ہنس بیتی

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ایک بار دوستوں کے ساتھ کچھ فلمی گپ شپ چل رہی تھی
کہ ایک صاحب بولے آپ کا فلمی ٹیسٹ اتنا اچھا ہے تو مجھے بھی کوئی اچھی سی فلم بتائیں
(فلم "دی ممی " تب نئی نئی ریلیز ہوئی تھی) تو میں نے دی ممی دیکھنے کا مشورہ دیا اور ساتھ ہی کافی تعریف بھی کر دی
دو دن بعد جب ان سے ٹاکرا ہوا تو وہ تو مجھے دیکھتے ہی شروع ہو گئے
" نہ آپ کو فلمیں دیکھنے کی تمیز ہے اور نہ انگریزوں کو فلم بنانے کی۔ ارے کیا خاک فلم بنائیں گے جبکہ انہیں تو فلم کا ٹھیک سے نام بھی نہیں رکھنا آتا۔
غضب خدا کا، فلم کا نام ہے ممی اور پوری فلم میں ماں کا کہیں ذکر ہی نہیں۔ صرف مردے ہی زندہ ہوتے رہے"
ساتھ ہی ایک مفت مشورے سے بھی نوازا " کہ ذرا آپ انڈین فلم "بیٹا" تو دیکھیں، پھر پتا چلے"
 
عدیل منا

محفلین
میرے والد صاحب پروفیسر رہے ہیں۔ ایک دفعہ ڈیوٹی پر جانے کیلئے تیار ہوئے تو نظر کی عینک نہیں مل رہی تھی۔والد صاحب کو ڈیوٹی سے دیر ہورہی تھی اور وہ سخت غصے میں تھے اور ان کے غصے کا سامنا کرنے کی ہم میں سے کسی میں بھی ہمت نہ تھی۔ ہماری امی جان اور ہم سب بہن بھائی عینک کی تلاش میں ایسے لگے کہ گھر کا کونا کونا چھان مارا پر عینک کو آسمان کھا گیا کہ زمین نگل گئی۔ تلاش کے دوران ہماری چھوٹی بہن کی نظر والد صاحب کے چہرے پر پڑی تو انہوں نے میری توجہ ادھر دلائی تو ضبط کے باوجود مجھ سے ہنسی کنٹرول نہ ہوسکی۔مجھے ہنستے دیکھ کر والدصاحب کا پارہ اور چڑھ گیا۔ اس سے پہلے کے وہ مجھے ہاتھوں ہاتھ لیتے میں نے فوراََ سے کہا کہ عینک تو آپ نے لگائی ہوئی ہے۔ اتنا سنتے ہی والد صاحب کو بھی غلطی کا احساس ہوا اور وہ جھینپ گئے اور ہم سب کے قہقہوں سے گھر گونج اُٹھا۔
 
زبیر مرزا

محفلین
ہمارے کافی کے رسیا دوست نے ایک بار تراویح کے بعد ہمیں اور ہمارے ایک انتہائی کنجوس اور کھانے پینے کے شوقین پڑوسی کو گاڑی میں گھر تک چھوڑنے کی آفر کی توہم تیار ہوگئے راستے میں ہمارے دوست نے کہا کہ چلو کافی پی لیتے ہیں ہمارے پڑوسی نے فوراً ہامی بھری بولے ہاں ہاں
آپ پلوارہے ہیں تو کیوں نہیں ضرور- ہم کافی شاپ پہنچے ہمارے پڑوسی نے ڈؤنٹس کی بھی فرمائش کرڈالی - کافی کا کپ پکڑتے ہی پینا بھی شروع کردیا اور ڈونٹس کو بھی دانت گاڑ دیے - ہمارے دوست نے جیبوں میں ہاتھ مارتے ہوئے ہم سےکہا میں اپنا والٹ بھول آیا ہوں تمھارے پاس پیسے ہیں
میں نے کہا نہیں میں تو والٹ مسجد لاتا ہی نہیں پندرہ منٹ کی واک ہوتی ہے تو والٹ کا کیا کرنا :) اب ہمارے کنجوس پڑوسی کی حالت دید کا قابل تھی
جب اُن سے پوچھا گیا کیونکہ والٹ ان کی جیب سے جھانک رہا تھا لہذا ان کو پیسے ادا کرنے پڑے :) واپسی میں وہ حد درجہ آزردہ نظر آئے :)
کچھ دن بعد ہمارے دوست نے ہمیں اور ان صاحب کو گھر ڈراپ کرتے ہوئے کافی کی آفر کی تو ہمارے پڑوسی کے چہرے پر ہوائیاں اُڑنے لگیں اور
بولے نہیں نہیں آپ مجھے گھرچھوڑ دیں پھر آپ لوگوں نے جہاں جانا ہو جائیں - اُن کی حالت اور گھبراہٹ یاد کرکے آج بھی ہنسی آجاتی ہے
 
