یومِ سر سید مبارک

الف عین

لائبریرین
17 اکتوبر کو دنیا بھر کے علی گیرین یومِ سر سید مناتے ہیں جو سر سید کی سالگریہ کا دن ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اس دن مخصوص پروگرام بھی ہوتے ہیں اور کچھ عرصہ پہلے تک ساری یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ کا مشترکہ ڈنر ہا کرتا تھا جسے سر سید ڈنر ہی کہتے تھے۔ اور یہ روایت بہت سے ممالک اور شہروں میں اولڈ بوائز اسو سیئشنس نبھاتی رہی ہیں۔ افسوس ہے کہ ان دنوں یونیورسٹی ایک طالب علم کے قتل کے سلسلے میں ہوئی کشیدگی کے باعث غیر معینہ مدت کے لئے بند ہے۔ اس لئے ممکن ہے کہ سر سید کے مزار کو پھول بھی نصیب نہ ہوں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت شکریہ اعجاز صاحب آپ نے ایک شہیدِ وفا کا ذکرِ خیر فرما کر بہت اچھا کام کیا۔ مشاہیر کی یاد بھی تو ایک نعمتِ ربانی ہے۔
 
Top