یقین ہے کہ کشش ثقل نہیں ہوتی۔ انجینئر فرید اختر

سید ذیشان

محفلین
وہ تو میں سمجھ گیا تھا کہ یہ ویڈیو تم نے اس بات کے جواب میں لگائی ہے۔ میرے ذہن میں بھی یہی ویکیوم والی ویڈیو آئی تھی لیکن میں نے یہ پوچھا تھا کہ اس عظیم رینکر سائنس دان کی بونگیوں میں سے تمہیں کون سا سوال سمجھ میں نہیں آیا کیونکہ میری سمجھ میں تو اس کی 99 فیصد عالمانہ باتیں نہیں آئیں۔ :rollingonthefloor:

وہ مومنٹ مزے کا تھا جب اس نے قرآن کی آیت سنانا شروع کی تو ایک رپورٹر نے کہا کہ یہ تو سائنس اور مذہب کو ملا رہا ہے۔ پھر باقی رپورٹرز نے سائنسی آیتیں سنانا شروع کر دیں۔ محفل کا سا سماع بندھ گیا تھا۔ :rollingonthefloor:
 
فاتح

لائبریرین

محفلِ سماع ہاہاہاہاہاہا
جس نوعیت کے سوالات اٹھائے گئے اور جو دلائل دیے گئے ان سے مجھے نہیں لگتاکہ کوئی رپورٹر بول رہا تھا۔ وہ سائنس کے اساتذہ لگ رہے تھے۔ ہمارے رپورٹروں کے سائنسی علم کا معیار دیکھنا ہے تو آغا وقار والے حامد میر کے پروگرام کو دیکھ کر اندازہ لگا لیں کہ جس نوعیت کی جاہلانہ راگنی رپورٹر برادری کے جید عالم حامد میر صاحب گا رہے تھے اس سے باقیوں کی قابلیت بھی عیاں ہو جاتی ہے۔
 
زیک

مسافر
انجینئر دنیا بھر میں انجینیرنگ کو بدنام ہی کر رہے ہیں کبھی کشش ثقل کا انکار کر کے، کبھی دہشتگردی کر کے اور کبھی کریئشنزم کے چکر میں۔
 
Top