اس پر تو فلموں کے ماہرین شہزاد وحید حسیب نذیر گِل کے تبصرے کا انتظار رہے گا :)
ایک بار دوستوں کے ساتھ کچھ فلمی گپ شپ چل رہی تھی
کہ ایک صاحب بولے آپ کا فلمی ٹیسٹ اتنا اچھا ہے تو مجھے بھی کوئی اچھی سی فلم بتائیں
(فلم "دی ممی " تب نئی نئی ریلیز ہوئی تھی) تو میں نے دی ممی دیکھنے کا مشورہ دیا اور ساتھ ہی کافی تعریف بھی کر دی
دو دن بعد جب ان سے ٹاکرا ہوا تو وہ تو مجھے دیکھتے ہی شروع ہو گئے
" نہ آپ کو فلمیں دیکھنے کی تمیز ہے اور نہ انگریزوں کو فلم بنانے کی۔ ارے کیا خاک فلم بنائیں گے جبکہ انہیں تو فلم کا ٹھیک سے نام بھی نہیں رکھنا آتا۔
غضب خدا کا، فلم کا نام ہے ممی اور پوری فلم میں ماں کا کہیں ذکر ہی نہیں۔ صرف مردے ہی زندہ ہوتے رہے"
ساتھ ہی ایک مفت مشورے سے بھی نوازا " کہ ذرا آپ انڈین فلم "بیٹا" تو دیکھیں، پھر پتا چلے"
آپس کی بات ہے میں نے بھی جب پہلی بار ممی فلم کا سنا تھا تو میرا خیال تھا کہ یہ کوئی ماں کی ممتا سے بھرپور کہانی ہوگئی لیکن وہاں تو ماجرا ہی الٹ نکلا۔
یہ باتیں ہیں ان دنوں کی جب ہمیں انگریجی نہیں آتی(خیر آتی تو اب بھی نہیں ہے لیکن دال روٹی کر لیتے ہیں)
 
اس پر تو فلموں کے ماہرین شہزاد وحید حسیب نذیر گِل کے تبصرے کا انتظار رہے گا :)
اس مراسلے میں آپ نے دو غلطیاں کی ہیں
پہلی یہ کہ آپ نے مجھے فلموں کا ماہر کہا ۔ویسے آپ نے مجھے کب سے فلموں کا ماہر سمجھنا شروع کر دیا:rolleyes:
میں تو ابھی فلموں کی دنیا میں" نابالغ" بچہ ہوں۔
اور دوسری بڑی غلطی یہ کی ہے کہ میرے جیسے بندہ جو ابھی فلموں کی دنیا میں نیا نیا گھسا ہے کو شہزاد وحید جیسے مہان نکتہ چیں، خردہ بیں،خردہ گیر، حرف گیر ،نقاد،تبصرہ نگار کے ساتھ ملا دیا:(
تاریخ آپ کو کبھی معاف نہیں کریگی:)
 
موجو

لائبریرین
میرے ایک لوہار دوست مجھے پوچھنے لگے کہ یار انگریزی میں لوہار کو کیا کہتے ہیں میں نے کہا بلیک سمتھ
کہنے لگے اس کا کیا مطلب؟
میں نے کہا "کالا سواگھا"
 
شمشاد

لائبریرین
اس مراسلے میں آپ نے دو غلطیاں کی ہیں
پہلی یہ کہ آپ نے مجھے فلموں کا ماہر کہا ۔ویسے آپ نے مجھے کب سے فلموں کا ماہر سمجھنا شروع کر دیا:rolleyes:
میں تو ابھی فلموں کی دنیا میں" نابالغ" بچہ ہوں۔
اور دوسری بڑی غلطی یہ کی ہے کہ میرے جیسے بندہ جو ابھی فلموں کی دنیا میں نیا نیا گھسا ہے کو شہزاد وحید جیسے مہان نکتہ چیں، خردہ بیں،خردہ گیر، حرف گیر ،نقاد،تبصرہ نگار کے ساتھ ملا دیا:(
تاریخ آپ کو کبھی معاف نہیں کریگی:)

آپ کا مطلب 9 جون 2012 سے ہی ہے ناں، یا ہر ماہ کی 9 تاریخ یا ہر سال کی 9 جون؟
 
شہزاد وحید

محفلین
اس مراسلے میں آپ نے دو غلطیاں کی ہیں
پہلی یہ کہ آپ نے مجھے فلموں کا ماہر کہا ۔ویسے آپ نے مجھے کب سے فلموں کا ماہر سمجھنا شروع کر دیا:rolleyes:
میں تو ابھی فلموں کی دنیا میں" نابالغ" بچہ ہوں۔
اور دوسری بڑی غلطی یہ کی ہے کہ میرے جیسے بندہ جو ابھی فلموں کی دنیا میں نیا نیا گھسا ہے کو شہزاد وحید جیسے مہان نکتہ چیں، خردہ بیں،خردہ گیر، حرف گیر ،نقاد،تبصرہ نگار کے ساتھ ملا دیا:(
تاریخ آپ کو کبھی معاف نہیں کریگی:)
ہنس بیتی کی بجائے کسی اور مراسلہ میں میرے متعلق ایسے خیالات کا اظہار کیا گیا ہوتا تو سیریس نوٹس لیتا میں :D:p:dontbother::punga::warzish::laughing3:
 
