ہونا تو یہ چاہیے ۔۔۔ :) :) ;)

جاسمن

لائبریرین
ہم نے تو دو تین دن کی چھٹی بھی مانگی تھی کسی لڑی میں لیکن منتظمین نے بڑا ظلم کمایا کہ چھٹی منظور نہیں کی۔ ورنہ عام محفلین بن کر وہ وہ کمال کرتے کہ چھٹی ختم ہونے تک معطل ہو چکے ہوتے۔ :D
 

محمداحمد

لائبریرین
ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہمیں منتظمہ بنایا جاتا اور ہم تھرتھلی مچاتے، بیجا بیجا کرتے، کچھ کو معطل کرتے، کچھ کو بحال کرتے، اِدھر اُدھر گھومتے، اِدھر کی لڑی کو اُدھر اور اُدھر کی لڑی کو اِدھر کرتے۔۔۔ پر ہمارے جیسے فعال، متحرک، پرجوش اور قابل محفلین کو نجانے کیوں ان سیٹوں تک آنے نہیں دیا جاتا۔ :):):)

ہم تو خود بھی یہ چاہ رہے تھے کہ منتظمہ بنانے کے لئے آپ کی سفارش کی جائے۔

آپ نے سب کے سامنے منتظمہ کے بجائے منتشرہ کی جاب ڈسکرپشن لکھ ماری ہے۔ اب ہمارا سفارش کرنا ایسا ہے کہ جیسے ۔۔۔ :thinking:

چھوڑیے رہنے دیجے۔ مثال سے بات اور خراب ہو سکتی ہے۔ :giggle:
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ یہ انوویٹو آئیڈیا کسی کھیل میں نہیں بلکہ کسی سنجیدہ زمرے میں اپنے تجربات کی روشنی سے محفلین کو مستفید کرتا نظر آتا ۔
 

سیما علی

لائبریرین

سیما علی

لائبریرین
ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ یہ انوویٹو آئیڈیا کسی کھیل میں نہیں بلکہ کسی سنجیدہ زمرے میں اپنے تجربات کی روشنی سے محفلین کو مستفید کرتا نظر آتا ۔
ہم متفق ہیں کیونکہ بہت سی سنجیدہ و رنجیدہ باتیں کہنے کا دل چاہا پھر روک دیا خود کو 😊
 

محمداحمد

لائبریرین

جاسمن

لائبریرین
ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ یہ انوویٹو آئیڈیا کسی کھیل میں نہیں بلکہ کسی سنجیدہ زمرے میں اپنے تجربات کی روشنی سے محفلین کو مستفید کرتا نظر آتا ۔
چلیں ایسی ایک لڑی وہاں شروع کر لیں۔
ایک سنجیدہ ہو جائے اور یہ غیر سنجیدہ۔ :):):)
 

رباب واسطی

محفلین
ہونا تو یہ چاہیے کہ
اپنی خامیوں کو دیکھنے ،سمجھنے اور جاننے کی کوشش کی جائے
جو ایسا کرتے ھیں پریشانی ان سے کوسوں دور رھتی ھے اور آسودہ حالی انکے چہرے سے جھلکتی ھے
 

La Alma

لائبریرین
ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ شجر کاری کی مہم شروع کرنے سے پہلے یہ بھی بتایا جاتا کہ بلین ٹری نامی پودا آخر ملتا کہاں سے ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ہونا تو یہ چاہیے کہ
اپنی خامیوں کو دیکھنے ،سمجھنے اور جاننے کی کوشش کی جائے
جو ایسا کرتے ھیں پریشانی ان سے کوسوں دور رھتی ھے اور آسودہ حالی انکے چہرے سے جھلکتی ھے
الحمدللہ ، شادی شدہ لوگوں کے ساتھ یہ مسئلہ نہیں ہوتا۔

انہیں گاہے گاہے فہرست تھمائی جاتی ہے۔ :)
 
Top