکر 1500 واٹ تک کے یو پی ایس گھروں میں استعمال ہو رہے ہیں ۔
 

بلال

محفلین
اظفر بھائی کچھ شمشی توانائی پر چلنے والے آلات کے متعلق بھی تحریر کریں۔

جی بالکل شمشی توانائی کے بارے میں کچھ تحریر ضرور ہونا چاہئے۔۔۔ کیونکہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم شمشی توانائی کا استعمال شروع کر دیں۔۔۔ بجلی تو اب نہ ہونے کے برابر ہونے والی ہے۔۔۔
 

اظفر

محفلین
اوکے ۔ ابھی تو نہیں کل لکھون‌گا اس بارے میں ۔ میں کچھ عرصہ قبل اس بارے میں کافی معلومات لے چکا ہوں‌۔ کل یونی ورسٹی سے آنے کے بعد ان شاءاللہ لکھون‌گا
 

arifkarim

معطل
پتے کی بات: توانائی نہ تو تخلیق کی جا سکتی ہے اور نہ ہی زائل ہاں تھوڑے نقصان کے ساتھ اسے ایک شکل سے دوسری میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

سعود ابن سعید

فزکس کے قوانین کا بھی ذکر کر دیا۔ ورنہ آجکل تو لوگ خود توانائی پیدا کرنے کا سوچ رہے ہیں،،،
 

اظفر

محفلین
السلام علیکم
لیزر hp 1010 پرنٹر اگر سٹینڈ بائی ہو تو 5 واٹ اور اگر پرنٹ کر رہا ہو تب 15 واٹ تک بجلی لیتا ھے۔
 

اظفر

محفلین
لیزر پرنٹر میں لیزر لایٹ ہوتی ہے ۔ وہ جب سٹارٹ کرتے ہیں تو چند لمحوں کیلیے زیادہ کرنٹ‌لیتا ھے ۔ لیکن وہ عارضی ہوتا ھے ۔ آپ دھیان دیں تو علم ہو گا کہ وہ ایک جھٹکا ہوتا ھے صرف اس کے بعد دوبارہ نارمل ہو جاتا ہے ۔
 
Top