مبارکباد یوم پاکستان مبارک.. ۔۔.. 🇵🇰 🇵🇰 🇵🇰🇵🇰 🇵🇰

سیما علی

لائبریرین
U05pHmJ.jpg

دلوں میں حب وطن ہے اگر تو ایک رہو
نکھارنا یہ چمن ہے اگر تو ایک رہو!!!!!

تمام محفلین کو یومِ پاکستان مبارک۔ ہر دل کی آواز پاکستان زندہ باد🇵🇰 ۔۔۔۔او آئی سی کے وزرائےخارجہ کےاجلاس کا پاکستان میں منعقد ہونا پاکستان کےلیے ایک عظیم کامیابی ہے۔۔۔اللہ پاک ہمارے ملک کو ہمیشہ قائم و دائم و آباد رکھے، پھلتا پھولتا رکھے۔آمین
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ہمارے ملک میں پھر سے کھلیں غنچے محبت کے
یہی میری دعا ہے اور یہی ارمان میرا ہے🇵🇰🇵🇰
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یہاں جو سبزہ اُگے وہ ہمیشہ سبز رہے
اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو

احمد ندیم قاسمی صاحب کی وطن کے لیے دعائیہ غزل کا ہر ایک شعر کمال ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
تو وارث پاک اُجالوں کی
تو دھرتی شیر جوانوں کی

تری خوشبو کو چھلکائیں گے
ترے پیار کی جُگنی گائیں گے

(ضمیر جعفری)
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ ہمارے پیارے ملک کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور اندرونی و بیرونی دشمنوں سے اس کی حفاظت فرمائے۔
 

سیما علی

لائبریرین
وہ ہاتھ بھی یدِ بیضا سے کم نہیں عاجزؔ
جو خاکِ ارضِ وطن سے بنا رہا ہے چراغ

مشتاق عاجز
🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہیرے کی کنی بھلا کیسے بنی
مٹی میں صدیوں دبا رہا
اک بوجھ اٹھائے پڑا رہا
اک عزم فلاح کے رستے میں
بس کوئلہ بن کے راکھ نہ ہو
اک خواب تھا تاج میں سجنے کا
بس ہمت ٹوٹ کے خاک نہ ہو
پھر ارض وطن نے جنم لیا
آزاد فضا میں سانس لیا
مشکل ایسی کہ دم نکلے
ہر مشکل سے پر ہم نکلے
تنکےسے تنکا جوڑ لیا
حالات کا دھارا موڑ لیا
یہ سفر پچھتر برس کا ہے
دو چار دنوں کی بات نہیں
اک عزم لیے ہم ڈٹے رہے
حالات سے کھائی مات نہیں
اور عزم بھی ایسا عالی شان
شاد رہے پاکستان
:pak1::pak1::pak1::pak1::pak1:
سب کو یوم پاکستان مبارک ہو۔
 

سیما علی

لائبریرین
ہیرے کی کنی بھلا کیسے بنی
مٹی میں صدیوں دبا رہا
اک بوجھ اٹھائے پڑا رہا
اک عزم فلاح کے رستے میں
بس کوئلہ بن کے راکھ نہ ہو
اک خواب تھا تاج میں سجنے کا
بس ہمت ٹوٹ کے خاک نہ ہو
پھر ارض وطن نے جنم لیا
آزاد فضا میں سانس لیا
مشکل ایسی کہ دم نکلے
ہر مشکل سے پر ہم نکلے
تنکےسے تنکا جوڑ لیا
حالات کا دھارا موڑ لیا
یہ سفر پچھتر برس کا ہے
دو چار دنوں کی بات نہیں
اک عزم لیے ہم ڈٹے رہے
حالات سے کھائی مات نہیں
اور عزم بھی ایسا عالی شان
شاد رہے پاکستان
:pak1::pak1::pak1::pak1::pak1:
سب کو یوم پاکستان مبارک ہو۔
جیتی رہیے بہت سارا پیار اور ڈھیروں دعائیں و پیار❤️🥰❤️🥰❤️
 

ایس ایس ساگر

لائبریرین
میری طرف سےتمام اہلِ وطن کو یومِ پاکستان بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ تعالٰی ہماری ارضِ پاک کی حفاظت فرمائیں ۔ آمین۔
 
Top