ہوشیار باش

نایاب

لائبریرین
محفل میں بھونچال آ گیا ہے۔
جس کو اپنی عزت پیاری ہے وہ نقد و تنقید اور تحسین و ستائش سے بچتے ہوئے اپنی راہ لے۔
اللہ خیر فرمائے آمین
عجز و انکسار کو ہمراہ رکھتے وسط کی راہ اختیار کرنے والے نہ اپنی عادت چھوڑتے ہیں نہ کسی کو چھیڑتے ہیں ۔
عزت و ذلت رب سچے کے ہاتھ اور وہی ہر آفت و مصیبت سے بچاتا ہے ۔
مفاد پر مبنی " نقد و تنقید اور تحسین و ستائش " بے عزتی کا ہی سبب ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
کسی " بھونچال ؟" سے کیوں ڈرا رہے ہیں صاحب ۔۔۔۔۔؟
بہت دعائیں
 
بہت خوب لکھا تھا اکثریت نے اس میں کون سا مفاد در آیا تھا جس پر دھر لیے گے۔
 
فرقان احمد

محفلین
کیا فسانہ ہے بھئی ؟
خلاصہ بیان کیا جائے!
صاحب! یہ رہا خلاصہ۔ ایک حسینہ ماہ جبینہ سحری کے وقت سے کوئی پندرہ بیس منٹ بعد غزل لیے محفل میں رونق افروز ہوئیں۔ جس کسی نے داد دی، اسے ایک عامیانہ لفظ سے سرفراز کیا گیا اور زیادہ طویل بحث میں پڑنے والوں کو خوب صلواتیں سنائی گئیں۔ جس کا ردعمل کچھ یوں نکلا کہ بعض صاحبان جذباتی ہوئے، بعض متحمل قرار دیے گئے اور بقیہ نے خاموش رہنے میں عافیت جانی۔
مزید تفصیل کچھ یوں رہی:
امین بھائی آخر تک ڈٹے رہے، فرقان بھیا نے پہلے حملے کے بعد پسپائی اختیار کر لی، اکمل زیدی نے حیران ہونا پسند فرمایا، حسن محمود جماعتی بھیا ہاتھ میں چنگاری تھام، تحمل کا درس دیتے رہے، فاتح بھیا نے آنکھیں دکھانے کو ہی بہت کافی سمجھا، ابو عبداللہ بھائی نے اخلاقیات کی دیوار پھاندیں تاہم بات کچھ بن نہ پائی؛ تابش بھیا نے مسکراہٹ پر اکتفا کیا، محترم راحیل فاروق مکالماتی کٹیا میں تشریف فرما ہو کر گوشہء عافیت سے ثنا خوان تقدیس مشرق کو پکارا کیے؛ ترمذی بھیا تو مخالف پارٹی کے ساتھ ہی مل گئے، عارف کریم بھائی ملی جلی ریٹنگ اور دھمکیاں دیتے پائے گئے؛ بعدازاں سینئر اراکین نے آ کر رہی سہی کسر نکال دی۔
 
لکھنے والے کو میری طرف سے سلام خوب نقشہ کھینچا ہے۔۔ داد وصول ہو۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اوہ بچائیو۔۔۔!!:rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
ابھی ای میل کھولی تو کل کی دونوں لڑیوں کا مکمل حال، من و عن، حرف بحرف، لفظ بلفظ، آخر تک سب موجود تھا۔۔۔۔۔۔پھر اسے ردی سے باہر پھینک دینا ہی مناسب سمجھا۔۔
 
