"یاد" کے موضوع پر اشعار!

عیشل

محفلین
ناکام کہیں ایسا مقدر نہیں دیکھا
خوشیوں نے کبھی ہم کو پلٹ کر نہیں دیکھا
یوں محوِ عبادت ہوئے ہم یاد میں انکی
پھر دل سے کبھی جھانک کے باہر نہیں دیکھا
 

شمشاد

لائبریرین
سوچا ہی نہ تھا یوں بھی اسے یاد رکھیں گے
جب اس کو بھلانے کی بھی فرصت نہ ملے گی
(پیرزادہ قاسم)
 

عیشل

محفلین
دے رہا تھا یہ خبر درد کا انداز مجھے
دور لے جائے گا اس راہ پر آغاز مجھے
تھام لیتی ہے تیری یاد میری تنہائی
گھیر لیتی ہے تیرے ہجر کی آواز مجھے
 

شمشاد

لائبریرین
ہمارے خوں سے لکھی جائے گی تاریخ گلشن کی
ہمیشہ یاد ہم کو دیکھنا صیاد رکھیں گے
(نزہت عباسی)
 

ہما

محفلین
51406029kk7.gif
 

شمشاد

لائبریرین
اجنبی شہر کے اجنبی راستے ، میری تنہائی پر مسکراتے رہے
میں بہت دیر تک یونہی چلتا رہا ، تم بہت دیر تک یاد آتے رہے
 

فرخ منظور

لائبریرین
وہ جو ہم میں، تم میں‌ قرار تھا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہی وعدہ یعنی نباہ کا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
(مومن)
 

شمشاد

لائبریرین
مرا دل اور تم کو بھول جائے ، غیر ممکن ہے
تمہاری یاد سے دم بھر یہ غافل ہو نہیں سکتا
 
Top