مبارکباد ہولی اور ایسٹر مبارک!

arifkarim

معطل
امسال ہندو تہوار ہولی اور مسیحی تہوار ایسٹر ایک ہی ہفتہ میں آگئے ہیں۔ یوں ان دونوں تہواروں کی مبارک ایک ساتھ قبول فرمائیں!
ID001_1.jpg

berea-easter-egg-hunt-03e752470e18316e.jpg
 
یاز

محفلین
میری جانب سے بھی ایسٹر اور ہولی کی مبارک باد۔

کتنی دلچسپ بات ہے کہ مختلف مذاہب، ثقافتوں اور خطوں میں آمدِ بہار کی مناسبت سے تہوار منائے جاتے ہیں۔ جیسے
ہولی
بیساکھی
جشنِ نوروز
ایسٹر
مزید بھی کافی ہوں گے جن کا مجھے علم نہیں۔
 
نایاب

لائبریرین
جو مناتے ہیں انہیں دلی دعاؤں بھری مبارکباد
مجھے تو چاکلیٹ کا تحفہ بھی مل گیا ہولی کی نسبت سے ۔۔
بہت دعائیں
 
زیک

مسافر
The One Ring کو بھی آج ہی کی تاریخ 25 مارچ کو تباہ کیا گیا تھا۔ اس کی بھی سب کو مبارک ہو۔
 
یاز

محفلین
ویسے کھیلوں کے پاکستانی شائقین کے لئے 25 مارچ سے زیادہ اہم دن کوئی نہیں ہو گا۔
24 سال قبل یعنی 25 مارچ 1992 کو پاکستان نے کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل جیتا تھا۔
جبکہ 25 مارچ 1994 کو پاکستان نے ہاکی کا ورلڈکپ فائنل جیتا تھا۔ یہ ہاکی میں پاکستان کا چوتھا اور آخری ورلڈکپ تھا۔
عبداللہ محمد صاحب! کیا کہتے ہیں اس بارے میں؟
 
اگر آپ پاکستانی ہیں تو 25 مارچ انتہائی دکھ کا دن بھی ہے۔ بھلا کیوں؟
 
یاز

محفلین
http://lotr.wikia.com/wiki/March_25
اگر صرف فلمیں دیکھی ہیں تو ان میں ذکر نہیں تھا۔

اب سمجھ آیا۔
لارڈ آف دی رنگز کی ٹرائلوجی میری پسندیدہ ترین فلمیں ہیں اور میں نے اس کے ایکسٹینڈڈ ورژن کو بھی بار بار دیکھ رکھا ہے۔
دی ہوبٹ والی بس ایک ایک بار ہی دیکھی ہیں ابھی تک۔
لیکن ان میں سے کسی میں بھی تاریخ وغیرہ کا ذکر نہیں تھا تو اسی لئے اس کا ربط سمجھ نہیں آ رہا تھا۔
معلومات بہم پہنچانے پہ بہت شکریہ۔
 
Top