ہنس بیتی کے ضمن میں بیشمار واقعات ہیں۔۔۔سرِ دست ایک بات یاد آرہی ہے۔
جب میں جدّہ میں جاب کر رہا تھا تو میرے روم میٹ ایک بٹ صاحب تھے۔ نہایت ظریف بلکہ ستم ظریف اور خوش مزاج آدمی تھے۔ انکا تعلق اندرون شہر لاہور سے تھا۔۔یعنی نور علیٰ نور۔:)
ایک مرتبہ میں کمرے میں اپنے کپڑے استری کر رہا تھا اور اپنی عادت کے ہاتھوں مجبور ہوکر ساتھ میں کچھ گنگنا بھی رہا تھا (واضح ہو کہ دو مواقع ایسے ہیں یعنی استری کرتے ہوئے اور شطرنج کھیلتے ہوئے، جب میں لاشعوری طور پر مسلسل کچھ نہ کچھ گنگناتے رہنے کی عادت کے ہاتھوں مجبور ہوں)۔۔۔چنانچہ مختلف کپڑوں کے ساتھ ساتھ مختلف گانے گنگنائے جارہے تھے، اور بٹ صاحب خاموشی کے ساتھ سگریٹ پر سگریٹ پئے چلے جارہے تھے۔۔ آخرکار جب میرے ہونٹوں پرر رفیع صاحب کا ایک مشہور گیت "میری کہانی بھولنے والے تیرا جہاں آباد رہے" آیا اور میں بڑے انہماک سے یہ گیت گاتے گاتے اور استری کرتے کرتے جب اس مقام پر پہنچا کہ "میرے گیت سنے دنیا نے مگرررررررر، میرا درد کوئی نہ جان سکا"۔۔۔۔تو اچانک بٹ صاحب یوں گویا ہوئے:
" تے پاء جی، گھوڑے ہسپتال جانا سی۔۔۔"
پھر اسکے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی:p
واضح ہو کہ لاہور میں واقع وٹرنری ہاسپٹل( جانوروں کا ہسپتال) کو عرفِ عام میں گھوڑا ہسپتال بھی کہا جاتا ہے :cry:
 
عدیل منا

محفلین
ہنس بیتی کے ضمن میں بیشمار واقعات ہیں۔۔۔ سرِ دست ایک بات یاد آرہی ہے۔
جب میں جدّہ میں جاب کر رہا تھا تو میرے روم میٹ ایک بٹ صاحب تھے۔ نہایت ظریف بلکہ ستم ظریف اور خوش مزاج آدمی تھے۔ انکا تعلق اندرون شہر لاہور سے تھا۔۔یعنی نور علیٰ نور۔:)
ایک مرتبہ میں کمرے میں اپنے کپڑے استری کر رہا تھا اور اپنی عادت کے ہاتھوں مجبور ہوکر ساتھ میں کچھ گنگنا بھی رہا تھا (واضح ہو کہ دو مواقع ایسے ہیں یعنی استری کرتے ہوئے اور شطرنج کھیلتے ہوئے، جب میں لاشعوری طور پر مسلسل کچھ نہ کچھ گنگناتے رہنے کی عادت کے ہاتھوں مجبور ہوں)۔۔۔ چنانچہ مختلف کپڑوں کے ساتھ ساتھ مختلف گانے گنگنائے جارہے تھے، اور بٹ صاحب خاموشی کے ساتھ سگریٹ پر سگریٹ پئے چلے جارہے تھے۔۔ آخرکار جب میرے ہونٹوں پرر رفیع صاحب کا ایک مشہور گیت "میری کہانی بھولنے والے تیرا جہاں آباد رہے" آیا اور میں بڑے انہماک سے یہ گیت گاتے گاتے اور استری کرتے کرتے جب اس مقام پر پہنچا کہ "میرے گیت سنے دنیا نے مگرررررررر، میرا درد کوئی نہ جان سکا"۔۔۔ ۔تو اچانک بٹ صاحب یوں گویا ہوئے:
" تے پاء جی، گھوڑے ہسپتال جانا سی۔۔۔ "
پھر اسکے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی:p
واضح ہو کہ لاہور میں واقع وٹرنری ہاسپٹل( جانوروں کا ہسپتال) کو عرفِ عام میں گھوڑا ہسپتال بھی کہا جاتا ہے :cry:
اب آپ کہاں جاب کر رہے ہیں؟
شطرنج نے مجھے آپ کی طرف متوجہ کیا:) آداب عرض ہے۔ آپ میری بات سمجھ گئے ہونگے۔۔
دکھتی رگ پر پاؤں پڑ کیا تھا:)
 
Top