یا رب مری آنکھوں کو کچھ اشکِ ندامت دے

ابن رضا

لائبریرین

اخلاص کی ثروت دے، کردار کی رفعت دے
یا رب مری آنکھوں کو کچھ اشکِ ندامت دے

سرشار مجھے کر دے تو اپنی محبت سے
کچھ شوقِ اطاعت دے کچھ ذوقِ عبادت دے

دن رات ثنا تیری ہو لب پہ مرے جاری
کچھ ایسی عقیدت دے کچھ ایسی ارادت دے

پیمانۂ دل میرا لبریز ہو ایماں سے
کچھ ایسی بصارت دے کچھ ایسی حرارت دے

کچھ اشک ندامت کے پلکوں پہ سجا لوں میں
اے میری اجل مجھ کو بس اتنی سی مہلت دے

یہ میری طبیعت کیوں کج راہی پہ مائل ہے
صد شکرکروں تیرا گر مجھ کو ہدایت دے

چھٹکارا ملے دل کو لذّت سے گناہوں کی
کچھ ایسی طہارت دے کچھ ایسی طراوت دے

حرمت پہ ترے دِیں کی میں خود کو فنا کرلوں
کچھ ایسی جسارت دے کچھ ایسی شجاعت دے

سب تیری نوازش ہے ،ناچیز نہیں قابل
اب اور وثاقت دے، اب اور متانت دے

تو مجھ کو بچا لینارسوائی سے محشر کی
یہ میری گزارش ہے بس ایک ضمانت دے

ہے تیری رضا مجھ کو منظور مرے مولا
بس اپنی ہی چاہت دے ،کچھ اور نہ حاجت دے
 
آخری تدوین:

ابن رضا

لائبریرین

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب ابن رضا بھائی !! بہت اعلیٰ!! یہاں ہر شعر پر آمین آمین کہتا رہا ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو شادآباد رکھے ۔ سلامت رہیں !
بس اس مصرع کو دیکھ لیجئے ۔ کچھ ٹائپو لگ رہا ہے ۔
شب وروز مرےگزریں تیری ثنا میں پیہم
آپ یہاں دن رات کے بجائے شب وروز لکھ گئے شاید ۔ نیز ثنا کا الف بری طرح گر رہا ہے ۔
 
بہت نوازش حضور۔یہ مصرع بالکل بہتری چاہتا ہے اسے تبدیل کردیا ہے۔ شاد و آباد رہیں
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
اچھی مناجات ہے۔
لیکن میرے خیال میں آنکھوں اور نگاہوں میں فرق ہوتا ہے۔ آنکھوں میں اشک آتے ہیں، نگاہوں میں نہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
آمین!
واہ! بہت خوب!
یہ دعا پڑھتے ہوئے یا رب دلِ مسلم کو وہ زندہ تمنا دے،جو قلب۔۔۔۔۔
یاد آتی رہی۔
بلاشبہ بہت خوبصورت دعائیں ہیں۔ آمین!آمین!آمین!
صدقۂ جاریہ۔
جزاک اللہ خیر۔
 
ابن رضا

لائبریرین
بہت نوازش. ذوق سلامت رہے
اچھی مناجات ہے۔
لیکن میرے خیال میں آنکھوں اور نگاہوں میں فرق ہوتا ہے۔ آنکھوں میں اشک آتے ہیں، نگاہوں میں نہیں۔
بجا فرمایا سر. الشفا بھائی کی تجویز اچھی ہے. حوصلہ افزائی کے لیے ممنون ہوں. سلامت رہیے.
 
ابن رضا

لائبریرین
ماشاءاللہ۔ بہت خوب ابن رضا بھائی۔۔۔:)
بہت نوازش قبلہ. خوش رہیں
اخلاص کی ثروت دے، کردار کی رفعت دے
آنکھوں کو مری یا رب کچھ اشک ندامت دے۔؟
مرا قیاس بھی کچھ ایسا ہی تھا. بہت خوب رائے ہے آپ کی جس کے لیے شکریہ
 
آخری تدوین:

ابن رضا

لائبریرین
آمین!
واہ! بہت خوب!
یہ دعا پڑھتے ہوئے یا رب دلِ مسلم کو وہ زندہ تمنا دے،جو قلب۔۔۔۔۔
یاد آتی رہی۔
بلاشبہ بہت خوبصورت دعائیں ہیں۔ آمین!آمین!آمین!
صدقۂ جاریہ۔
جزاک اللہ خیر۔
جزاکم اللہ خیرا. بہت شکریہ. سلامت رہیے
 
Top