تعارف ہوگا کوئی ایسا بھی جو غالبؔ کو نہ جانے

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ویسے تو آپ اپنا تعارف باد بہار کی ہے
پھر بھی اگر
پوچھتے ہیں وہ کہ غالبؔ کون ہے
تو خدا کیلئے
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا
چلیے بقلم خود یعنی بکلیدی تختہِ خود بتائے دیتے ہیں کیونکہ
تاب لائے ہی بنے گی غالبؔ
واقعہ سخت ہے اور جان عزیز
فدوی کا نام تو سید اویس قرنی لکھا ہے نادرا کے جاری کردہ شناختی کارڈ پر مگر یار لوگ چھوٹاغالبؔ کہتے ہیں
میرا تعلق جنوبی پنجاب کے ضلع لودھراں سے ہے
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
جناب
بڑے استاد جی کے ہوتے ہوئے مائیکرو کی کیا مجال جو دم مارے
اپنا تو یہ حال ہے کہ رانجھا رانجھا کردے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
خوش آمدید اویس صاحب یا غالبِ خورد صاحب :lol:
شکریہ برادر کلاں
ذرہ نوازی کا
آپ کی پوسٹس غالبیات میں دیکھ کر دل خوش ہوگیا
اور آپ کے لیے ایک شعر
الفاظ تو حالیؔ کے ہیں مگر جذبات میرے
"بہت جی خوش ہوا حالیؔ (وارث) سے مل کر
ابھی کچھ لوگ اچھے ہیں جہاں میں باقی
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
بہت شکریہ ٍفاتح (بھائی نہیں کہوں گا کیونکہ " دوست یہاں تھوڑے ہیں اور بھائی بہت)
آپ نے خوش آمدید کہا میرا حوصلہ بڑھا
ویسے میرؔ کی روح سے انتہائی معذرت کے ساتھ
"مجھ کو صاحب نہ کہو کہ صاحب میں نے"
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ برادر کلاں
ذرہ نوازی کا
آپ کی پوسٹس غالبیات میں دیکھ کر دل خوش ہوگیا
اور آپ کے لیے ایک شعر
الفاظ تو حالیؔ کے ہیں مگر جذبات میرے
"بہت جی خوش ہوا حالیؔ (وارث) سے مل کر
ابھی کچھ لوگ اچھے ہیں جہاں میں باقی

حالی نے تو کچھ یوں کہا تھا برادرم

بہت جی خوش ہوا حالی سے مل کر
ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جہاں میں

اور مجھے بھی خوشی ہوئی آپ سے مل کر

بہت جی خوش ہوا اے ہم نشیں کل جوش سے مل کر
ابھی اگلی شرافت کے نمونے پائے جاتے ہیں
 

محمداحمد

لائبریرین
خوش آمدید اویس قرنی صاحب،

ویسے

غالبِ خستہ کے بغیر کونسے کام بند تھے

جو آپ یہاں چلے آئے۔ :)

(از راہ تفنن کہا ہے صرف۔ خیال مت کیجے گا۔ )

محفل میں آتے رہیے اور یہاں کی رونق بڑھاتے رہیے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی اگر آپ بے کیف ہو تو پھر مجھ جیسوں کا اللہ حافظ
پیدا کہاں ہیں ایسے پراگندہ طبع لوگ
افسوس تم کو میرؔ (وارث) سے صحبت نہیں رہی

یہ بے کیف پن تو ازلی ہے قبلہ، ہم کیا کر سکتے ہیں

بشنو از نے چوں حکایت می کند
وز جدائی ہا شکایت می کند
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
آپ کو تعارف بہت مشکل ہے
سمجھ نہیں آیا
پھر بھی ویلکم بھیا
شکریہ بہن المقدس
ویسے استاد مرحوم خود ہی فرما گئے ہیں
بسکہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا
ویسے میرے درویشانہ تعارف میں ایسی بھی کیا مشکل تھی؟؟؟؟
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
خوش آمدید اویس قرنی صاحب،

ویسے

غالبِ خستہ کے بغیر کونسے کام بند تھے

جو آپ یہاں چلے آئے۔ :)

(از راہ تفنن کہا ہے صرف۔ خیال مت کیجے گا۔ )

محفل میں آتے رہیے اور یہاں کی رونق بڑھاتے رہیے۔
:lol: ارے جناب میں یہاں ہائے ہائے کرنے آیا ہوں
آپ کا بے تکلف انداز پسند آیا
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
حالی نے تو کچھ یوں کہا تھا برادرم

بہت جی خوش ہوا حالی سے مل کر
ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جہاں میں

اور مجھے بھی خوشی ہوئی آپ سے مل کر

بہت جی خوش ہوا اے ہم نشیں کل جوش سے مل کر
ابھی اگلی شرافت کے نمونے پائے جاتے ہیں
ہاہاہاہاہاہا
دراصل بے حالی میں الفاظ آگے پیچھے ہو گئے
مگر یہ شرافت کا سائلنسر لگا کے نمونہ کہہ ڈالا:angry:
چلیے کوئی گل نہیں
سر تسلیم خم ہے جو مزاج یار میں آئے
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید اویس قرنی۔ ہماری ایک بیٹی ہے جیہ، جو غالب کی بھتیجی ہے، اس رشتے سے تو ہم غالب کے بھائی لگتے ہیں۔) بہر حال اس کو معلوم ہو گیا تو پھر خیر نہیں۔
 
Top