تعارف ہیلو

شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
مثلاً رسیاں، پالان وغیرہ وغیرہ۔ :wink:
بےبی ہاتھی

وہ بھی کام میں لے آئیں گے، ایسے ہی تھوڑا چھوڑ دیں گے۔

اور فرح جی اتنے سارے اراکین آپ کے چاہنے والے ہیں تو ان کے لیے ایک گھنٹہ تو بہت ہی کم ہے۔ کم از کم چار گھنٹے وقت تو دیں۔
 
واقعی ایک گھنٹے کا تو پتہ ہی نہیں چلتا ، میں تو ابھی سنبھلتا ہی ہوں کہ ایک گھنٹہ پورا ہو جاتاہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ فرح‌“جی“ کو ابھی تک کوئی خاص بات نہیں محسوس ہوئی، اس لئے وہ صرف ایک گھنٹہ دے رہی ہیں۔ جب ان کے شایانٍ شان استقبال ہوگا، تو پھر وہ یہاں‌زیادہ دیر کو آئیں‌گی۔
بےبی ہاتھی
 
قیصرانی

لائبریرین
جی، اس سے ہٹ کر ان کے شایانٍ شان ہونا چاہئے، کیونکہ وہ کوئی معمولی ہستی تھوڑی ہیں۔
بےبی ہاتھی
 
ظفری

لائبریرین
فرح دیبا نے کہا:
محفل میں حصہ تو لوں گی۔ سوچ کر تو یہی آئی ہوں۔ اور محبت میں پرانے لوگوں میں بانٹنے تو آئی نہیں۔ تو کوئی اس خوش فہمی میں نہ رہے۔ پوسٹ کروں گی چلی جاؤں گی۔ بس

خیر ۔۔۔ خوش فہمی میں تو کوئی نہیں ہے ۔ ہاں کچھ غلط فہمیاں ضرور پیدا ہورہیں ہیں کہ آپ کے آنے کے بعد اب تک کوئی طوفان کیوں نہیں آیا ۔۔۔ :wink:

:boxing:
 
ظفری

لائبریرین
ان کا تعلق اگر طوفان لانے والے میں سے ہوتا تو پھر بھی غنیمت تھا۔ یہ تو خود ہی ایک طوفان ہیں ۔ میرے پیغام کے بعد دیکھ ہی لیجئے گا ۔ :wink:

:tv:
 
شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
جی، اس سے ہٹ کر ان کے شایانٍ شان ہونا چاہئے، کیونکہ وہ کوئی معمولی ہستی تھوڑی ہیں۔
بےبی ہاتھی

تو ہم کون سے معمولی ہیں؟ اپنی بھی حیثیت ہے۔

اور اس سے ہٹ کر کس قسم کا استقبال ہونا چاہیے تھا، بتا دیں تاکہ بندوبست کیا جا سکے۔
 
ظفری بھائی : خدا کے لیے ! فرح کے سلسلے میں اپنا پیغام واپس لیجیئے ۔ ورنہ ہم پر قیامت ٹوٹ پڑے گی ۔ اگر ثبوت چاہیے تو " آنے والا کون ہے 3 " کے صفحہ 15 یا 16 سے پڑھ کر خود ہی دیکھ لیجیئے ۔ شکریہ :p
 
ظفری

لائبریرین
ہممم ۔۔۔۔ بھائی شمیل ! آپ کے پیغام کے بعد ہی میں اُن صفحات پر گیا کہ میں نے وہ واقعی ہی نہیں پڑھے تھے ۔ مگر وہ تو ابھی ٹائٹل ہے ۔ ابھی تو پُور فلم باقی ہے ۔

:lol:
 
شمشاد

لائبریرین
نہیں شمیل بھائی یہ بات انہوں نے علامہ صاحب کو پڑھ کر کی ہو گی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ :

خدا تجھے کسی طوفاں سے آشنا کر دے
:wink:

سمجھا کریں نا آپ بھی :wink:
 
شمشاد

لائبریرین
ظفری نے کہا:
ہممم ۔۔۔۔ بھائی شمیل ! آپ کے پیغام کے بعد ہی میں اُن صفحات پر گیا کہ میں نے وہ واقعی ہی نہیں پڑھے تھے ۔ مگر وہ تو ابھی ٹائٹل ہے ۔ ابھی تو پُور فلم باقی ہے ۔

:lol:

ہیں تو یہ ٹائٹل ہے، جب ٹائٹل کا یہ حال ہے تو فلم تو واقعی دلچسپ ہو گی۔
گانے شانے ہیں ناں اس میں :wink:
 
جی شمشاد بھائی ۔ جو بھی سوچا تھا ۔ پر میرے لیے حیران کن تھا ۔ مجھے آج بھی یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ ان کے ناراض ہونے کی کیا وجہ تھی ۔ اور وہ بھی ہمارے ایک انتہائی بے ضرر " بے بی ہاتھی " سے ۔ :p
 
ظفری

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
ہیں تو یہ ٹائٹل ہے، جب ٹائٹل کا یہ حال ہے تو فلم تو واقعی دلچسپ ہو گی۔
گانے شانے ہیں ناں اس میں :wink:

ارے آپ گانوں کی بات کر رہے ہیں ۔۔۔ اس میں تو زبردست قسم کے دھمال بھی ہیں ۔ اور وہ بھی ایسے کہ اگر یہاں سب کو حال نہ آگیا تو پھر مجھے کہنا ۔۔۔ :lol:
 
شمشاد

لائبریرین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
جی شمشاد بھائی ۔ جو بھی سوچا تھا ۔ پر میرے لیے حیران کن تھا ۔ مجھے آج بھی یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ ان کے ناراض ہونے کی کیا وجہ تھی ۔ اور وہ بھی ہمارے ایک انتہائی بے ضرر " بے بی ہاتھی " سے ۔ :p

کوئی بات نہیں، بےبی ہاتھی دو چار گدگدیاں کرئے گا اپنی سونڈ سے تو خود ہی مان جائیں گی :wink:

اور ایک بات آپ کو بتاؤں، اس جنس کے ناراض ہونے یا مان جانے کی کوئی خاص وجہ نہیں ہوتی۔
 
Top