صاحب! یہ رہا خلاصہ۔ ایک حسینہ ماہ جبینہ سحری کے وقت سے کوئی پندرہ بیس منٹ بعد غزل لیے محفل میں رونق افروز ہوئیں۔ جس کسی نے داد دی، اسے ایک عامیانہ لفظ سے سرفراز کیا گیا اور زیادہ طویل بحث میں پڑنے والوں کو خوب صلواتیں سنائی گئیں۔ جس کا ردعمل کچھ یوں نکلا کہ بعض صاحبان جذباتی ہوئے، بعض متحمل قرار دیے گئے اور بقیہ نے خاموش رہنے میں عافیت جانی۔
مزید تفصیل کچھ یوں رہی:
امین بھائی آخر تک ڈٹے رہے، فرقان بھیا نے پہلے حملے کے بعد پسپائی اختیار کر لی، اکمل زیدی نے حیران ہونا پسند فرمایا، حسن محمود جماعتی بھیا ہاتھ میں چنگاری تھام، تحمل کا درس دیتے رہے، فاتح بھیا نے آنکھیں دکھانے کو ہی بہت کافی سمجھا، ابو عبداللہ بھائی نے اخلاقیات کی دیوار پھاندیں تاہم بات کچھ بن نہ پائی؛ تابش بھیا نے مسکراہٹ پر اکتفا کیا، محترم راحیل فاروق مکالماتی کٹیا میں تشریف فرما ہو کر گوشہء عافیت سے ثنا خوان تقدیس مشرق کو پکارا کیے؛ ترمذی بھیا تو مخالف پارٹی کے ساتھ ہی مل گئے، عارف کریم بھائی ملی جلی ریٹنگ اور دھمکیاں دیتے پائے گئے؛ بعدازاں سینئر اراکین نے آ کر رہی سہی کسر نکال دی۔
بہت خوب کارروائی لکھی ہے جناب۔
 
اکمل زیدی

محفلین
اکمل زیدی صاحب سے ہمدردری کے چکر میں پوسٹ لکھنے میں جتنی دیر لگی بس اسی میں گل بہت اگے نکل گئی۔

اس کے ہم دم دبا کے بھاگے
آپ کا شکریہ بھائی صاحب کے آپ نے احساس کیا . . . مگر ہمیں اندازہ نہیں تھا ..ہم تو بے خبری میں مارے گئے ....کیا خبر تھی کے بھڑوں کے چھتا ہے :(
 
نہیں بھائی شدید پسندیدگی سے ....خطب بھی شدت سے دیا جاتا پھر
آپ کو ابھی بھی اس کی شدت محسوس نہیں ہوئی۔۔۔؟؟ لڑی کی تفصیلات میری ای میل میں ہیں کہتے ہیں تو شائع نہ کر دیں؟؟ پھر شدت ملاحظہ کیجیے گا۔
 
اکمل زیدی

محفلین
محترم ابن سعید سے گزارش ہے کہ ان' محترمہ '(میرے منہ میں خاک) نے جن احباب کو منفی ریٹنگ دی ہے، اسے 'کالعدم' قرار دیا جائے، اگر تکنیکی طور پر یہ ممکن ہے تو :) ویسے محترمہ نے ہمیں بھی ایسا اعزاز بخشا ہے جس کا تصور بھی کرنا از بس دشوار تھا! بہرصورت، اب تو ہمیں بھی مفتی عبدالقوی سے ہمدردی ہو چلی ہے!
لیکن اسے ہم نے کوئی بلایا تھا ... :D
 
اکمل زیدی

محفلین
بھائی جواب دینے میں نہ کوئی حرج ہے نہ قباحت لیکن ادب میں بالخصوص اس بات پر توجہ ہوتی ہے۔ اور ہمیں بزرگوں نے نصیحت کی تھی کہ بیٹا شر والی جگہ کی گرد سے بھی بچو۔۔ آپ نے نتیجہ ملاحظہ کیاکہ ایک جواب کو لے کر کیا کیا منہ شگافیاں ہوئیں۔۔۔ کیا ہی بہتر ہوتا پہلے ہی مراسلے کے بعد جواب نہ دیا جاتا۔ جیسا محمد خلیل الرحمٰن صاحب اور الف عین صاحب نے کیا۔
ہمیں داد دیں . . . پہلا مراسلہ تو ہمارا ہی تھا . . .:(
 
Top