یقین ہے کہ کشش ثقل نہیں ہوتی۔ انجینئر فرید اختر

سب "انجینیئر" ہیں یہاں۔ وہ آغا وقار تو پھر بھی "ایسوسی ایٹ ڈپلومے" والا ہی سہی لیکن کسی نہ کسی طرح انجینیئر تو تھا جب کہ یہ تو "رینکر" انجینیئر ہے جس کا مطلب ہے بجلی کی دکان پر چھوٹے سے کاریگر بنا اور کاریگر سے انجینیئر کے مرتبے پر فائز ہو گیا۔ کیونکہ پولیس میں رینکر کی اصطلاح کا مطلب ہوتا ہے ایسا افسر جو چھوٹے رینک عموماً سپاہی یا حوالدار سے ترقی کرتے کرتے بڑا افسر بنا ہو۔
اس کا مطلب ہے میں بھی انجینئر ہوں گھر کے چولہے میں گیس کا پریشر کم ہو گیا تھا بعد میں پتا چلا کہ سلنڈر ختم ہو گیا ہے تو سلنڈر تبدیل کرنے سے گیس کا پریشر ٹھیک ہو گیا :laughing:
 

آصف اثر

معطل
Agha Waqar - On - Capital Talk-29 Aug 2012-Part 2/2

اس ٹالک شو سے پتا چلتا ہے کہ جب تک اس ملک میں پرویز ہود بھائے جیسے پڑھے لکھے جاہل لوگ بطور استاد نیے انجنئیر پیدا کریں گے جو ایک ٹالک شو میں براہِ راست ٹھامک ٹھویاں مارتا ہوا یہ ثابت نہ کرسکے کہ فراڈ کیا ہے اور کیا نہیں تب تک اس ملک میں پڑھے لکھے جاہلوں ہی کا راج رہے گا۔
اس شخص جیسی قلابازیاں شائد ہی کسی نےدیکھی ہوں۔
 
آخری تدوین:

سید ذیشان

محفلین
پانچ جھ سال پہلے ایسے ہی ایک ہونہار سپوت نے انٹی گریویٹی کا نظریہ پیش کیا تھا۔ اور وہ قوت جوکہ اس کا مآخذ ہے، اس کو انویریٹی (Anwar-ity)کا نام دیا، موصوف نے یو کے سے ماسٹرز کیا ہوا ہے باٹنی میں۔ اس کے علاوہ یہ نظریہ پیش کیا کہ صحن میں جھاڑو لگانے سے بارش ہوتی ہے۔


انکے اقوال زریں یہاں سن سکتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

سید ذیشان

محفلین
جب ڈاکٹر دھڑا دھڑ ٹی وی شوز کے ہوسٹ بن سکتے ہیں، تو ہم انجینئرز کی بھی کچھ پزیرائی تو بنتی ہے۔ جلنے والے جلتے رہیں گے۔
:D
 
میں آج ہی نیوٹن کے عمل اور رد عمل والے قانون کی نفی کرتا ہوں۔
میری بیٹی جب بھی اپنے کزن کو مارتی ہے تو وہ زیادہ زور سے مارتاہے۔ اور جب وہ مارتا ہے تو میری بیٹی زور سے روتی ہے۔
یہ رد عمل نہ تو متوازی ہے اور نہ ہی متضاد۔
 

سید ذیشان

محفلین
یہ تو ہوئی بات ہوئی میں پریس کانفرنس بلا کر بول دیتی ہوں نیوٹن کی جتنی بھی تھیوریاں ہے سب کی اصل میں نیوٹن کی بیوی کی ایجاد کردہ ہیں :ROFLMAO:

اس میں شائد غلط بیانی بھی نہ ہو کیونکہ ہرکامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔
اور ناکام مرد کے پیچھے اس کی اپنی کم عقلی ہوتی ہے:LOL:
 

یاز

محفلین
اور میں سوچ رہا ہوں کہ چائے یا دُد پتی سے گاڑی چلانے کے بارے میں پریس کانفرنس منعقد کی جائے۔
گاڑی چلی نہ چلی، دُد پتی پینے کا موقع وافر میسر آ جائے گا۔
 

یاز

محفلین
شاعروں سے اور فونٹ سازوں سے تو پہلے ہی بھڑ چکا ہوں، اب یہی میری جائے پناہ رہ گئی ہے۔
:D

جن ایشوز پر فونٹ سازوں سے لڑائی بھڑائی ہوئی ہے، اگر انجینئرنگ میں سرقے بازی پہ مبازرت ہوا کرتی تو کشتوں کے پشتے لگ جایا کرتے۔
کیونکہ اپنا تو عقیدہ ہے بقولِ ناسخ ۔ ۔ کہ اسائنمنٹس کاپی کئے بغیر انجیئرنگ کرنا خیال است و محال است وغیرہ ہے۔
 

سید ذیشان

محفلین
جن ایشوز پر فونٹ سازوں سے لڑائی بھڑائی ہوئی ہے، اگر انجینئرنگ میں سرقے بازی پہ مبازرت ہوا کرتی تو کشتوں کے پشتے لگ جایا کرتے۔
کیونکہ اپنا تو عقیدہ ہے بقولِ ناسخ ۔ ۔ کہ اسائنمنٹس کاپی کئے بغیر انجیئرنگ کرنا خیال است و محال است وغیرہ ہے۔

بہرحال وہ میرا ایشو ہے بھی نہیں۔ کیونکہ میرا کام سو فیصدی سُچا ہوتا ہے۔ :D
 

یاز

محفلین
بہرحال وہ میرا ایشو ہے بھی نہیں۔ کیونکہ میرا کام سو فیصدی سُچا ہوتا ہے۔ :D

ویسے اسی سے یاد آیا کہ وہاں بھی فونٹ کا کافی چکر تھا۔۔۔۔ کیونکہ کافی دفعہ کسی اور اسائنمنٹ کا صرف فونٹ ہی تبدیل کیا جاتا تھا، تاکہ کچھ تو الگ سے لگے ۔
 

فاتح

لائبریرین
اس میں شائد غلط بیانی بھی نہ ہو کیونکہ ہرکامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔
اور ناکام مرد کے پیچھے اس کی اپنی کم عقلی ہوتی ہے:LOL:
ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے اور ہر ناکام مرد کے پیچھے ایک سے زائد عورتوں کا ہاتھ ہوتا ہے۔
 
Top