یوئیفا چمپئینز لیگ 18-2017 فائنل بلڈ اپ

لیور پول کے کوچ یرگن کلوپ کا غالبا یہ چیمینز ٹرافی کے فائنل میں شمولیت کا یہ دوسرا موقعہ ہے۔ آخری بار یرگن کلوپ نے جرمن کلب بورسیا ڈورٹمنڈ کو چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں پہنچایا تھا۔ فائنل میں ان کا مقابلہ بھی ایک اور جرمن کلب بائرن میونخ سے تھا جو کہ بائرن میونخ کی فتح پر منتج ہوا تھا۔

جی ہاں-
لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ سیمی فائنل میں کلوپ جی نے میڈرڈ کو ہی شکست دی تھی-
 
سروش

محفلین
5553.jpg

مصر
 
برطانوی کلب نے آخری مرتبہ 2012 میں چمپئینز ٹرافی جیتی تھی- جب فائنل میں چیلسی نے بائرن کو زیر کیا تھا-

7 گھنٹے باقی
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ رہی 2012-2013 کے فائنل کی جھلکیاں جو کہ ڈورٹمنڈ اور بائرن میونخ کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

نبیل

تکنیکی معاون
مزے کی بات ہے کہ 2013 کے فائنل میں ڈورٹمنڈ کی شکست کے بعد اس کے جس کھلاڑی لیوانڈوسکی کی غمزدہ شکل نظر آ رہی تھی، بعد میں اب وہی بائرن میونخ کی ٹیم میں شامل ہو گیا ہے۔ اور ڈورٹمنڈ کے ساتھ میچ کے دوران اپنی پرانی ٹیم کے ساتھ کوئی رعایت بھی نہیں کرتا۔ ابھی جرمن بندس لیگا کے میچ میں میں ڈورٹمنڈ کے خلاف 6-0 کے مارجن سےفتح میں لیوانڈوسکی نے نمایاں کردار ادا کیا تھا اور تین گول کیے تھے۔

یاز

ایک دفعہ ریال میڈرڈ نے موریئنٹس کو ادھار پہ دیا، شاید ایف سی پورٹو کو۔ دونوں ٹیموں کے مابین جو پہلا ہی میچ آیا، اس میں موریئنٹس صاحب نے گول پہ گول داغے۔
 
مزے کی بات ہے کہ 2013 کے فائنل میں ڈورٹمنڈ کی شکست کے بعد اس کے جس کھلاڑی لیوانڈوسکی کی غمزدہ شکل نظر آ رہی تھی، بعد میں اب وہی بائرن میونخ کی ٹیم میں شامل ہو گیا ہے۔

مزید مزے کی بات یہ ہے کی لیونڈوسکی صاحب نے کہا تھا بائرن ہم چمپئینز ٹرافی جیتنے جا رہے ہیں-
اسکے بعد بائرن 5 سیزن میں 4 دفعہ میڈرڈ (3 ریال 1 اٹلیٹیکو) اور 1 دفعہ بارسلونا کے ہاتھوں ناک آؤٹ ہو چُکی ہے-

6 گھنٹے باقی
 
2005 کے فائنل میں لیورپول اور اے سی میلان دونوں نے 3-3 گول اسکور کئے- جو کہ فائنل کا بہترین اگریگیٹ ہے- (پینلٹیز کو نکال کر)

5 گھنٹے باقی
 
مسلم فیسبک کے مطابق محمد صلاح آج روزہ رکھنے والے تھے تاہم انڈیپینڈینٹ کے مطابق وہ آج کا روزہ نہیں رکھیں گے-

اسی سے یاد آیا ہاشم آملہ جی نے انگلینڈ میں ٹرپل سینچری روزے کے ساتھ ہی جڑی تھی-
 
Top