یوم پاکستان پریڈ میں پہلی بار بھارتی افسران کی شرکت

زیک

مسافر
یوم پاکستان پریڈ میں پہلی بار بھارتی افسران کی شرکت

اسلام آباد(24نیوز) پاک بھارت سفارتی تعلقات میں بڑی پیش رفت، پاک فوج کی دعوت پر یوم پاکستان پریڈ میں پہلی بار بھارتی ہائی کمشنر اور ڈپٹی ہائی کمشنر کی شرکت۔
news-1521824377-7633.jpg

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت سفارتی تعلقات میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔ اسلام آباد میں یوم پاکستان پر پاک فوج کی جانب سے ہونے والی پریڈ میں پہلی بار بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ اور ڈپٹی ہائی کمشنر جےپی سنگھ شریک ہوئے۔ ہائی کمشنر اور ڈپٹی ہائی کمشنر کے ہمراہ بھارتی فوج کے آفسر سنجے وشواس بھی شریک تھے۔

news-1521824371-1277.jpg

علاوہ ازیں شکرپڑیاں گراونڈ میں ہونے والی مرکزی تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سمیت دیگر سول و عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔

یوم پاکستان پریڈ میں پہلی بار بھارتی فوجی افسران کی شرکت

In a first, Indian diplomats attend Pakistan Day parade in Islamabad - The Express Tribune

1-1521807965.jpg
یہ اتنی حیران کن بات کیوں ہے؟ کیا پریڈ پر سفارتکاروں کو نہیں بلایا جاتا؟
 
سین خے

محفلین
کسی کی توجہ اب تک اس طرف نہیں گئی :)

Amid heightened tensions between the two neighbouring countries, the Pakistan Army invited, for the first time, Indian Defence Attache and senior diplomats of the Indian High Commission to join March 23 celebrations, a senior military official told The Express Tribune.

Speaking on condition of anonymity, the official revealed that it was an initiative of Chief of Army Staff (COAS) General Qamar Javed Bajwa aimed to send a peace message to India.
 
کیا آپ کے نزدیک حافظ سعید بے گناہ ہے اور ہر الزام جو اس پر ہے وہ صرف سازش ہے؟
آپ الزام تو گنوائیں! ، حافظ سعید کے جو جرائم بھارت کے نزدیک جرائم ہیں وہ ہوسکتا ہے ہمارے لئے کارنامے ہوں۔
ممبئی حملوں کا الزام اور بھارتی پارلیمان حملے کا الزام جھوٹا ہے
 
سین خے

محفلین
ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام ہے اور خفیہ اداروں کا تحفظ بھی ملا ہوا ہے

صرف ممبئی 2008 دھماکے اور 2006 ٹرین دھماکوں کا ہی الزام نہیں ہے بلکہ بھارتی پارلیمنٹ 2001 کے حملے کا بھی الزام ہے۔ لشکرِ طیبہ انہی کی بنائی ہوئی ہے لیکن اب لشکرِ طیبہ سے تعلقات کو جھٹلاتے ہیں۔

فوج نیشنل سیکیورٹی کا کہہ کر نظر بند کرتی رہتی ہے اور خواجہ آصف امریکہ میں لائیبلیٹی قرار دیتے ہیں۔ ان کے چندے روکے جاتے ہیں، ان کے دفاتر بند کئیے جاتے ہیں۔ اگر کوئی مسئلہ ہے ہی نہیں تو کونسا نیشنل سیکیورٹی رسک ہے؟
 
سین خے

محفلین
آپ الزام تو گنوائیں! ، حافظ سعید کے جو جرائم بھارت کے نزدیک جرائم ہیں وہ ہوسکتا ہے ہمارے لئے کارنامے ہوں۔
ممبئی حملوں کا الزام اور بھارتی پارلیمان حملے کا الزام جھوٹا ہے

اگر یہ جھوٹ ہے تو پاکستان حافظ سعید کو بے گناہ کیوں ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے؟ فوجی ادارے نیشنل سیکیورٹی رسک کہہ کر ان کو کیوں نظر بند کرتے رہتے ہیں؟
 
سین خے

محفلین
اگر یہ کارنامے ہیں تو بہت ہی افسوس کی بات ہے کہ ہم اتنے بزدل ہیں کہ ہم کسی دوسرے ملک کے بے گناہ اور نہتے شہریوں کے قتل کو کارنامہ سمجھیں۔ پھر ہم میں اور بھارت میں کیا فرق رہ گیا؟ جو بھارت کشمیر میں کرتا ہے ہم بھی اسی طرح کے جرائم کو کارنامے سمجھنا شروع کر دیں؟
 
اگر یہ جھوٹ ہے تو پاکستان حافظ سعید کو بے گناہ کیوں ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے؟
پہلے اس کا مجرم ہونا بھارت ثابت تو کرے۔

فوجی ادارے نیشنل سیکیورٹی رسک کہہ کر ان کو کیوں نظر بند کرتے رہتے ہیں؟
ایجنسیوں کا تو حافظ سعید ٹول ہے۔
 
