مبارکباد یاسمین صاحبہ کو بیس ہزاری منصب کی بہت بہت مبارکباد

اربش علی

محفلین
بابا جانی کا حکم سر آنکھوں پر:


جاسمن بجو، آپ اردو محفل پر معدودے چند لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے شروع سے لے کر تادم آخر اس کا ماحول خوشگوار رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔ اللہ تعالی آپ کی زندگی کی تمام مشکلات کو آسانیوں میں بدلیں جس طرح آپ سب کے لیے آسانیاں بکھیرتی نظر آتی ہیں اور ہمیشہ گھر کا سکون اور پیشہ ورانہ نیک نامی آپ کا نصیب بنے۔ آمین۔
بیس ہزاری کی بہت بہت مبارک باد قبول فرمائیں۔ ابھی دیکھ کر آ رہی ہوں کہ بیس ہزاری کو کون سی "جوبلی" کہتے ہیں لیکن یہاں نہیں لکھ رہی کیونکہ سلور جوبلی پر ہی لڑی بناؤں گی، اس سے پیچھے سارا پلاسٹک ہے! 😂
یہ کیک ابھی تک کاٹا کیوں نہیں گیا؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ابھی دیکھ کر آ رہی ہوں کہ بیس ہزاری کو کون سی "جوبلی" کہتے ہیں
برانز جوبلی خود ہی ایجاد کر لیتے ہیں جاسمن کی خاطر ۔
برانز پسند نہ آےئ تو ووٹنگ کرالو۔ ووٹنگ کا ویسے ہی کافی فیشن چلا ہوا ہ آج کل ۔ :)
 
Top