تعارف ہوگا کوئی ایسا بھی جو غالبؔ کو نہ جانے

نبیل

تکنیکی معاون
ہمم۔۔
اگر یہ غلطی ہے تو اب تک کیا یہ عادت نہیں بن چکی ہوگی؟ میرے خیال میں گزشتہ سات سال سے یہی میپنگ استعمال ہو رہی ہے۔ :(
 
الف عین

لائبریرین
یہ تو درست ہے نبیل، ۔لیکن دیکھیں کہ پچھلے سات سال سے ہی لوگ وہی غلطیاں دہراتے آ رہے ہیں۔ بشمول میرے، حالانکہ میری تو ان پیج کی مشق بھی نہیں، اور اب تو یہاں بھی میں ونڈوز کے اردو دوست سے ہی اکثر لکھتا ہوں۔ لیکن نئے ارکان تو یہی سمجھ کے ٹائپ کرتے ہیں نا کہ زید کہاں ہو گا اور زبر کہاں؟
 
محمداحمد

لائبریرین
ہمم۔۔
اگر یہ غلطی ہے تو اب تک کیا یہ عادت نہیں بن چکی ہوگی؟ میرے خیال میں گزشتہ سات سال سے یہی میپنگ استعمال ہو رہی ہے۔ :(

یہ بھی آپ نے ٹھیک کہا کہ اب تک یہ عادت بن چکی ہے۔ :)

لیکن اب بھی کبھی کبھی مغالطہ ہوتا ہے اور جب کبھی انپیج پر کام کرنا پڑتا ہے تو ہم یہاں والی keys وہاں پر چلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ :D

گاڑی چل ہی رہی ہے کسی نہ کسی طرح۔ :ROFLMAO:
 
غفران محسن

محفلین
قصہ طولانی ہے اور ٹائپنگ کی رفتار سست ۔ کہانی کا لب لباب یہ ہے کہ پرنگ پاکستان کا موبائیل سوشل نیٹ ورک ہے۔ جہاں کسی زمانے میں میری چھوٹا غالب آئی- ڈی تھی۔ تب میری غالب کے ایک بڑے مداح سے لڑائی ہوئی یہ کچھ عرصہ تک حوصلے اور صفائی سے بالواسطہ یا بلاواسطہ چلتی رہی ۔ پھر کافی عرصہ گزرنے کے بعد ایک دوسرے نیٹ ورک چوپال پر لڑائی جھگڑے معاف ہوئے اور اب تک معاف ہی ہیں۔مگر یہاں اب کسی اور چھوٹا غالب کو دیکھ کر حیرت کی جھیل میں ایک دو کنکر گرے تو چھینٹے یہاں اڑا دیے۔
 
چھوٹاغالبؔ

ریختے کے تمہیں استاد نہیں ہو غالبؔ
 
قیصرانی

لائبریرین
پس و پیش کے تناظر میں زیر و پیش مت کیجئے جناب۔ مندرجہ بالا پیغام میں جس پیغام کا اقتباس لیا تھا، وہی زبان اور وہی انداز :bighug:
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
یعنی حضرت پچھلے زمانے کے ہی ہیں خیر مل کر پھر خوشی ہوئی۔
جی نہیں
میں
اگلے زمانے میں میرؔ بھی تھا
آپ خوش ہوئے تو چشمِ ما روشن، دلِ ما شاد
ویسے مجھے یاد نہیں کہ اس سے پہلے ہماری کبھی بات چیت ہوئی ہو
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
پس و پیش کے تناظر میں زیر و پیش مت کیجئے جناب۔ مندرجہ بالا پیغام میں جس پیغام کا اقتباس لیا تھا، وہی زبان اور وہی انداز :bighug:
کیا بود و باش پوچھو ہو، پورب کے ساکنو
ہم کو غریب جان کر، ہنس ہنس پکار کے
دلی جو اک شہر تھا ، عالمِ انتخاب میں
ہم رہنے والے ہیں اسی اجڑے دیار کے
 
قیصرانی

لائبریرین
کیا بود و باش پوچھو ہو، پورب کے ساکنو
ہم کو غریب جان کے، ہنس ہنس پکار کے
دلی جو اک شہر تھا ، عالم میں انتخاب
ہم رہنے والے ہیں اسی اجڑے دیار کے
پر ابھی تو آپ نے خود ہی کہا تھا کہ آپ لودھراں کے رہنے والے ہیں؟
 
Top