اگر یہ کارنامے ہیں تو بہت ہی افسوس کی بات ہے کہ ہم اتنے بزدل ہیں کہ ہم کسی دوسرے ملک کے بے گناہ اور نہتے شہریوں کے قتل کو کارنامہ سمجھیں۔ پھر ہم میں اور بھارت میں کیا فرق رہ گیا؟ جو بھارت کشمیر میں کرتا ہے ہم بھی اسی طرح کے جرائم کو کارنامے سمجھنا شروع کر دیں؟
پہلے بات تو پوری طرح سمجھ لیں، افسوس بعد میں کر لیجئے گا :)
بھارت کے بے گناہ شہریوں کو دہشت گردی سے قتل کرنا کوئی کارنامہ نہیں لیکن کشمیر میں قابض بھارتی فوج سے لڑنا یقینا کارنامہ ہے۔ انہیں کارناموں کی وجہ سے ہی ان جہادیوں کو بدنام کرنے کے لئے بھارت ممبئی اور پارلیمان پر حملے جیسے حملوں کا الزام ان پر لگاتا رہتا ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
دراصل ہماری ملٹری اسٹیبلشیہ کی پالیسی تبدیل ہو چکی ہے تاہم حافظ سعید کے ساتھ اب تک پرانے تعلقات نبھائے جا رہے ہیں۔ اگر ایسا نہ کیا جائے تو ملک اندرونی طور پر مزید خلفشار کا شکار ہو سکتا ہے۔ حافظ سعید کو نظربند کرنا یا ان پر پابندیاں عائدکرنا پالیسی میں بتدریج تبدیلی کا عکاس ہے۔
 
سین خے

محفلین
پہلے اس کا مجرم ہونا بھارت ثابت تو کرے۔

ایجنسیوں کا تو حافظ سعید ٹول ہے۔

ایجینسیوں کا ٹول ہے تو ایجنسیاں یہی کام کرتی ہیں چاہے وہ کسی بھی ملک کی ہوں۔ پہلے اپنا الو سیدھا کرتی ہیں اور پھر خود ہی ان کے خلاف ایکشن لے کر ہیرو بنتی ہیں۔
 
کیا آپ کے نزدیک حافظ سعید بے گناہ ہے اور ہر الزام جو اس پر ہے وہ صرف سازش ہے؟
سازش نہیں ہے۔ آپ کیا یہ سمجھتی ہیں کہ ایک "جہادی" پورے ملک کی فوج اور آئی ایس آئی کو اپنے "وسائل" سے بائی پاس کرلیتا ہے؟
میں بھی عرصہ تک یہی سمجھتا رہا۔:)
 
سین خے

محفلین
پہلے بات تو پوری طرح سمجھ لیں، افسوس بعد میں کر لیجئے گا :)
بھارت کے بے گناہ شہریوں کو دہشت گردی سے قتل کرنا کوئی کارنامہ نہیں لیکن کشمیر میں قابض بھارتی فوج سے لڑنا یقینا کارنامہ ہے۔ انہیں کارناموں کی وجہ سے ہی ان جہادیوں کو بدنام کرنے کے لئے بھارت ممبئی اور پارلیمان پر حملے جیسے حملوں کا الزام ان پر لگاتا رہتا ہے۔

ہر چیز صرف الزام نہیں ہوتی ہے۔ یونائیٹڈ نیشنز کی دہشت گردوں کی لسٹ پر حافظ سعید کے نام آنے کی وجہ سے اب پورے ملک میں کریک ڈاوَن ہونا شروع ہوا ہے۔ ہم سب کو معلوم ہے کہ ہماری ایجنسیوں نے حافظ سعید سے کیا کام کروائے ہیں۔ اور اب جب ہر جگہ بدنام ہو چکے ہیں تو اس کے خلاف ایکشن لینا شروع کیا ہے۔ انٹیلیجنس کی دنیا میں یہی ہوتا ہے۔
 
دراصل ہماری ملٹری اسٹیبلشیہ کی پالیسی تبدیل ہو چکی ہے تاہم حافظ سعید کے ساتھ اب تک پرانے تعلقات نبھائے جا رہے ہیں۔ اگر ایسا نہ کیا جائے تو ملک اندرونی طور پر مزید خلفشار کا شکار ہو سکتا ہے۔ حافظ سعید کو نظربند کرنا یا ان پر پابندیاں عائدکرنا پالیسی میں بتدریج تبدیلی کا عکاس ہے۔
میرا خیال ہے پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، معروضی عالمی حالات کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے بیک فٹ پر چلی گئی ہے ۔ جب تک کشمیر کا مسئلہ مستقل حل نہیں ہوتا ، اسٹیبلشمنٹ اپنی پالیسی میں مستقل تبدیلی نہیں کرے گی۔
 
ایجینسیوں کا ٹول ہے تو ایجنسیاں یہی کام کرتی ہیں چاہے وہ کسی بھی ملک کی ہوں۔ پہلے اپنا الو سیدھا کرتی ہیں اور پھر خود ہی ان کے خلاف ایکشن لے کر ہیرو بنتی ہیں۔
کشمیر میں جہاد آزادی میں آخر برائی کیا ہے؟ کیا آزادی کشمیریوں کا حق نہیں ہے؟
 
Top