یاہو اور ایم ایس این میں اردو چیٹ

راج

محفلین
بہت خوب

آئیڈیا تو اچھا ہے ایم ایس این اور یاہو میں اردو چیٹ
مگر جناب میں تو یہ سوچ رہا ہوں کہ آپ یہ بتائیں کہ چیٹ کون کرتا ہے یعنی جوان لوگ وہ بھی لڑکی لڑکیاں مخالف جنس سے- تو ایسے میں وہ بہت جلد اور بہت ساری باتیں کرنا چاہیں گے- اسی وجہ سی چیٹ کے ذریعے شورٹ ہینڈ کے ایجاد ہوئی اور لوگ اپنے الفاظ کو مختصر سے مختصر کرتے جارہے ہیں-
تو آپ ہی بتائیں کے ایسے جوان جو روانی سے اردو بول بھی نہیں سکتے وہ تیزی سے ٹائپ کیسے کریں گے-
یہ تو کچھ مخصوص لوگ ہیں جو اردو سے دلچسپی رکھتے ہیں جو اسے استعمال کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں- مگر یہ ہر کسی کے بس کا نہیں کہ روانی سے اور تیزی کے ساتھہ اردو کی بورڈ کے ذریعے ٹائپ کریں- وجہ یہی ہے کہ ابھی تو لوگوں نے یونی کوڈ اردو استعمال کرنی شروع کی ہے- اور شاید ابھی وقت لگے لوگوں کو اسے اپنے روز مرہ کے کام میں استعمال کرنے کی لیے-( یعنی کمپیوٹر پر)-
 

دوست

محفلین
جناب بات عادت کی ہے۔ جب عادت ہوجائے تو پھر کوئی ٹینشن نہیں۔ چیٹ اس لیے انگریزی میں لوگ کرتے ہیں کہ انھیں عادت نہیں اردو کی۔ استعمال کریں گے تو کام بن جائے گا۔
انشاءاللہ کچھ وقت تو لگے گا نا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور جب اردو میں عادی ہو جائیں گے تو انگریزی میں چیٹ کرنا بھول جائیں گے۔ اتنا مزہ ہے اردو لکھنے میں۔
 

دوست

محفلین
پچھلے دو سال سے اردو میں ہی چیٹ کرتا ہوں۔ الحمد اللہ۔۔ دوسرا چاہے رومن میں لکھے میری طرف سے اردو میں جواب جاتا ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
یہ آج کل لوگوں‌ میں پرانے دھاگے کھودنے کا شوق کیوں پیدا ہوگیا
ہے:rolleyes:


ویسے میں بھی عام طور پر اردو میں چیٹ کرتا ہوں:)
 

arifkarim

معطل
اور الحمد للہ 2008 سے نوری نستعلیق فانٹس کی آمد کے بعد لگتا ہی نہیں کہ آپ کو رومن میں چاٹ کی ضرورت پڑھے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
میری بھی یہی کوشش ہوتی ہے کہ اردو میں لکھوں ورنہ انگریزی میں۔ رومن اردو میں تو بالکل نہیں کرتا۔
 

زیک

مسافر
چیٹ کے لئے انگریزی میری پہلی چائس ہوتی ہے۔ اس وجہ سے چند ایک غلط‌فہمیاں بھی پیدا ہوئیں جب اردودانوں سے انگریزی میں چیٹ کی۔ دوسری چائس اردو اور رومن اردو میں میں چیٹ نہیں کرتا۔
 

اظفر

محفلین
یاہو اور ہاٹ‌میل والے بار بار ایسی تبدیلیاں‌کرتے ہیں جن کی وجہ سے بار بار اردو ورژن میں تبدیلی کرنی پڑتی ہے ۔ اسلیے ان کو رہنے دیں‌
 
Top