یاہو اور ایم ایس این میں اردو چیٹ

وہاب اعجاز خان نے 'متفرق سپورٹ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 30, 2005

  1. وہاب اعجاز خان

    وہاب اعجاز خان محفلین

    مراسلے:
    1,587
    یار میں اب تک نہیں سمجھا کہ اس طرف توجہ کیوں نہیں دی جارہی اور لوگوں کو کیوں نہیں بتایا جاتا ہے کہ اب آپ آسانی سے ونڈوز ایکس پی میں یاہو اور ایم ایس این مسینجر میں چیٹ کر سکتے ہیں۔ جس کا آسان طریقہ پہلے اردو سپورٹ انسٹال کرنا اور پھر پھر میسج کے ونڈو میں Tahoomaفونٹ رکھنا ہے۔ اس لیے کہ اکثر کمپیوٹرز پر اردو کے دوسرے فونٹ انسٹال نہیں ہوتے ہیں۔ اس طرف ضرور توجہ دی جائے کیونکہ اس کے ذریعے اردو چیٹ میں انقلاب لایا جاسکتا ہے۔
     
  2. شارق مستقیم

    شارق مستقیم محفلین

    مراسلے:
    894
    دوست یہاں ایک بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ لوگ اردو کے کی بورڈ سے بھی واقفیت نہیں رکھتے اسی لئے رومن اردو ہی ان میں زیادہ مشہور ہے۔ لوگوں کو یہ کی بورڈ سکھانا اصل چیلنج ہے، باقی سب تفاصیل ہیں۔
     
  3. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    وہاب آپ نے پورا طریقہ نہیں بتایا اردو چیٹ کرنے کا۔ صرف TAHOMA کے استعمال سے تو چیٹ ممکن نہیں ہے۔
     
  4. شارق مستقیم

    شارق مستقیم محفلین

    مراسلے:
    894
    ممکن

    اگر دونوں فریقین کے کمپیوٹر اردو کی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں تو صرف تاہوما فونٹ سیلیکٹ کرکے اردو میں چیٹ ممکن ہے۔ تاہوما میں دراصل اردو کے کریکٹرز کی پوری رینج موجود ہے۔ ایسا ہی ایک فونٹ MS Sans Serif بھی ہے۔
     
  5. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,072
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    ایکس پی کا ہونا شرط ہے۔
    مگر بہت سے لوگوں کے پاس ایکس پی نہیں بلکہ 98 ہے وہ کہاں جائیں اسکا حل یہ ہی پھر نکالتے ہیں لوگ کہ رومن چلنے دو۔
     
  6. شارق مستقیم

    شارق مستقیم محفلین

    مراسلے:
    894
    دونوں میں


    ونڈوز 2K یا ایکس پی دونوں میں ممکن ہے۔
     
  7. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    مگر کوئی ذرا تفصیل بھی تو بتائے کہ کون کون سے اقدامات کرنے پڑیں گے اردو چیٹ کرنے کے لئے
     
  8. شارق مستقیم

    شارق مستقیم محفلین

    مراسلے:
    894
    غور

    محب آپ اسی صفحے پر غور کریں جواب یہیں کہیں پوشیدہ ہے۔ :)
     
  9. جیسبادی

    جیسبادی محفلین

    مراسلے:
    1,096
    گیم

    اور اگر آپ گیم استعمال کرو تو ایک ہی کلئنٹ سے یاہو، م‌س، گوگل ٹالک، کے احباب سے گپ شپ ممکن ہے۔ فونٹ کی پروا مت کرو۔ فونٹ چننا اس کا کام ہے جس کو پیغام پڑھنا ہے، آپ یونیکوڈ ٹیکسٹ بھیج رہے ہو۔
    Gaim
     
