تعارف ہوے تم دوست جس کے

پیارے دوستو
السلام علیکم
یونہی گھومتے پھرتے ایک دن اتفاق سے آپ کی اس سایٹ تک پہنچا اور پھر کہیں نہیں گیا۔
پڑھنے کا جنون تو ہمیں وراثت میں ملا تھا کہ لوگ ہم پر حیرت کا اظہار کرتے۔ اب کمپیوٹر کی بدولت جہاں زندگی کے سبھی شعبے اپگریڈ ہوے ہیں وہاں ایسے فورم کی اشد ضرورت تھی جہاں شائستہ انداز میں پڑھے لکھے احباب اردو کی ترویج اشاعت میں مشغول ہوں
خیر میرا نام ارشد حسین شاہ ہاشمی ہے میں پنجاب کے ایک چھوٹے سے قصبے کا رہائشی ہوں۔ روزگار کے جنجھجٹ سے فارغ ہو کر آپ سب کے سنگ کچھ وقت بتاؤں گا اور امید کرتا ہوں کہ محبتوں سے نوازا جاوں گا
باقی اور کھل جایں گے دو چار ملاقاتوں میں
 

غدیر زھرا

لائبریرین
کسی بھی مراسلے کا جواب دینے یا اقتباس لینے کے لیے آپ مراسلے کے نیچے موجود آپشنز کا استعمال کر سکتے ہیں اس طرح مراسلہ جاری کرنے والے کے نام پیغام چلا جائے گا کہ آپ نے اس کے مراسلے کا اقتباس لیا ہے :)
 

RAZIQ SHAD

محفلین
ارشد حسین شاہ ہاشمی صاحب
اردو محفل میں خوش آمدید
امید ہے احباب کے سنگ سکون سے رہیں گے
 

RAZIQ SHAD

محفلین
ارشد حسین شاہ ہاشمی صاحب
اردو محفل میں آپ کو صرف محبتیں بانٹنے والے ہی ملیں گے نفرتیں بانٹنے کے لئے فیس بک ہی کافی ہے
آپ نے تعارف مکمل نہیں کرایا پنجاب کے کس قصبے کے رہائشی ہیں ؟​
 
ارشد حسین شاہ ہاشمی صاحب
اردو محفل میں آپ کو صرف محبتیں بانٹنے والے ہی ملیں گے نفرتیں بانٹنے کے لئے فیس بک ہی کافی ہے
آپ نے تعارف مکمل نہیں کرایا پنجاب کے کس قصبے کے رہائشی ہیں ؟​
ڈیر سر
میں پنجاب کے اک قصبہ واربرٹن کا رہنے والا ہوں جو ننکانہ صاحب کے ساتھ ہے
 

RAZIQ SHAD

محفلین
کیوں محمد ابو عبداللہ اس میں کونسی بات مشکل ہے۔
دراصل اپنے منہ اپنی تعریف اور تعارف مشکل لگتا ہے مگر دوستوں کے ساتھ آھستہ آھستہ سب کھلتا جاتا ہے
محمد ابو عبداللہ صاحب نے کچھ اور پوچھا ہے شاید جو میری سمجھ میں آیا وہ کچھ یوں ہے
ہوے تم دوست جس کے ؟
 
Top