ہونا تو یہ چاہیے ۔۔۔ :) :) ;)

محمداحمد

لائبریرین
زندگی کے بہت سے معاملات میں انسان موجود اور میسر سے مطمئن نظر نہیں آتا اور کچھ اس طرح گویا ہوتا ہے کہ

ہونا تو یہ چاہیے ۔۔۔۔ :) :) :)

یہاں ہم نے ایسی ہی باتیں لکھنی ہیں۔

یعنی ہم نے اپنی بے اطمینانی کا ذکر بھی کرنا ہے اور اپنی خواہش یا توقع کی بابت تفصیل بھی بتانی ہے ۔

تحریر ون لائنر ، مختصر یا طویل بھی ہو سکتی ہے۔ :) :)
 

محمداحمد

لائبریرین
ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہم یہاں بہت سارے دوستوں کو ٹیگ کرتے اور سب یہاں آکر ہونا تو یہ چاہیے ۔۔۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا۔۔۔ کی رٹ لگاتے۔ :) :)

لیکن ہم کسی کو ٹیگ نہیں کر رہے ۔ ہونا البتہ یہ چاہیے کہ نیرنگ خیال فلک شیر جاسمن سیما علی ظہیراحمدظہیر اور دیگر تمام وہ محفلین جو کسی بھی لڑی کو ہلا کر رکھ دینے کی صلاحیت رکھتے ہوں، خود سے تشریف لائیں اور اپنی شکایتوں کے انبار لگائیں۔ :) :) :) :)
 

محمداحمد

لائبریرین
ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہمیں بھی ٹیگ کی جاتا۔ 😜
آپ کو ہم نے لڑی ہلا دینے والوں میں شامل کیا ہے۔ یہ الگ بات کہ اول الذکر بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔ :) :)

سید عمران بھائی کو ہم نے اس لئے دعوت نہیں دی کہ وہ لڑی ہلاتے نہیں ہیں بلکہ اس میں زلزلہ برپا کر دیتے ہیں۔ :) :)
 

سیما علی

لائبریرین
آپ کو ہم نے لڑی ہلا دینے والوں میں شامل کیا ہے۔ یہ الگ بات کہ اول الذکر بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔ :) :)

سید عمران بھائی کو ہم نے اس لئے دعوت نہیں دی کہ وہ لڑی ہلاتے نہیں ہیں بلکہ اس میں زلزلہ برپا کر دیتے ہیں۔ :) :)
آفٹر شاکس کا ذکر بھی کیجیے😊😊😊😊
 

سید عمران

محفلین
ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ سورج دوپہر میں طلوع ہوتا تاکہ بڑے شہروں والے بھی طلوعِ آفتاب کے منظر کا لطف اٹھا سکتے۔
ہاہاہاہاہا۔۔۔!

پھر وہ اُس کے بھی چار گھنٹے بعد اُٹھتے۔ :) :)
اس بحث سے یہ نتیجہ نکلا کہ ہونا تو یہ چاہیے کہ ہمارے اٹھنے کے بعد ہی سورج طلوع ہو!!!
 

سید عمران

محفلین

جاسمن

لائبریرین
ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہمیں منتظمہ بنایا جاتا اور ہم تھرتھلی مچاتے، بیجا بیجا کرتے، کچھ کو معطل کرتے، کچھ کو بحال کرتے، اِدھر اُدھر گھومتے، اِدھر کی لڑی کو اُدھر اور اُدھر کی لڑی کو اِدھر کرتے۔۔۔ پر ہمارے جیسے فعال، متحرک، پرجوش اور قابل محفلین کو نجانے کیوں ان سیٹوں تک آنے نہیں دیا جاتا۔ :):):)
 
Top