  10. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    GAIMمیں ایک عرصے سے استعمال کرہا ہوں اور ایک مفید چیزہے مگر فونٹس اتنے دلکش نہیں ہیں اس کے۔ یونیکوڈ کی آسانی ہے اس میں مگر ڈسپلے اتنا غیر واضح ہوتا ہے کہ پڑھنے کا دل مشکل سے ہی کرتا ہے۔
     
  11. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,756
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    میں gaim کی بجائے trillian استعمال کرتا ہوں۔ میرے خیال سے ٹرلین بہتر ہے۔
     
  12. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,748
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    کسی صاحب نے ابھی تک اردو لنک میسنجر نہیں آزما کر دیکھا؟
     
  13. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    میں نے چیک کیا ہے اور کررہا ہوں وقتاً فوقتاً ، جلد ہی اس پر کچھ تبصرہ کروں گا۔ ویسے اب تک کسی نے مجھے اردو چیٹنگ کا طریقہ تفصیل سے سمجھایا نہیں ہے۔ کیا میں سمجھ لوں کہ مجھے خود ہی کچھ کرنا پڑے گا :cry:
     
  14. وہاب اعجاز خان

    وہاب اعجاز خان محفلین

    مراسلے:
    1,587
    یہی ہے یاہو اور ایم ایس این میں اردو چیٹ کرنے کا صیح طریقہ

    یار پہلے تو اس لنک پر جا کر اپنا ونڈوز ایکس پی یا 2000 (98 آپ کو یہ سہولت فراہم نہیں کرتا) اپنا کمپیوٹر اردو سپورٹ میں کرو http://boriat.freestarthost.com/hlp/index.php اس کے بعد یا اس کے بعد فونٹک کی بورڈ کہیں سے ڈاون لوڈ کرو۔ کہیں سے کیوں http://www.crulp.org سے آپ یہ خدمت لے سکتے ہیں۔ کی بورڈ انسٹال کرنے کا طریقہ سائیٹ پر موجود ہے۔ اس کے بعد میسنجر کھولیے اور اپنے ٹیکسٹ کا فونٹ Tahomaرکھیئے۔ انشاء اللہ کام ہو جائے گا۔ اگر پھر بھی سمجھ میں نہ آئے تو شارق بھائی سے رابطہ کریں ۔ شکریہ
    تشنگی اپنے نصیبوں میں لکھی تھی ورنہ
    فاصلہ کچھ بھی نہ ہونٹ سے پیمانے تک مقبول عامر
     
  15. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    16,139
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    کرلپ کی سائیٹ ایکسپائیر ہو گئی ہے۔
     
  16. وہاب اعجاز خان

    وہاب اعجاز خان محفلین

    مراسلے:
    1,587
  17. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,072
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    جن اصحاب کے پاس ونڈوز ایکس پی یا ٹو کے نہیں وہ اردو لنک مسنجر استعمال کرکے گزارہ کرسکتے ہیں۔
     
  18. شارق مستقیم

    شارق مستقیم محفلین

    مراسلے:
    894
    لا حول

    لا حول ولا قوۃ! کرلپ والوں سے یہ توقع نہیں تھی۔
     
  19. shahid

    shahid محفلین

    مراسلے:
    1
    اسلام و علیکم
    کیا کوٰی صاحب یہ بتا سکتے ہیں کہ کیسے یاہو کو اردو کرے مہربانی ہو گی
     
  20. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,072
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    بھائی آپ کی بات سمجھ نہیں آسکی۔
    کیا یاہو میں اردو چیٹ کی بات کررہے ہیں۔
    اس کے لیے آپ کے پاس 2000 یا ایکس پی ونڈوز اردو سپورٹ کے ساتھ اور کوئی اچھا اردو فونٹ ہونا چاہیے۔
    فونٹ چنیں اور اردو زبان چن کر لکھنا شروع کردیں دوسرے بندے کہ نظر نہ آئے تو اس سلسلے میں بندہ بے قصور ہوگا۔وہاں بھی 2000 یا ایکس پی موجود ہونی چاہیے۔
     

اس صفحے کی تشہیر