ہو میری طرف سے تمھیں افطار مبارک!

عرفان قادر

محفلین
رحمت کا مہینہ ہے پُر انوار مبارک
بخشش کے مسلماں ہیں طلبگار، مبارک


ہے عید کے دن اُس کی ضمانت پہ رہائی
شیطان ہوا جس میں گرفتار، مبارک


ٹی وی پہ جو اَب آ کے دکھائیں گے تماشے
عالِم نہیں، جوکر یا اداکار مبارک


چالیس کلو کا ہے جو رمضان سے پہلے
ہو جائے گا نوّے کا، مِرا یار، "مُبارک"


تاجر نے ہر اک چیز کی قیمت ہے بڑھا دی
بے شرم لُٹیروں کو خریدار مبارک


پہنے ہوئے دوپٹّے، سکھائیں گی ہمیں دین
مشہور بہت جن کے ہیں "کردار مبارک"


رمضان مبارک تو کہا ہو گا سبھی نے
ہو میری طرف سے تمھیں افطار مبارک!
۔۔۔۔۔۔۔۔
عرفان قادر
 

محمدظہیر

محفلین
مجھے تو آج افطار کا بے صبری سے انتظار ہے.. آپ کو بھی افطار مبارک بھائی
اچھی مزاحیہ شاعری ہے :)
 
Top